سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

فاخر

محفلین
معزز محفلینِ کرام، آداب و تسلیمات!

جشنِ یومِ تاسیس کے عنوان کے تحت سالانہ عالمی مشاعرے کا انعقاد اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت رہا ہے جو گزشتہ کچھ برس سے انقطاع کا شکار ہے۔ یومِ تاسیس شانزدہم کے موقع پر مکرمی و محترمی جناب محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی تحریک پر اس روایت کے احیا کی ایک بار پھر کوشش کی جا رہی ہے۔ امید ہے محفل کے شعرائے کرام اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں گے اور مشاعرے کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ جو شعرائے کرام مشاعرے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ ذیل میں دیے گئے ربط پر شرکت کے لیے اپنی آمادگی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
نوٹ: حفظِ مراتب کے پیش نظر محفل کے اساتذہ و سینئر شعرا کو الگ سے دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

مشاعرے کا وقت اور طریقہ کار ابھی حتمی طور طے نہیں کیا گیا، اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے گو اب تک ہمارا ارادہ یہی ہے کہ مشاعرے کو زوم میٹنگ کے ذریعے منعقد کیا جائے اور اس کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہمیں ان محفلین کی مدد درکار ہے جو ملٹی میڈیا مینجمنٹ، یوٹیوب چینل چلانے کا تجربہ رکھتے ہوں۔ اگر کوئی دوست اپنے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد رکھتے ہوں اور وہ اپنے چینل پر لائیو نشریات کی میزبانی کرنا چاہیں تو اور بھی بہتر ہوگا۔
زوم کے ذریعے وڈیو مشاعرے کے لیے ہمیں کسی ایسے دوست کی مدد بھی درکار ہو گی جن کے پاس زوم کا پروفیشنل اکاؤنٹ ہو۔
جو احباب اوپر بیان کیے گئے معاملات میں مدد کرنا چاہیں وہ نجی پیغام میں مجھ سے یا بھائی خلیل الرحمٰن سے رابط کر سکتے ہیں۔

امید کرتے ہیں امسال محفلین سالانہ مشاعرے کے انعقاد کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری بھرپور مدد فرمائیں گے۔

آپ کے تعاون کا طلبگار،

محمد احسن سمیع راحلؔ۔
رائے تو بلاشبہ عمدہ ہے، اس پر عمل بھی کیا جاسکتا ہے،اس طرح سے یہ مشاعرہ عالمی بھی ہوجائے گا ۔
اگر عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آتاہے، تو خاکسار بطور سامع ان شاءاللہ ضرور شامل ہوگا ۔ اس عالمی مشاعرہ کا شدت سے انتظار رہے گا ۔
 
رائے تو بلاشبہ عمدہ ہے، اس پر عمل بھی کیا جاسکتا ہے،اس طرح سے یہ مشاعرہ عالمی بھی ہوجائے گا ۔
اگر عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آتاہے، تو خاکسار بطور سامع ان شاءاللہ ضرور شامل ہوگا ۔ اس عالمی مشاعرہ کا شدت سے انتظار رہے گا ۔
سامع کیوں؟ قاری کیوں نہیں؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی، ہو گیا.
لیکن آپ نے ساتھ میں 5000 روپے شرکت فیس کا پے آرڈر نہیں لگایا!
راحل بھائی ، یہ تو معلوم تھا کہ آپ مشاعرہ لوٹ لیتے ہیں لیکن شاعر لوٹنے کا پتہ اب چلا ۔ :D
کہ اب تک کتنے جمع ہوگئے ہیں اور وعدے کے مطابق آدھا مال مجھے بھجوائیے
 

سیما علی

لائبریرین
دیکھنے والوں اور سننے والوں میں ہمیں شامل سمجھا جائے۔ کامیابی کے لئے دعا گو تو ہم ہیں ہی۔ :in-love:
بٹیا ہمیں بھی سننے اور دیکھنے والوں اور واہ واہ کرنے والوں شامل کیا جائے ۔۔۔اگر کوئی شاعر زیادہ ٹنُ ہوکے سوئمنگ پول کی طرف ڈبکی لگانے جارہا ہوگا تو روک بھی لیں گے :):):):):)
 
بٹیا ہمیں بھی سننے اور دیکھنے والوں اور واہ واہ کرنے والوں شامل کیا جائے ۔۔۔اگر کوئی شاعر زیادہ ٹنُ ہوکے سوئمنگ پول کی طرف ڈبکی لگانے جارہا ہوگا تو روک بھی لیں گے :):):):):)
ٹن ہونے کا اہتمام (یا احتمال) بھی موجود ہوگا؟
 

فاخر

محفلین
سامع کیوں؟ قاری کیوں نہیں؟
اصل میں ھمارے یہاں نیٹ ورکنگ کا مسئلہ ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ ہم (ہندوستان) دنیا میں ’’وشوگرو‘‘ (عالمی رہنما) ہیں؛لیکن اس وشو گرو کی یہ حالت ہے کہ کمبختی مارے دور دراز علاقہ میں 4-جی نیٹ ورکنگ 2-جی سے بھی بدتر چلتا ہے۔
 

امین شارق

محفلین
آج کل کے اصلاح سخن کے شعرا بھی تو فعال ہیں محفل میں
اشرف علی مقبول فاخر طالش طور
اس کے علاوہ جو نام یاد آ رہے ہیں
عظیم
عرفان علوی
رشید حسرت
امین شارق اگر وہ اصلاح کے بعد غزل پیش کر سکیں۔
اردو محفل کے لئے ٹوٹی پھوٹی غزل لکھنے کے لئے حاضر ہوں کب تک لکھ کر دینی ہے؟
 
Snapchat-156619917.jpg
 
خلیل بھائی کی رائے ہے کہ مشاعرے کو جولائی کے آخری ہفتے تک موخر کر دیا جائے تا کہ تیاری کا بھرپور موقع مل سکے.
میں 15 تا 24 جولائی سفر میں ہوں گا سو آخری ہفتے میں 31 جولائی ہی باقی بچتی ہے. دیگر احباب کا کی کیا رائے ہے؟

نبیل بھائی، گزشتہ برس آپ نے زووم کا پروفیشنل اکاؤنٹ فراہم کرنے کا اشارہ دیا تھا. کیا آپ اس سال یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں؟
 
Top