عباس ملک کی میل (فجر نستعلیق)

مہوش علی

لائبریرین
عباس ملک صاحب نے فجر نستعلیق فونٹ تیار کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے مجھے میل کی ہے جسے میں آپکی خدمت میں پیش کر رہی ہوں کیونکہ اس میں ہماری پوری محفل مخاطب ہے:
[align=left:e6bad19b93]
[eng:e6bad19b93]

Hi Mehwish (If my guess is not wrong, your name is Mehwish.),



I hope that you are fine and will receive this email in best of your health.



Actually I am doing my PhD in France and I do not have much time to give it for developing and improving the Nastalique font. I want that you and the people of your group can help me or we can help each other to develop this font and make it the best. Please tell me your idea about working together on this font. We can improve this font and make it open source.



Other thing is that I am also working on computation of Urdu and Punjabi like developing spelling checker, grammar checker, etc. for Urdu and Punjabi. Can you people help me in this also?



Take care,



Bye





M. G. Abbas MALIK

Doctorant à l'ED MSTII,

Univ. Joseph Fourier

GETALP - LIG, IMAG - campus,

BP53675 385, rue de la Bibliothèque

38041 Grenoble Cedex 9, France

Tel: +33 (0) 4 76 51 48 17

Fax: +33 (0) 4 76 44 66 75

Mob: +33 (0) 6 74 50 46 01

Mel: Abbas.Malik at imag.fr, abbas.malik at gmail.com

Url: www.puran.info[/eng:e6bad19b93][/align:e6bad19b93]
میں چاہتی ہوں کہ نبیل بھائی محفل کی جانب سے ان سے رابطہ کریں اور یہ سلسلہ بڑھائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش بہن کی بات بالکل درست ہے کہ نبیل بھائی یا پھر اعجاز اختر صاحب (کیونکہ انہوں نے فونٹس کے حوالے سے کافی کام کیا ہوا ہے) ہماری طرف سے محفل کی نمائندگی کریں
 

الف عین

لائبریرین
عباس کو میں بھی لکھتا ہوں کہ وہ بھی اردو محفل میں آ جائیں اور مل کر کام کریں۔اس فانٹ میں محض نقطوں کا نظام اچھا نہیں۔ اس کی ترکیب کے لیے تو میں نہیں محسن حجازی ہی مدد کر سکتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

نقطوں کے نظام کے متعلق، اور دو سطروں کے درمیان فاصلے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اعجاز ملک اور محسن حجازی کو پاک ڈاٹا والوں کے جوہر نستعلیق فونٹ کا اچھی طرح مطالعہ کریں۔ اس مسئلے پر انہیں اس سے بہتر مشورہ نہیں مل سکتا۔

جوہر نستعلیق کی رفتار کچھ کم ہے، مگر یہ ایک پرفیکٹ نستعلیق فونٹ ہے، جس میں نقطے بالکل صحیح جگہ پر ہیں، دو سطروں کا فاصلہ بالکل مناسب ہے، اور کوئی بھی لفظ کٹتا نہیں ہیں۔

جوہر نستعلیق کے نمونے دیکھنے کے لیے پطرس بخاری کی ویب سائیٹ کا مطالعہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

درحقیقت میں نے فجر نستعلیق فونٹ ریلیز کی اطلاع ملتے ہی انہیں ای میل کرکے محفل فورم پر آنے کی دعوت دی تھی۔ لیکن اس وقت شاید انہوں نے اپنی مصروفیت کے باعث اس جانب توجہ نہیں دی۔ میں شروع سے یہ بات کہتا آیا ہوں کہ اردو کی ترویج و ترقی کی خاطر ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اگر نستعلیق فونٹ کی ڈیویلپمنٹ کے سلسلے میں محسن حجازی اور عباس ملک میں کسی قسم کی collaboration ممکن ہو جائے تو اس سے دونوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ ان سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کرکے دیکھوں۔

والسلام
 
Top