تاسف عبد الستار ایدھی::: وصال فرما گئے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
نبی نہ تھے مگر انساں پہ جاں چھڑکتے تھے
سنا ہے اگلے زمانے کے لوگ اچھے تھے

وہ ہستیاں بھی عجب تھیں وہ بستیاں بھی عجب

کہ آندھیوں میں بھی جن کے چراغ جلتے تھے
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
اوہ میرے خدا...الفاظ نہیں..
انا للہ و انا الیہ راجعون..
آج پاکستان نے اپنا سب سے عظیم سرمایہ کھو دیا..اللہ ان کے درجات بلند کرے آمین...ان جیسی ہستیاں لوگوں کے دلوں میں دائمی زندگی جیتی ہیں..مزید لکھنے کی تاب نہیں...
 

La Alma

لائبریرین
شدید دکھ ہوا .وہ پاکستان کے محسن تھے .قوم دردِ دل رکھنے والے مسیحا سے محروم ہو گئی . دکھی انسانیت کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا .اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے .آمین .
 

ماہی احمد

لائبریرین
کوئی لفظ نہیں اس شخص کی عظمت کے لئیے.... وصیت تھی کہ مرنے کہ بعد آنکھیں اور دیگر اعضاء عطیہ کر دئیے جائیں.... بہت بڑا نقصان اس ملک کا... انسانیت کا...
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
جیسے کوئی انتہائی قریبی عزیز دنیا سے چلا جائے! بالکل ایسے محسوس ہو رہا ہے مجھے! ہمیشہ انہیں پیر و مرشد سمجھا اور کیا غلط سمجھا؟ آج دل بہت افسردہ ہے، تاہم، موت برحق ہے!
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

ماہی احمد

لائبریرین
13603486_1016126345170076_6574395269078513627_o.jpg
 

عباد اللہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بے ساختہ


مصافِ دیدۂ تر میں غضب کا موسم ہے
فلک کی چالِ سبک رو کے ماتمی ہیں ہم
فنا سے ہم کو علاقہ نہیں ہے دور کا بھی
فنا تو ہم سے ہے خائف کہ دائمی ہیں ہم
یہ روح و جسم کی آپس میں کشمکش ہے سو ہے
کسی کو مات تو ہوگی پہ آ خری ہیں ہم
عدم کی مہر لگی ہے ہماری عظمت پر
زمانہ رشک کرے ہے وہ آدمی ہیں ہم
عباد اللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مصافِ دیدۂ تر میں غضب کا موسم ہے
فلک کی چالِ سبک رو کے ماتمی ہیں ہم
فنا سے ہم کو علاقہ نہیں ہے دور کا بھی
فنا تو ہم سے ہے خائف کہ دائمی ہیں ہم
یہ روح و جسم کی آپس میں کشمکش ہے سو ہے
کسی کو مات تو ہوگی پہ آ خری ہیں ہم
عدم کی مہر لگی ہے ہماری عظمت پر
زمانہ رشک کرے ہے وہ آدمی ہیں ہم
آپ کے اشعار پہ داد دوں یا جانے والے کے غم میں روؤں۔۔۔۔ بالکل ٹھیک کہا
فنا سے ہم کو علاقہ نہیں ہے دور کا بھی
فنا تو ہم سے ہے خائف کہ دائمی ہیں ہم
عدم کی مہر لگی ہے ہماری عظمت پر
زمانہ رشک کرے ہے وہ آدمی ہیں ہم
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ایدھی بھی نہیں رہے۔
انا اللہ وانا الیہ راجعون
پہلے امجد صابری اور اب ایدھی۔۔۔۔ پے در پے دکھ۔۔۔۔ کبھی نہ کم ہونے والا دکھ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
روشنیاں بانٹنے اور سہارے دینے والا جاتے جاتے بھی روشنی بانٹ گیا، سہارا دے گیا۔

تم نے اس ملک کے لوگوں پہ حکومت کی ہے
تم نے خدمت نہیں کی، تم نے عبادت کی ہے
جھلملاتی ہوئی آنکھوں کی نمی میں تم ہو
سب کے دکھ درد کے ساتھی ہو، غمی میں تم ہو
سب کی خوشیوں میں ہو موجود، دکھوں میں تم ہو
سب کی سانسوں میں مہکتے ہو، دلوں میں تم ہو

ایدھی! آپ ہمیشہ زندہ رہیں گے ہمارے دلوں۔
آپ کے نام کو، آپ کے کام کو کبھی زوال نہیں، کبھی زوال نہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سلیم کوثر صاحب کے شعر میں معمولی تحریف ۔۔۔۔ کتنا شفاف انسان تھا ایدھی۔۔۔۔ کوئی رہ سکتا ہے دنیا میں "یوں اجلا" کیسے
بجھنے لگ جائیں تو پھر شمعیں جلا دی جائیں
میری آنکھیں مرے "بچوں" کو لگا دی جائیں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سانحۂ ارتحال

مشہور سماجی کارکن لاکھوں دکھیوں اور بے سہاروں کے سہارہ، ملک پاکستان کا فخر محترم عبد الستار ایدھی رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔۔۔۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
غمناک کی ریٹنگ دیتے ہوئے بھی ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے کوئی جان کھینچ رہا ہوں۔۔۔۔ قاصر ہوں کہ کچھ کہہ پاؤں۔۔۔ جس کی آنکھوں سے دیکھتے تھے، اس نے آنکھیں پھیر لیں۔۔۔ جس کے سایۂ شفقت میں لکھتے تھے، وہ بادل کسی اور دنیا میں چلا گیا۔۔۔ جس کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوتیں تھیں، وہ ایثار مر گیا :cry::cry::cry::cry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top