عالمی مجلس ختم نبوت کے سربراہ مولانا سعید جلال پوری قاتلانہ حملے میں ہلاک

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا سعید جلا ل پوری سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے گلزار ہجری پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد نے عالمی مجلس ختم نبوت کے سربراہ مولانا سعید جلال پوری پر قاتلانہ حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں مولانا سعید جلال پوری ، ان کے صاحبزادے اوردیگر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
 
مولانا سعید جلال پوری کا زید حامد کوکھلاچیلنج فیس بک پر

25257_102916786409895_100000747211597_83857_3591401_n.jpg
 

arifkarim

معطل
چلو جی شروع ہو جاؤ۔ پہلا الزام ظاہر سی بات ہے قادیانیوں پر لگے گا۔ اسکے بعد بیچارہ سچ بولنے والا زید حامد ان الزامات کی بوچھاڑ تلے آجائے گا۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا!
 

سویدا

محفلین
ویسے ان کا تعلق کسی کالعدم تنظیم یا سیاسی جماعت سے تو نہیں‌تھا پھر ان کو کیوں‌ِ؟
 

مدرس

محفلین
ویسے ان کا تعلق کسی کالعدم تنظیم یا سیاسی جماعت سے تو نہیں‌تھا پھر ان کو کیوں‌ِ؟

میرا بھی آپ سے یہی سوال ہے
گزشتہ روز مولانا عبد الوغفور ندیم پر حملہ کیا گیا تھا
دہشت گرد پھر سے حاوی ہو گئے ہیں‌
ان کو کا لعدم یا موجود سے کو ئی سروکار نہیں ،منتخب شخصیتوں نشانہ بنایا جارہا ہے
 

سویدا

محفلین
میرا بھی آپ سے یہی سوال ہے
گزشتہ روز مولانا عبد الوغفور ندیم پر حملہ کیا گیا تھا
دہشت گرد پھر سے حاوی ہو گئے ہیں‌
ان کو کا لعدم یا موجود سے کو ئی سروکار نہیں ،منتخب شخصیتوں نشانہ بنایا جارہا ہے

حملہ کسی پر بھی ہو وہ غلط ہے
جہاں تک گذشتہ روز عبدالغفور ندیم صاحب پر حملے کی بات ہے تو یہ ذہن میں‌ہونا چاہیے کہ ان کا تعلق کالعدم
شدت پسند تنظیم سپاہ صحابہ سے تھا اور ہے بھی، سپاہ صحابہ اور شیعہ مکتب فکر کی کئی شخصیات اس کی لپیٹ میں‌آئیں
اس لیے عبد الغفور ندیم کے مسئلے میں‌بہرحال بہت سارے تحفظات موجود ہیں‌
لیکن سعید احمد کا تعلق کسی سیاسی یا گروہی یا مذہبی شدت پسند جماعت سے نہیں‌تھا اور
لکھنے پڑھنے کی قبیل سے تعلق رکھتے تھے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون

چلو جی شروع ہو جاؤ۔ پہلا الزام ظاہر سی بات ہے قادیانیوں پر لگے گا۔ اسکے بعد بیچارہ سچ بولنے والا زید حامد ان الزامات کی بوچھاڑ تلے آجائے گا۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا!

عارف مین حیران وپریشان سرگردان ہوں کہ کیسے تم زید حامدکو ایک سچ بولنے والا سمجھتے ہو؟؟؟ :eek::eek:

خدا کے بندے یہ شخص وہی نشیلی دوا جو برصغیر کے مسلمانوں کو صدیوں سے پلائی جارہی ہے ایک بار پھرلفظوں میں ڈال کر پاکستانیوں کو دے رہاہےا اور ساتھ میں ڈرامائی بیان بازی کی تھپکیاں دے کر انکی روٹی کپڑے مکان اور تعلیم کے مسائل سےدھیان ہٹا کر اپنے آقائوں کا الو سیدھا کررہا ہے۔ انتہائی دکھ اور شرم کی بات ہے ۔
 

سویدا

محفلین
یہ بلاگ زید حامد سے متعلق نہیں‌ہے !
اور جو بلاگ زیدحامد سے متعلق ہے وہ مقفل ہے !
لہذا اپنی کلیدیں‌غیر متعلقہ قفل میں‌مت لگائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلاگ نہیں تھریڈ۔
میری طرف سے وارننگ بھی ہے کہ اگر اس طرح کی غیر متعلقہ باتوں سےگفتگو کا رخ موڑا گیا تو ان پوسٹس کو حذف کر دیا جائے گا اور ان زمرہ جات سے بے دخل بھی کر دیا جائے گا۔
 
Top