تعارف عباس ملک کو محفل فورم میں خوش آمدید

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں عباس ملک صاحب کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ کل ہی میری ان سے فون پر گفتگو ہوئی تھی اور مجھے نہایت خوشی ہے کہ انہوں نے میری یہاں آنے کی درخواست کو قبولیت بخشی ہے۔

عباس ملک فجر نستعلیق فونٹ کے خالق ہیں اور فرانس کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی عدیم الفرصتی کے باوجود یہاں کچھ وقت نکال کر آتے رہیں گے۔ یقیناً ان کے علم اور تجربے سے ہماری اردو کی ترویج کی کاوشوں کو بہت تقویت مل سکتی ہے اور ہم ان کی رہنمائی میں کئی پراجیکٹس کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
والسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید
welcome.jpg
 

ابوشامل

محفلین
خوش آمدید عباس ملک صاحب! فجر نوری نستعلیق کے خالق کو محفل پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید عبّاس ملک صاحب، بہت خوشی ہوئی برادرم نبیل کے تعارفی کلمات پڑھ کر۔ امید ہے کہ آپ اپنے وقت سے کچھ حصہ اردو محفل کو دیتے رہیں گے اور ہم سب آپ کے علم، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

والسلام
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید عباس ۔۔۔ امید ہے اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت ہم کم علموں کے لیے بھی نکالیں گے ۔۔
وسلام
 

عباس ملک

محفلین
آپ سب لوگوں کا آپ کے نہایت اچھے پیغامات کا بُہت شُکریہ
گو کہ مَیں اِتنا بھی ماہر نہیں ہُوں جِتنا نبِیل صاحب نے بتایا ہَے، مَیں اِس فورم اَور آپ لوگوں کے لِیے جو کر سکا ضرُور کرُوں گا۔
ًپجھے آپ لوگوں کے پیغامات پڑھ کر بُہت خُوشی ہُوئی ہَے، جِس کے لِیے مَیں آپ سب کا مشکُور ہُوں۔
باقی رہی اِس مِحفِل پر جاری پراجَیکٹس میں شمُولیت تو میرے اِختیار میں یا مَیں جو کُچھ بھی کر سکتا ہُوا، مَیں ضرُور کرُوں گا۔
آپ سب کا ایک بار پِھر شُکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عباس ملک ، کچھ بتانا پسند فرمائیں گے کہ آج کل آپ کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور آپ کی پی ایچ ڈی فیلڈ میں جاری ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عباس ملک. اگرچہ آپ محفل میں پرانے ہی ہیں لیکن فعال نہیں ہو سکے.ویسے ممکن ہے کہ یہاں آنے میں کچھ میرے روابطنے کام کیا ہو، اردو کمپیوٹنگ یاہو گروپ کے.
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید عباس ملک. اگرچہ آپ محفل میں پرانے ہی ہیں لیکن فعال نہیں ہو سکے.ویسے ممکن ہے کہ یہاں آنے میں کچھ میرے روابطنے کام کیا ہو، اردو کمپیوٹنگ یاہو گروپ کے.
اعجاز اختر صاحب، آپ کے توجہ دلانے پر میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ واقعی عباس ملک نے تو کافی عرصہ قبل فورم پر شمولیت اختیار کر لی تھی۔
دراصل میں نے انہیں فون کرکے یہاں تشریف لانے اور موضوعات میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی جسے انہوں نے قبول فرمایا۔ :)
 
Top