تعارف عثمان رضا

عثمان رضا

محفلین
خوش آمدید عثمان رضا صاحب۔
بہت بہت شکریہ محترم

یہ تو شوروات ہے محفل کے دوستوں کی محبت کی اگے اگے دیکھیے اور کتنی محبت اپ کو ملنے والی ہے
میری اردو بھی شاید تھوڑی خراب ہوگئی یورپ کی ہوا کی وجہ سے پر ابھی اتنی نہیں ہوئی :biggrin:

السلام علیکم
محترم عثمان رضا جی
سدا خوش رہیں آمین
us001.gif

نایاب

بہت بہت شکریہ اللہ پاک سب کو خوش رکھے آمین
 

فا ر و ق

محفلین
لو جی اس میں شکریہ کی کیا بات ہے یہ تو ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اپ کو خوش امد کہ رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
عثمان رضا صاحب آپ کا تھوڑا تفصیلی تعارف ہو جائے۔ کچھ سوال لکھ رہا ہوں۔

1) کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟
2) مشروب کون سا پسند ہے؟
3) ٹی وی کا کون سا شو زیادہ پسند ہے؟
4) سیاسی لیڈر
5) کتاب
6) رنگ
7) جگہ
8ٌ) کھلاڑی
9) مضمون
10) جانور / پرندہ / کیڑا مکوڑہ
11) ویب سائیٹ
12) لباس
13) کون سا دن اچھا لگتا ہے اور کیوں؟
14) تہوار
15) موبائیل فون کون سا پسند ہے؟
16) کون سے کارٹون شوق سے دیکھتے ہین؟
17) کھیل کون سا زیادہ پسند ہے؟
18) اردو محفل کا کون سا زمرہ زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں؟

فی الحال اتنا ہی۔
تمام سوال کے نمبر یکساں ہیں۔
دوسرے اراکین بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔
 

عثمان رضا

محفلین
السلام علیکم ۔۔ شکریہ محترم شمشاد صاحب
1) کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟
تمام مرغن غذائیں ۔۔ یہاں اسپین میں فی الوقت اتنا اچھا کوئی پاکیستانی ہوٹل نہیں ہے اس لیے پاکستانی ہوٹلوں کے کھانے خاص کر برنس روڈ کے کھانے بہت یاد آتے ہیں۔

2) مشروب کون سا پسند ہے؟
[/quote]


تمام حلال مشروب پسند ہیں بشرطیکہ ٹھنڈے ہوں

3) ٹی وی کا کون سا شو زیادہ پسند ہے؟

براہ راست اسپورٹس ہی پسند ہے جب بھی ٹائم ملے اسپورٹس ہی دیکھتا ہوں ۔


اب تو سیاسی لیڈر ہی نہیں رہے تقریبا سب ڈرامے باز اور چالباز ہیں ۔ اللہ پاک ان کو ہدایت دے اور پاکستان کو ان کی حرکتوں سے بچائے ۔


پسندیدہ کتاب قرآن پاک باقی پڑھنے کے لیے کوئی بھی اردو کی کتاب مل جائے کو شش ہوتی ہے پڑھوں‌
آج کل سب سے پہلے پاکستان پڑھ رہا ہوں ۔


سفید


تمام تفریحی مقامات اچھے لگتے ہیں ، خواہش ہے انڈیا جانے کی اور وہاں گھومنے کی ۔۔۔


پاکستانی سب کھلاڑی اچھے لگتے ہیں باقی جو بھی جیتے وہی صرف اچھے لگتے ہے ۔



طالب علمی کے زمانے میں اسلامیات ہی پسند تھا کیوں کہ آسان تھا ۔

10) جانور / پرندہ / کیڑا مکوڑہ
خوگوش ۔ بطخ کافی پالے ہیں بچپن میں ،خرگوش گند بہت کرتا ہے نہیں تو سب سے اچھا ہے ،

اردو خبروں اور اسپورٹس کی اکثر سائٹ ہی دیکھتا ہوں اس کے علاوہ فی الحال اردو ویب ہی ہے باقی کسی کی خواہش نہیں اور نہ ہی ٹائم ہے ۔



صرف پاکستانی کرتا پاجامہ ، قمیض شلوار ، پہنتا بھی صرف یہی ہوں چند بار عربیوں کا جبہ پہنا ہے ۔

