پاکستانی میڈيا اور مختلف فورمز پر ڈاکٹر عافيہ کيس کے حوالے سے انتہائ جذباتی اور تند وتيز گفتگو اور بحث کے دوران اکثر دوست اس حقيقت کو نظرانداز کر ديتے ہيں کہ امريکی حکومت نے کسی بھی موقع پر ڈاکٹر عافيہ کو دہشت گرد قرار نہيں ديا۔ وہ ايک پبلک کورٹ ميں اپنے خلاف اقدام قتل کے مقدمے کا سامنا کر رہی ہيں۔ انھيں اپنے وکلاء تک مکمل رسائ حاصل ہے اور امريکی قوانين کے عين مطابق انھيں اپنی بےگناہی ثابت کرنے کا پورا موقع فراہم کيا جائے گا۔
انصاف کے بنيادی اصول کے مطابق جب تک جرم ثابت نہ ہو اس وقت تک ملزم بے گناہ تصور کيا جاتا ہے۔ يہ اصول ڈاکٹر عافيہ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
انھيں عدالت ميں اپنی صفائ کا پورا موقع ملے گا۔
ميڈيا پر اس حوالے سے کوريج اور غلط معلومات کے باوجود حقيقت يہ ہے کہ يہ کيس امريکہ اور پاکستان کے مابين کوئ سفارتی ايشو نہيں ہے۔ پاکستانی شہريوں نے اس سے پہلے بھی امريکی عدالتوں ميں مقدمات کا سامنا کيا ہے۔ اسی طرح امريکی شہريوں نے بھی دنيا بھر ميں عدالتوں ميں مقدمات کا سامنا کيا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov