کاشفی
محفلین
عالمی قوتیں پاکستان سے وابستہ مفاد کے پیش نظر بلوچ نسل کشی پر خاموش ہیں، بی ایس او آزاد
کوئٹہ ( پ ر) بی ایس او آزاد گڈاپ زون کا سینئر باڈی اجلاس زیرِ صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے مرکزی سینئر وائس چیئر پرسن کریمہ بلوچ تھے اجلاس کی شروعات شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی اجلاس میں ایجنڈے سابقہ تنظیمی کار کردگی ، تنظیمی امور، تنقید و خود تنقیدی ، عالمی و علاقائی سیاسی صورت حال اور آئندہ لائحہ عمل زیر بحث رہے زونل سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوے تفصیلی بحث ومباحثہ کے بعد گڈاپ میں تنظیم کو فعال و متحرک رکھنے کے لئے نئی تنظیمی حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ۔تنظیمی امور پر بحث کرتے ہوئے مرکزی وائس چئیر پرسن کریمہ بلو چ نے کہا ہے کہ مضبوط قومی اداروں اور منظم تنظیم کے لئے ضروری ہے کہ تنظیم کے تمام یونٹس اور زون تحریک کے اس آشوبی دورمیں دن رات ایک کر کے بلوچ نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرکے ان کی صلاحیتوں کو قومی تحریک کے لئے متحرک کریں جس سے ہم بی ایس او آزاد کے لئے آئندہ قیادت اور قومی تحریک کے لئے مخلص اور ایماندار سیاسی جہدکار،لکھاری، اور دانشور پیدا کر سکیں انھوں نے کہا کہ بی ایس او آزاد نوجوان اور مظلوم بلوچوں کی آرگنائزیشن ہونے کی وجہ سے اپنے وجود کے دن سے لے کر آج تک بیرونی دشمنوں سمیت اندرونی سازشوں کا بھی سامنا کرتا چلا آ رہا ہے بی ایس او کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کے مختلف کھیل کھیلے گئے مگر ہر دور میں بی ایس او کے حقیقی وارثوں نے بی ایس او کو سازشوں کے جال سے آزاد کرایا آج بلوچ قو می آزادی بی ایس او آزادکے کارکنوں سے یہی تقاضہ کرتی ہے کہ وہ اپنے ذاتی خواہشات، اپنے عیش و آرام اور اپنے نمود و نمائش کو چھوڑکراپنی صلاحیتوں کو تنظیم کے لئے بیروے کارلائیں تاکہ قومی آزادی میں ایک منظم کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوان کسی بھی منفی پروپگنڈا کا شکار ہوے بغیر بی ا یس او کو آرگنائزڈ کرنے ،تنظیم کاری اور آنے والے نسل کی سیاسی تربیت پر توجہ دیں بلوچ سماج کو پولیٹیسائز کریں اوربی ایس او آزاد کے خلاف ہر ساز ش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں بی ایس او آزاد کے وائس چیئر پرسن کریمہ بلوچ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی آرگنائزیشن اور ان کے ممبران پر نہ صرف دوران قومی جنگ بلکہ ایک آزاد قومی ریاست کی تشکیل پر اس ریاست کو جمہوری و سیکو لر بنیادوں پر چلانے کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جہاں تمام بلوچ قوم کی زندگی یکساں سہولیات ،عزت و احترام اور انسانی آزادی کے بلند معیار کے ساتھ گزرے، جہاں مضبوط سماجی اقدار تمام بلوچ قوم کے لیے ایک سے ہوں، جس کے لیے سماجی سیاسی تعلیم و تربیت کی بنیاد ابھی سے ڈالنے کی زمہ داری نوجوانوں کی ہے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آزادی کی جنگ سے زیادہ کھٹن کام ایک مضبوط قومی ریاست کی تشکیل ہے جس کے لیے ابھی سے اپنے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور ابھی سے اس کے لیے تیاری کرنی ہے کسی بھی تنظیم اور قومی تحریک میں نوجوان نسل ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی ہے بلوچ نوجوان قومی تحر یک کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچ قومی مہاذ کی سوچ کو عام بلوچوں اور سیاسی ممبران میں پروان چھڑانے میں کردار ادا کریں تمام بلوچوں کو اتحاد اور اتفاق کی جانب راغب کریں کیوں کہ اس تحریک کو ناکام کرنے کے لئے ہمارے بیرونی اور مقامی دشمن ایک ہو چکے ہیں تو ہمارے سامنے ایک بہت بڑا مقصد ہے جس کے لئے ہمیں مل کر لڑنا ہے عا لمی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کے مفادات اس وقت پاکستان سے وابستہ ہیں جن کی بنیاد پر آج بلوچ نسل کشی پر دنیا لب کشائی کرنے سے گریزاں ہے طالبان کے خلاف افغانستان جنگ میں نیٹو کے لیے سپلائی روٹ ہونے کی وجہ سے امریکہ اور نیٹو ممالک پاکستان کو برداشت کر رہے ہیں حالانکہ امریکہ اور دنیا کو یہ اچھی طرح علم ہے کہ طالبان اور آئی ایس آئی ایک ہی آئینے کے دو مختلف چہرے ہیں جس سے دنیا کو بیوقوف بنانے کی سعی لاحاصل کی جارہی ہے مگر دو ہزار چودہ کو اگر نیٹو فورس افغانستان سے چلی گئی تو پاکستان کی اہمیت ختم ہو جائے گی اس لیے پاکستان اس جنگ کو کبھی ختم ہونے نہیں دے گی کیوں کے اُن حالات میں دنیا کسی بھی مہذب اور ایسی قوم کو زیادہ اہمیت دے گی جو سکیولر اور امن پسند ہو مگر یہ حقیقت اپنی جگہ کہ بلوچ قوم کو اس تحریک کے لئے قربانی خود دینی ہوگی اپنا خون بہانا ہوگا اور اس جدو جہد کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ایک آواز ہوکر سیاسی جنگی اصولوں کی بنیاد پر منوانا ہوگا اجلاس کے آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