تاسف عبد الستار ایدھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے مشہور و معروف 90 سالہ سماجی کارکن جناب عبد الستار ایدھی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں گردے ناکارہ ہو گئے ہیں۔ اب وہ باقیماندہ زندگی ڈائلسز پر رہیں گے۔ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی پیوند کاری بھی ممکن نظر نہیں آتی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں صحت و تندرستی عطا فرمائے۔
 

نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی اس عظیم انسان کے لیئے آسانی پیدا فرماتے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین
 

سید ذیشان

محفلین
شمشاد بھائی آپ نے تاسف کی جگہ مبارکباد کا ٹیگ لگا دیا ہے۔

ایدھی صاحب کی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ وہ ایسی شخصیت ہیں تمام پاکستان کو ان پر فخر ہے اور یہ پاکستان کا اصل روپ ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ نے تاسف کی جگہ مبارکباد کا ٹیگ لگا دیا ہے۔

ایدھی صاحب کی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ وہ ایسی شخصیت ہیں تمام پاکستان کو ان پر فخر ہے اور یہ پاکستان کا اصل روپ ہیں۔

تاسف اور مبارکباد کے ہی ٹیگ تھے۔ میں نے تاسف کر دیا ہے
 

تانیہ

محفلین
اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ و عاجلہ اور عمر دراز عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔آمین
 

تلمیذ

لائبریرین
باری تعالے سے دعا ہے وہ اس نیک انسان پر اپنی رحمت فرما کر انہیں صحت سے نوازے۔ بلاشبہ وہ پاکستانیوں کے لئے ایک سرمایہ ہیں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اللہ بحقِ محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدالستار ایدھی صاحب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے - آمین -
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top