یوسف سلطان
محفلین
ظہیراحمدظہیر بھائى كو ایک ہزار مراسلے مكمل كرنے پر ڈھيرساری مبارک ہو۔۔
یعنی یوسف بھائی آپ تو کیبورڈ سنبھالے تیار بیٹھے تھے ! بہت بہت شکریہ!ظہیراحمدظہیر بھائى كو ایک ہزار مراسلے مكمل كرنے پر ڈھيرساری مبارک ہو۔۔
آپ کی محبت ہے تابش بھائی ! حسن تو دیکھنے والی آنکھ میں ہوتا ہے !!بہت مبارک ہو ظہیر بھائی.
محفل کے شعراء میں ایک معتبر اضافہ.
شکریہ زیک!! چونکہ آپ محفل کے بانیوں میں سے ہیں تو میرا خیال ہے کہ آپ خود اب تک ایک ہزار لوگوں کو ایک ہزار مراسلے پورے کرنے پر مبارکباد دے چکے ہوں گے ؟!مبارک ہو ظہیر
بہت بہت شکریہ !مبارک ہو!
بہت شکریہ ظہیر ! دعا کیلئے بیحد مشکور ہوں !! اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہاں کی نعمتیں عطا فرمائے!بہت بہت مبارک ہو جناب. اللہ آپ کے رزق میں اور وقت میں برکت عطا فرمائے.
بہت بہت شکریہ حسن بھائی !! چلئے آپ جیتے ، میں ہارا!مبارک ہو استاد محترم!!
سر اب ہیں تو ہیں... اب میں اس حقیقت کو مٹا سکتا تو... آپ کا حکم...!! ویسے آئندہ احتیاط رہے گی...!!بہت بہت شکریہ حسن بھائی !! چلئے آپ جیتے ، میں ہارا!
۔ از استادِ محترم
لگ بھگ ایک سال میں ایک ہزار مراسلے مکمل کرنے پر مبارکباد قبول فرمائیے بھیا جی!
اللہ آپکو اور ترقی دے اور اگلی بار یہ موقع چھے ماہ بعد آئے!
حسن بھائی ، حقیقت یہ ہے کہ استاد ِ محترم کا مقام یہاں صرف اعجاز عبید صاحب ہی کا ہے ۔ وہ جس بے غرضی سے اور پابندی سے اتنے سالوں سے نوآموزوں کی رہنمائی کررہے ہیں اس کا اجر اللہ کے سوا انہیں کوئی نہیں دے سکتا ۔ ان کے تبصروں اور اصلاح میں میرے اور آپ کے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے ۔ میں تو ان کے خوشہ چینوں میں سے ہوں ۔ اللہ تعالٰی انہیں سلامت رکھے اور ان کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔سر اب ہیں تو ہیں... اب میں اس حقیقت کو مٹا سکتا تو... آپ کا حکم...!! ویسے آئندہ احتیاط رہے گی...!!
رگھی ھزار؟ ایتریوں ای کھوڑ آھن چھا؟ منھنجے خیال میں تہ ٹے چار کھرب بہ گھٹ آھنسائیں منھنجا ۔اوھان کي هن سنگ ميل ھزاری منصب تي ھزار مبارکوں ھجن ۔ ۔
سدا سلامت هجو ۔اسان گڈشال مرکندا رهو۔
سعود بھائی آپ سے ایک شکایت بھی کرنی تھی کہ ابھی ابھی کمپیوٹر نے ہم پر یہ الزام لگایا ہے کہ ہمیں فورم کا نشہ ہوگیا ہے ؟! یہ بات تو ہم کئی سال سےاپنے بچوں کو کہتے آرہے ہیں کہ بیٹاآپ کو کمپیوٹر گیم کھیلنے کی ایڈِکشن ہوگئی ہے ۔ اب اگر انہیں پتہ چل جائے کہ ہمیں بھی فورم وورم کا نشہ ہوگیا ہے تو کیا ہوگا ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس الزام کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ اس کے بجائے اگرہمیں یہ کہہ دیا جائے کہ بھئی اب تو آپ مستقل ہی یہاں آنے لگے ہیں تو یہ بھی ہمیں گوارا ہوگا لیکن یہ نشے والی بات کچھ سنگین سی ہے ۔ اس پر ترجمے کی عینک لگا کر غور فرمائیے ۔
ہمارا خیال ہے کہ ٹرافی والے سارے پیغامات عرصہ قبل نبیل بھائی نے شامل کیے تھے، بلکہ طے شدہ طور پر موجود ٹرافیز کا ترجمہ کیا تھا۔ محفل میں اس نظام پر کچھ زیادہ کیا نہیں گیا ورنہ اس کی مدد سے مزید دلچسپیاں وجود پا سکتی تھیں۔ رہی بات اس ترجمے کی جس سے ہم ابھی ابھی بری الذمہ ہوئے ہیں، تو ہم یہ عرض کریں گے کہ اگر یہ ترجمہ ہمارے ہاتھوں ہوا ہوتا تو پھر معاملہ مزید سنگین ہو سکتا تھا۔سعود بھائی آپ سے ایک شکایت بھی کرنی تھی کہ ابھی ابھی کمپیوٹر نے ہم پر یہ الزام لگایا ہے کہ ہمیں فورم کا نشہ ہوگیا ہے ؟! یہ بات تو ہم کئی سال سےاپنے بچوں کو کہتے آرہے ہیں کہ بیٹاآپ کو کمپیوٹر گیم کھیلنے کی ایڈِکشن ہوگئی ہے ۔ اب اگر انہیں پتہ چل جائے کہ ہمیں بھی فورم وورم کا نشہ ہوگیا ہے تو کیا ہوگا ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس الزام کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ اس کے بجائے اگرہمیں یہ کہہ دیا جائے کہ بھئی اب تو آپ مستقل ہی یہاں آنے لگے ہیں تو یہ بھی ہمیں گوارا ہوگا لیکن یہ نشے والی بات کچھ سنگین سی ہے ۔ اس پر ترجمے کی عینک لگا کر غور فرمائیے ۔