مبارکباد عبدالرحمٰن کو دو ہزاری منصب مبارک!

فرقان احمد

محفلین
ابھی کل کی بات معلوم ہوتی ہے کہ جناب محفل میں تشریف لائے تھے اور آج مراسلہ جات کی تعداد کے حساب سے ہم پر بھی سبقت لے گئے۔ موصوف کی جانب سے اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے پر ہم محفل کے منتظم محترم ابن سعید سے دست بستہ گزارش کرتے ہیں کہ ان کی 'صدیوں' پرانی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے ان کا نام اردو رسم الخط سے بدل دیا جائے۔ شکریہ!
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارکباد!! :)

ہم محفل کے منتظم محترم ابن سعید سے دست بدستہ گذارش کرتے ہیں کہ ان کی 'صدیوں' پرانی درخواست کی منظوری دیتے ہوئے ان کا نام اردو رسم الخط سے بدل دیا جائے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ گزارش صحیح نہ ہونے کے باوجود بھی منظور ہو جائے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین

فرقان احمد

محفلین
گوگل کے مطابق تو اس کا صحیح املا "گزارش" ہی ہے۔
صحیح املا : ذ، ز، ژ
باقی اہل زبان اور اہل علم ہی بتا سکتے ہیں۔

اس لفظ کو ہم پہلے صحیح املا کے ساتھ لکھا کرتے تھے تاہم جس قدر زیادہ مطالعہ کرتے جائیں، غلطیوں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔ تصحیح کا شکریہ!

گزارش سے پیچھے بھی تصحیح کی گنجائش موجود ہے۔
دست بستہ

یہاں آ کر ہمیں سخت حیرت ہوئی۔ آپ کا بھی شکریہ، عزیزم! :)
 
Top