عالمی فضائی راستے تصاویر میں

مائیکل مرکیتا جو عالمی انجینئرنگ اور ڈیزائن فرم ’اروپ‘ میں موصلاتی منصوبہ ساز ہیں۔ انھوں نے گذشتہ ایک سال کی محنت سے عالمی فضائی راستوں کو استعمال کرنے والی مختلف پروازوں کا تصویری خاکہ بنایا ہے۔

130524094113_michaelmarkieta_globalfligh.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
مرکیتا نے یہ کام فارغ وقت میں شروع کیا جس کے لیے انھوں نے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹمز کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

130524094103_michaelmarkieta_global_lata.jpg
 
دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ فرینکفرٹ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جہاں سے 235 براہِ راست پروازیں دنیا میں مختلف مقامات پر جاتی ہیں۔

130524094059_michaelmarkieta_global_euro.jpg
 
براعظم جنوبی امریکہ کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ برازیل کے شہر ساؤپاؤلو کا ہے جبکہ شمالی امریکہ میں سب سے مصروف ہوائی اڈہ اٹلانٹا کا ہے۔ اسی طرح ایشیا میں سب سے مصروف ترین بیجنگ کا ہوائی اڈہ، آسٹریلیا میں سڈنی، اور افریقہ میں قاہرہ کا ہوائی اڈہ ہے۔

130524094105_michaelmarkieta_global_name.jpg
 
اتنی بڑی تعداد میں فضائی راستوں کو دکھانا بہت مشکل تھا اس لیے آپ دیکھیں گے کہ دنیا کے مصروف خطوں میں یہ فضائی راستے ایک دوسرے کے اوپر سے گزرتے ہیں۔

130524094107_michaelmarkieta_global_o.jpg
 
مرکیتا نے ہلکے نیلے رنگ سے مختصر مسافت کی پروازوں کی نشاندہی کی ہے جب کہ گہرے رنگ سے طویل مسافت کی پروازوں کو دکھایا ہے۔

130524094109_michaelmarkieta_global_oz.jpg
 

ملائکہ

محفلین
یہ تصویر تھوڑی دیر پہلے میرے بھائی نے مجھے دیکھائی اور پوچھا بتاؤ یہ کیا ہے ۔۔۔۔ میں نے کہا یہ رات کے وقت میں لائٹ ہوتی ہے نا وہ ہے۔۔۔ اس بات پر سب نے ہنسنا شروع کردیا :( پھر جب بھائی نے بتایا تو میں نے مانا ہی نہیں۔ہی ہی ہی
 

عاطف بٹ

محفلین
محسن، اگر تو ان تصویروں کو دکھانے کا مقصد دماغ کو چکرانا تھا تو یقین مانو میرا دماغ واقعی چکرا چکا ہے انہیں دیکھ کر۔ :p
 
یہ تصویر تھوڑی دیر پہلے میرے بھائی نے مجھے دیکھائی اور پوچھا بتاؤ یہ کیا ہے ۔۔۔ ۔ میں نے کہا یہ رات کے وقت میں لائٹ ہوتی ہے نا وہ ہے۔۔۔ اس بات پر سب نے ہنسنا شروع کردیا :( پھر جب بھائی نے بتایا تو میں نے مانا ہی نہیں۔ہی ہی ہی
ہاہاہاہاہا:LOL::laughing3:
کہاں سے دکھائی تھی تصویر؟؟
یہاں محفل سے یا بی بی سی سے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تصویر تھوڑی دیر پہلے میرے بھائی نے مجھے دیکھائی اور پوچھا بتاؤ یہ کیا ہے ۔۔۔ ۔ میں نے کہا یہ رات کے وقت میں لائٹ ہوتی ہے نا وہ ہے۔۔۔ اس بات پر سب نے ہنسنا شروع کردیا :( پھر جب بھائی نے بتایا تو میں نے مانا ہی نہیں۔ہی ہی ہی
جیتنے کی سب سے اچھی پالیسی ہی یہی ہوتی ہے کہ مانا ہی نہ جائے۔
 

منصور مکرم

محفلین
اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ کہیں دیکھی تھی جو کہ براہراست جہازوں کی پروازیں دکھاتا تھا۔ باقاعدہ اسمیں چھوٹے چھوٹے جہاز بنائے گئے تھے۔
 
Top