عالم طیش میں۔۔

میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ فرماندے نیں۔۔۔
لسے دا کی زور محمد، رونا یا نس جانا۔۔۔

گو ان کا شعر کسی ہور پیرائے میں ہے۔۔۔ لیکن آپ بیشک یہ سمجھ لیں کہ

۔۔۔۔

ایک خاتون کے عالم طیش سے جاری کردہ مراسلوں سے خوفزدہ ہو کر بھاگ نکلے۔
 

سین خے

محفلین
گڈ ہو گیا لیکن تھوڑا تھوڑا غصہ کتنے وقت کے بعد نکالنا چاہییے؟

میرے خیال سے دوسری بار چپل کی طرف اشارہ کر دینا چاہئے :p

خیر مذاق برطرف میں نے اب یہ کرنا شروع کیا ہے کہ دو یا تین بار کے بعد بتا دیتی ہوں کہ بات کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ابھی غصہ آ نہیں رہا ہے لیکن مستقبل قریب میں آنے کے چانسز ہیں۔

اس طرح لوگوں کو یاد رہتا ہے کہ جو وہ کر رہے ہیں وہ صحیح نہیں ہے :)
 

سین خے

محفلین
لیکن میرے ساتھ مسلہ یہ ھے کہ مجھ سے جواب میں بولا نہین جاتا.نہ بولنے کی وجہ سے بہت نقصان بھی اٹھایا ھے.جواب ذہن مین ہوتا ھے.لیکن زبان ساتھ نہین دیتی.اس مسلے کو کیسے دور کروں؟؟؟؟

آپ کو ہمت کرنا پڑے گی :) یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی رہا ہے۔ یہ کسی حد تک صحت کے حوالے سے بھی اچھی چیز نہیں ہے۔ آپ اندر ہی اندر جذبات دباتے رہتے ہیں اور آپ کے ساتھ غلط کرنے والے اور ہمت پکڑتے رہتے ہیں کہ اس پر تو کچھ فرق پڑ نہیں رہا ہے چاہے جتنی ہی اپنی frustration اس پر نکال لو۔ ایک وقت آتا ہے کہ حد بتانا پڑتی ہے :) بات بری لگے تو دو یا تین بار کے بعد ناراضی کا اظہار ضرور کریں :)
 

سین خے

محفلین
یہ اہم سوال ہے جس کا جواب مجھے بھی درکار ہے۔ ساتھ یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ کس پر نکالا جائے

جو ڈھٹائی کے ساتھ آپ کے ساتھ غلط کرے آپ اس کے رویے پر غصہ کر سکتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں۔ اگر آپ صحتمندانہ رویہ اپنائیں اور اپنے غصے کا اس طرح اظہار کریں کہ آپ کو خود بھی تکلیف نہ ہو اور سامنے والے کو اس کی غلطی کا احساس بھی ہو جائے تو یہ ایک بہتر راستہ ہے۔

مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ جذبات کو پوری طرح دبانا زیادہ غلط ہے۔ پھر وہ ایک دم آپکا دماغ ان کو باہر نکالنے پر مجبور ہو جاتا ہے اور اس میں زیادہ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ میری یہ عادت رہی ہے :) اب اس کو کسی حد کنٹرول کر لیا ہے :) لیکن اب بھی کبھی کبھی مجھ سے اپنے جذبات کو سمجھنے میں غلطی ہوتی رہتی ہے۔
 
میں چونکہ چھوٹی چھوٹی باتیں نوٹ کرتا ہوں یا یوں کہیے کہ مجھ سے نوٹ ہوجاتی ہیں، اس لیے مجھے "گھڑی مڑی" غصہ آتا ہے۔ غنیمت یہ کہ بہت جلد اتر بھی جاتا ہے۔ :)
 
Top