عبد اللہ گبین کی نئی تصویریں۔ شمشاد بھائی، سعود اور بابا جانی کی فرمائش پر

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، سعود بھائی اور بابا جانی کی فرمائش پر یہ تصاویر پیش خدمت ہیں۔ میں اچھی فوٹو گرافر کبھی بھی نہ تھی۔ جیسا ہے جہاں ہے، کے بنیاد پر ۔۔۔ ملاحظہ کریں


Ab3.jpg


Ab1.jpg


ابھی سے پیسوں کا شوقین
Ab2.jpg
 

جہانزیب

محفلین
ماشااللہ، گبین تو بڑا صحت مند بچہ ہے ۔
اور تصویریں‌ بنوانے کے لئے والدہ کی جانب سے سو روپے ادا کئے گئے ہیں‌ :eek:
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شکریہ۔

ماشاء اللہ کماؤ پوت بنے گا ناں۔

ویسے تصاویر اتنی تھوڑی کیوں؟

یہ تو ایمرجنسی میں اتارے، موقع نکال ڈھیر ساری تصاویر لوں گی۔

ماشااللہ، گبین تو بڑا صحت مند بچہ ہے ۔
اور تصویریں‌ بنوانے کے لئے والدہ کی جانب سے سو روپے ادا کئے گئے ہیں‌ :eek:

شکریہ جہانزیب صاحب۔ سو ، نہیں دو سو روپے ہیں۔ ;)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ گبین کی تعریف ہو رہی ہے یا میاں مٹھو کی:tongue:

تعریف تو گبین کی ہی ہو رہی ہے لیکن مجھے بھی اپنا بچپن یاد آرہا ہے ۔ میری امی جان کہتی ہیں مجھے بچبن میں گورخا کہا کرتے تھے (یعنی میں بہت چٹا، سفید تھا :grin:)
گبین کی طرح
اب دیکھیں نا میں گبین سے بڑا ہوں اس لیے میں اس کی طرح فو نہیں ہوسکتا وہ میری طرح ہی ہو گا نا :rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
ارے ۔۔ ماشا اللہ ، بھئی منے میاں‌تو بہت پالے لگ رہے ہیں۔، جی جو ، یار گبین کی نظر اتارنا، ۔
مالک ومولیٰ سلامت رکھے اور اپنے محبوب کے نقوشِ پا پر ایمان و سلامتی کی زندگی نصیب فرمائے ۔ آمین
بابا جانی اور شمشاد بھائی کا شکریہ کہ ان کے وسیلہ سے ہمیں یہ تصاویر دیکھنے کو مل جاتی ہیں،
شکریہ جویریہ بہن۔جیتی رہو
 

فہیم

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
چشم بد دور۔

بہت پیارا لگ رہا ہے۔
گال پر ایک کالا تل لگادیا کرو تصاویر لیتے وقت:)

اور ہاں اس کے بال تھوڑے لمبے ہونے دو۔
پھر اور زیادہ خوبصورت معلوم ہوگا:p
 

حسن علوی

محفلین
ماشاءاللہ بہت پیارا سا بھانجا یہ ھے ہمارا مرزا صاحب۔

اچھی تصاویر ہیں جیہ مگر وہی شمشاد بھائی والی بات کہ کم ہیں کچھ شرارتوں بھری اور بھی ہوتیں تو اور بھی اچھا لگتا:)
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ فہیم اور حسن برادران۔

سچی بات یہ ہے کہ میں نے وہی تصاویر لگائی ہیں جن میں گبین اتنا اچھا نہیں لگ رہا۔ اصل میں گبین اس سے بھی زیادہ کیوٹ ہے اور میں واقعی ڈرتی ہوں کہ نظر نہ لگ جائے
 

حسن علوی

محفلین
ارے اس میں خوفزدہ ہونے کی کیا بات ھے بھئی جب کوئی ماشاءاللہ کہہ دے تو پھر نظر نہیں لگا کرتی، یہ میں نہیں سیانے کہتے ہیں:)
خیر جتنی بھی ہیں اچھی ہیں اللہ پاک ہمارے بھانجے کو صحتمند اور تندرست و توانا رکھے (آمین)
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم اور حسن برادران۔

سچی بات یہ ہے کہ میں نے وہی تصاویر لگائی ہیں جن میں گبین اتنا اچھا نہیں لگ رہا۔ اصل میں گبین اس سے بھی زیادہ کیوٹ ہے اور میں واقعی ڈرتی ہوں کہ نظر نہ لگ جائے

ایسا کرو تصاویر مجھے بھیج دو۔
میں تمام تصاویر کے ساتھ خوبصورت سا "ماشاءاللہ" لکھ کر لگادیتا ہوں۔
تاکہ نظر لگنے کے کوئی چانسس ہی نہ رہیں:)
 
Top