تعارف عبد الرحمن بھٹی

گورنمنٹ ملازمت سے ریٹائرڈ ہوں۔ دینی بنیادی کتب کے مطالعہ کا شوق ہے۔ روز مرہ پیش آمدہ مذہبی اختلافات کے حل کی کاوش میں رہتا ہوں۔ خصوصا نماز کے اختلافات۔ میری سمجھ کے مطابق اختلافات اتنے زیادہ نہیں جتنا کچھ ناعاقبت اندیشوں نے اس کو پھیلا دیا ہے۔ اختلافات کا سبب میرے خیال میں افراط و تفریط ہے یا انا یا پھر عصبیت۔
 
تجمل حسین

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ کچھ اپنا تعارف بھی تو کروائیے نا۔۔۔ :)
ویسے آپ کے نام سے مجھے اجمل بھٹی صاحب یاد آجاتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
گورنمنٹ ملازمت سے ریٹائرڈ ہوں۔ دینی بنیادی کتب کے مطالعہ کا شوق ہے۔ روز مرہ پیش آمدہ مذہبی اختلافات کے حل کی کاوش میں رہتا ہوں۔ خصوصا نماز کے اختلافات۔ میری سمجھ کے مطابق اختلافات اتنے زیادہ نہیں جتنا کچھ ناعاقبت اندیشوں نے اس کو پھیلا دیا ہے۔ اختلافات کا سبب میرے خیال میں افراط و تفریط ہے یا انا یا پھر عصبیت۔
محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے ہم آپکی تبلیغ سے فائدہ مند ہوں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید بھٹی صاحب۔

روز مرہ پیش آمدہ مذہبی اختلافات کے حل کی کاوش میں رہتا ہوں۔ خصوصا نماز کے اختلافات۔
محترم یہ اختلافات نہ تو ختم ہوئے ہیں نہ ہونگے۔ کہاں کہاں سے ختم اور حل کرئیں گے، نماز تو بعد کی بات ہے وضو پر بھی اختلافات موجود ہیں :)
 
محترم یہ اختلافات نہ تو ختم ہوئے ہیں نہ ہونگے۔ کہاں کہاں سے ختم اور حل کرئیں گے، نماز تو بعد کی بات ہے وضو پر بھی اختلافات موجود ہیں
وہ کون سا عقدہ ہے جو وا ہو نہیں سکتا
ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا
 
گلزار خان

محفلین
کچھ اپنا تعارف بھی تو کروائیے نا۔
مثلا آپ کہاں سے رہائش پذیر ہیں؟
گورنمنٹ ملازمت سے ریٹائرڈ ہوں
اس کے علاوہ کیا کرتے ہیں؟
 
Top