مبارکباد عبدالقیوم چوہدری کے محفل پہ دس سال

جاسمن

لائبریرین
کھنڈ پتاشے بانٹنے والے عبدالقیوم چوہدری آپ کو اکثر پنجابی فورم میں غزلیں خاص کر نظمیں پڑھتے پڑھاتے نظر آئیں گے۔ ان کا انتخاب لاجواب ہوتا ہے۔
اردو میں بات کرتے کرتے تھک جاتے ہیں۔پھر جب تک پنجابی کا ایک لفظ یا جملہ نہ بولیں، تازہ دم نہیں ہوتے۔ حسِ لطافت کوٹ کوٹ کے بھری ہے بلکہ کٹ کٹ کے بھری ہے۔ اردو محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوئے۔ آپ کو اپنے مراسلوں سے زمیندار نظر آئیں گے۔
آج اردو محفل میں آپ دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
IMG-20230912-133804.jpg

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک سب لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ برے وقت، بری تقدیر سے پناہ دے۔ دونوں جہانوں کی تمام تر بہتریاں، آسانیاں ، خوشیاں، کامیابیاں اور اپنا لطف و کرم ، فضل و رحم عطا کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
مابدولت رفیق محفل برادرم چوہدری صاحب کو دلچسپ و لطیف مراسلہ نگاری کے عرصۂ دس سال مکمل کرنے پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔
:a6: :congrats: ہو ۔
 
من منکسر کی جانب سے بھی عزیزی عبد القیوم چوہدری صاحب المعروف چوہری صیہب کو منتدیات اردو محفل پر ایک عشرہ برس کی تکمیل پر لسان ممنون کے رفق میں عینان مشکور بے انتہا مبارک باد پیش کرتےہیں ۔ ہیں جی؟ بوہتی بھاری ہو گئی؟ چلو کوئی ناں مبارکاں تے وصولو، باقی باہچ ویخ لواں گے ۔

لخ دی مبارک باد جی لخ دی مبارکاں۔ در مبارک وئی

Lucky-di-Unlucky-Story-punjabi-comedy-cinema.jpg
 
مبارک ہو عبدالقیوم! محفل پر اپنے دس سالوں کے بارے میں کچھ بتائیں
میں ان دس سالوں کے بارے میں ضرور بات کرنا چاہوں گا۔
ان دنوں موسمیاتی الرجی کا شکار ہوں، بوجوہ طبعیت مائل نہیں ہے۔ چند دن لگیں گے پھر ان شاءاللہ ۔
 
Top