عبیداللہ علیم عبیدالّلہ علیم کی نظم۔ چاند چہرہ

NAZRANA

محفلین
چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں
ميرے خدايا
ميں زندگي کے عذاب لکھوں
کہ خواب لکھوں
يہ ميرا چہرہ، يہ ميري آنکھيں
بُجھے ہوئے سے چراغ جيسے
جو پھر سے جلنے کے منتظر ہوں
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں
وہ مہرباں سايہ دار زلفيں
جنہوں نے پيماں کيے تھے مجھ سے
رفاقتوں کے، محبتوں کے
کہا تھا مجھ سے
کہ اے مسافر رِہ وفا کے
جہاں بھي جائے گا
ہم بھي آئيں گے ساتھ تيرے
بنيں گے راتوں ميں چاندني ہم
تو دن ميں تارے بکھير ديں گے
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں
وہ مہرباں سايہ دار زلفيں
وہ اپنے پيماں
رفاقتوں کے، محبتوں کے
شکست کرکے
نہ جانے اب کس کي رہ گزر کا
مينارہِ روشني ہوئے ہيں
مگر مسافر کو کيا خبر ہے
وہ چاند چہرہ تو بجھ گيا ہے
ستارہ آنکھيں تو سو گئي ہيں
وہ زلفيں بے سايہ ہو گئيں ہيں
وہ روشني اور وہ سائے مري عطا تھے
سو مري راہوں ميں آج بھي ہيں
کہ ميں مسافر رہِ وفا کا
وہ چاند چہرہ، ستارہ آنکھيں
وہ مہرباں سايہ دار زلفيں
ہزاروں چہروں، ہزاروں آنکھوں، ہزاروں زلفوں کا
ايک سيلابِ تند لے کر
ميرے تعاقب ميں آرہے ہيں
ہر ايک چہرہ ہے چاند چہرہ
ہيں ساري آنکھيں ستارہ آنکھيں
تمام ہيں مہرباں سايہ دار زلفيں
ميں کِس کو چاہوں، ميں کس کو چُوموں
ميں کس کے سايہ ميں بيٹھ جاؤں
بچوں کہ طوفاں ميں ڈوب جاؤں
کہ ميرا چہرہ، نہ ميري آنکھيں
ميرے خدايا ميں زندگي کے عذاب لکھوں، کہ خواب لکھوں
 

جہانزیب

محفلین
بہت خوب نذرانہ بھائی اور اس فورم پر خوش آمديد مجھے يہ تو ياد پڑتا ہے کہ ميں نے آپکو کسی اور فورم پر ديکھا ہے مگر يہ ياد نہيں کس فورم پر :D شايد اردو لائف پر يا ہلہ گلہ پر :p
 

NAZRANA

محفلین
زيبی نے کہا:
بہت خوب نذرانہ بھائی اور اس فورم پر خوش آمديد مجھے يہ تو ياد پڑتا ہے کہ ميں نے آپکو کسی اور فورم پر ديکھا ہے مگر يہ ياد نہيں کس فورم پر :D شايد اردو لائف پر يا ہلہ گلہ پر :p

زیبی جی،
آداب،

نوازش نامہ کیلئیے آپکا ممنون ہوں۔
عبیدالّلہ علیم کی نظم آپ نے پسند فرمائی، یہ جان کر خوشی ہوئی، شکریہ۔

جی بجا فرمایا، گزشتہ ٢-٣ سال کے دوران میں نے متعدد اردو فورمز میں شرکت
کی ہے، اور بہت ممکن ہے اس دوران آپ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہو۔

انشاالّلہ اس خوبصورت فورم کے توسط سے آپ دوستوں سے ملاقات رہے گی۔

خیراندیش،
نذرانہ۔
١٣-٧-٢٠٠٥
 

اسماء

محفلین
بہت خوبصورت نظم ہے، خاص طور پر عبید اللہ علیم کی اپنی آواز میں اِسے سنیں تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ :lol:
 

اجنبی

محفلین
شکر ہے اسما جی آپ نے بھی کوئی پیغام لکھا ۔ ورنہ ہمارے اراکین لوگ تو رجسٹریشن کے بعد ایسے غائب ہوتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ
 
Top