عثمان بطور گفتگو دھاگہ

صفحات کی تقسیم کے لیے ممبران اپنی سہولت کے مطاق بتا سکتے ہیں کہ انہیں کتنے صفحات چاہیے۔
صفحات پہلے کی طرح ریختہ صفحہ نمبر کے مطابق ہیں۔

صفحات کی تقسیم
محب علوی۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 5-9
صابرہ امین۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 10-25
سیما علی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 26-27
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 28-37
 
آخری تدوین:
یہاں واضح کر دیں کہ کتاب کے مترجم یعنی شاہد احمد دہلوی کی وفات کو ابھی ساٹھ برس نہیں گزرے ہیں لیکن اس کتاب کے حقوق ان کے پاس نہیں تھے۔ آغاز ہی میں لکھا ہے کہ کتاب کے حقوق اصل مصنف کے پاس محفوظ ہیں۔ لہذا ہم اس کمیاب اور بہترین کتاب کو برقی شکل میں بلا تردد شائع کر سکتے ہیں۔ :)
 
ابھی تو پروف خوانی چل رہی ہے کیا یہ بہتر نہیں تھا کہ پہلے وہ مکمل ہو جاتی؟
یہ لمبی کتاب ہے اور پروف والے لوگ کم جبکہ ٹائپنگ والے زیادہ ہیں، ان کے لیے کتاب شروع کر دی گئی ہے تاکہ ٹائپنگ جاری رہے۔
پروف میں مصروف لوگ اتنی دیر فقط گپ شپ بھی کر سکتے ہیں اور کمر توڑ پروف کے دکھڑے بھی بیان کر سکتے ہیں۔
میں خود مسلسل پروف کے عمل سے گزرنے کے بعد لکھنے کی طرف سخت مائل ہوں یا کم سے کم لکھنے کی باتیں اور گفتگو۔ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
چلیں پھر میں تو پہلے پروف کا کام جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کرتی ہوں اس کے بعد اپنے لیے صفحات مختص کروں گی یا آپ کر دیجیے گا۔
 
یہ لمبی کتاب ہے اور پروف والے لوگ کم جبکہ ٹائپنگ والے زیادہ ہیں، ان کے لیے کتاب شروع کر دی گئی ہے تاکہ ٹائپنگ جاری رہے۔
پروف میں مصروف لوگ اتنی دیر فقط گپ شپ بھی کر سکتے ہیں اور کمر توڑ پروف کے دکھڑے بھی بیان کر سکتے ہیں۔
میں خود مسلسل پروف کے عمل سے گزرنے کے بعد لکھنے کی طرف سخت مائل ہوں یا کم سے کم لکھنے کی باتیں اور گفتگو۔ :)
ہماری کارگزاری سنیں۔ ہم فقط پروف نہیں دیکھتے بلکہ کتاب کے مختلف نسخوں کا مقابلہ کرکے درست ترین متن اخذ کرتے اور اسے لکھتے ہیں۔ اس لحاظ سے اردو کے متنی تنقید کے امام کی کتابوں میں بہت سی غلطیاں درست کی ہیں۔
 
شعیب ، آپ کی ہمت کو سلام ہے۔ آپ نے بہت سے مثاذ اکٹھے سنبھالے ہوئے ہیں اور موجودہ پیشرفت میں آپ کی سوچ، تجاویز اور مشوروں کا بہت عمل دخل ہے۔ امید یہی ہے کہ اب اتنے چراغ جل اٹھے ہیں کہ چراغاں رہے گی محفل۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
صفحات کی تقسیم کے لیے ممبران اپنی سہولت کے مطاق بتا سکتے ہیں کہ انہیں کتنے صفحات چاہیے۔
یہ اچھا ہے کہ ایک ساتھ ہمیں صفحات مل جائیں کہ کام پر جانے کے زمانے آ گئے ہیں ۔ ۔ اگلے ہفتے سے ہم بھی کام پر ۔ ۔ آپ ہمیں فی الحال 15 صفحات دے دیجیئے۔ ۔ ویک اینڈ تک جتنے ہو سکے پوسٹ کو دیں گے ۔ ۔ ابھی اندازہ نہیں کہ کتنا کام ہو سکے گا ۔ ۔ :)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
یہ کتاب اتنی بھی بڑی نہیں ہے۔ صرف 354 صفحوں پر مشتمل ہے۔

فی الحال مجھے دس صفحے دے دیں۔ دو تین کام اور چل رہے ہیں، ان کو نمٹا کر اور لے لوں گا۔
 
صفحات کی تقسیم
محب علوی۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 5-9
صابرہ امین۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 10-25
سیما علی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 26-27
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات 28-37
 
Top