عامر اور الطاف ایک

ایک خبر کے مطابق عامرخان نے متحدہ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ وہ کئی سال سے اپنے فیصلے پر پچھتا رہے تھے اور موقع ملتے ہی الطافی بن گئے۔

مزے کی بات ہے کہ الطاف نے انھیں معاف بھی کردیا ہے۔ اور قتل ہونے والے لواحقین سے پوچھ بھی لیا کہ انھوں نے معاف کیا کہ نہیں۔ لواحقین نے بھی معاف کردیا۔

اس سےپہلے پاکستان کی عدالتوں نے عامر خان کو بری کرکے رہا کردیا۔
جب عامرخان رہا ہوکر بری ہوگئے تو اسکا مطلب یہ کہ قتل انھوں نے کیا ہی نہیں۔ تو قتل ہونے والے لواحقین کی معافی کیا معانی؟
کیا الطاف پاکستانی عدالتون کومانتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ الطاف خود عامر سے معافی مانگتا کہ بھائی تو بے گناہ تھا بری ہوگیا میرا الزام غلط تھا۔

مہاجر قوم کے ہزاروں نوجوانوں کو مرواکر یہ دونوں مجرم پھر ایک ہوئے
کیا مذاق ہے
 

راشد احمد

محفلین
بڑی خوشی کی بات ہے لگتا ہے کہ الطاف بھائی بھی زرداری کی طرح مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں
 

ابن عادل

محفلین
اندازہ لگائیے ہم امریکہ کو روتے ہیں کہ جس کو چاہے مجرم بنائے جسے چاہے منصف بنائے
یہاں بھائی لوگ بھی جب چاہتے ہیں جیل بھیج دیتے ہیں اور پھر جب چاہیں مقدمات ختم ۔۔۔۔ کہاں کی عدالتیں کہاں کا انصاف ۔ یہاں تو گویا بادشاہت ہوئی ۔
نا جانے کیوں مشرف صاحب پاکستان واپسی کے لیے لندن رابطہ نہیں کرتے ۔ ۔۔؟
 
Top