عارف والا میں جہاز تیار کر کے اسے اڑانے پر 3 ہزار روپے جرمانہ

جاسم محمد

محفلین
’جہاز تیار کر کے اسے اڑانے پر 3 ہزار جرمانہ‘
01 اپریل ، 2019

511016-2079534355.jpg

اے وحید مراد
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی مقامی عدالت نے دیسی ساختہ جہاز بنا کربغیر اجازت اڑانے والے نوجوان پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رہا کرنے کاحکم دے دیا۔
یاد رہے کہ محمد فیاض نے اتوار کو عارف والا میں اپنے تیار کردہ دیسی ساختہ جہاز کو زرعی زمین سے اڑانے کی کوشش کی تھی ۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد یہ منظر دیکھنے کے لئے موجود تھی ،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیاض کو حراست میں لے لیا اور جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا۔
پیر کو رنگ شاہ پولیس نے 32سالہ ملزم کو عارف والا کی مقامی عدالت میں پیش کیا اور ملزم کو14روزکے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے محمد فیاض کو 3 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد عدالت نے فیاض کو رہا کر کے مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تحصیل عارف والا کے تھانہ رنگ شاہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ضابطہ فوجداری کی تین دفعات 285, 286اور 287کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ یہ دفعات مشینری کے استعمال میں غفلت سے متعلق ہیں ۔
ایس ایچ او بشیر احمد سے نوجوان کو حراست میں لئے جانے کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہناتھا کہ ’لڑکے کو اس لئے حراست میں لیا گیا تھاکہ جہازکے گرنے کی صورت میں جان جانے کا خدشہ تھا، اگر اس کا جہاز کسی پر گرتا تو اس کی بھی جان جا سکتی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد فیاض نے سول ایوی ایشن سے اجازت لئے بغیر ’مقامی لوگوں کو جمع کرکے جہاز اڑانے کی کوشش کی جو خطرناک ہوسکتی تھی۔‘

پاکپتن دیسی ساختہ جہاز جرمانہ
 
جہالت اپنا رنگ ضرور دکھاتی ہے
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھیں تو یہ بہت خطرناک حرکت ہے ریڈار پر اس جہاز کی اطلاع ہو جاتی تو وائیرلیس پر شناخت پوچھنے کی صورت میں اس کی خاموشی پر ائیر ڈیفینس سسٹم حرکت میں آ جاتا اور کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا اور جاہل لوگ جو اس گرفتاری پر پولیس کو مطعون کر رہے ہیں انہوں نے آسمان سر پر اُٹھا لینا تھا
 
Top