13) کون سا دن اچھا لگتا ہے اور کیوں؟

5 جنوری کیوں کہ اس دن میری محبت منظور ہوئی تھی میرے والدین کی عدالت میں۔



ویسے تو اسلامی تمام تہوار پسند ہیں‌ پر یورپ میں ہمارے تہوار اتنا پتہ نہیں چلتا۔ عام دن کی طرح گذر جاتا ہے معمولی سے فرق سے ۔۔۔ہاں تہوار کا دوسرا دن فون میں گزرتا ہے کیوں کہ پاکستان میں ہوتا ہے ۔۔


15) موبائیل فون کون سا پسند ہے؟
ویسے میرے پاس تمام کے تمام سیٹ نوکیا کے ہیں صرف ایک ہی شارپ کا ہے پر اب نوکیا اچھا نہیں لگتا سوچ رہا ہوں‌ سام سنگ پہ شفٹ ہوجاؤں‌۔۔

16) کون سے کارٹون شوق سے دیکھتے ہین؟

فی الحال تو ٹوم اینڈ جیری ہی پسند ہیں جب این ٹی ایم تھا اس وقت ایک کارٹون لگتے تھے شاید کیم کینڈی نام تھا بہت ڈھونڈھے نہیں ملے کبھی وہ بھی اچھے تھے ۔

17) کھیل کون سا زیادہ پسند ہے؟


پہلے تو کرکٹ کا جنون کی حد تک تھا پر جب سے اسپین آئے اب فٹبال کیونکہ یہاں ہے ہی فٹبال ، ہمیں شروع میں بغیر دیکھے پتہ چل جاتا ہے کہ بارسلونا نے گول ماردیا ۔۔۔ (پٹاخوں کی وجہ سے ) پھر آہستہ آہستہ دیکھنے لگے اب تو اکثر کھیلوں پہ نظر ہوتی ہے ۔


18) اردو محفل کا کون سا زمرہ زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں؟

تمام کا تمام ۔۔۔






آخر میں بہت بہت شکریہ محترم شمشاد صاحب ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی کوئی بھی پوچھ سکتا ہے اور کسی سے بھی پوچھ سکتا ہے۔

اس وقت میں فارغ تھا اور سامنے یہی دھاگہ تھا تو سوچا عثمان صاحب کا ہی انٹرویو کر ڈالوں۔

آپ بھی تو کوئی سوال پوچھیں ان سے۔

مزید سوال :

اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟

کراچی سطح سمندر سے چھ انچ نیچے ہے، اگر بارہ انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتے؟

(اب کہیں ماوراء آ کر یہ نہ کہہ دے کہ یہ سوال بہت پرانے ہیں)

ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 

عثمان رضا

محفلین
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

آج کل سب سے پہلے پاکستان پڑھ رہا ہوں اس سے پہلے جو پڑھی تھی وہ مختار شاہ کی کتاب "باپ"

کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟
سوال کی سمجھ نہیں لگی اس لیے جواب دینے سے قاصر ہوں
کراچی سطح سمندر سے چھ انچ نیچے ہے، اگر بارہ انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتے؟
کراچی چاہے جتنا بھی نیچے یا اوپر ہوتا ہم اس میں کیا کرسکتے ہیں ؟ کراچی سے اس لیے تھوڑی زیادہ محبت ہے کیونکہ ہمارا بچپن وہیں گزرا ۔۔۔۔

ایک سوال اپ نے تعلیم کہاں سے جاصل کی پوری تفصیل سے مطلع کریں
شکریہ بعد میں کروں گا

محترم بھائی تعلیم ۔۔۔ پرائمری کے پی ٹی اسکول کیماڑی کراچی میں حاصل کی بعد میں حفظ کیا پھر پرائیوٹ ہی پڑھا آرٹس میں ایف اے تک اور ساتھ ساتھ کچھ دینی تعلیم جامعہ اسلامیہ معارف القرآن کراچی میں حاصل کی پھر یہاں اسپین ہی آگیا بہت ہی چھوٹے لیول کی اسپینش زبان سیکھی ٹائم نہ ہونے کی وجہ سے آگے نہ جاسکا پر مستقبل میں ارادہ ہے اگر یہاں سے ہجرت نہ کی تو باقی یہاں ڈرائیونگ کا لائنسس حاصل کیا بڑی مشکل سے ۔۔۔۔ اور چھوٹے چھوٹے پاکستان میں کورس بھی کیے ہیں مختلف ۔

والسلام
 

فا ر و ق

محفلین
اپ کمپیوٹر کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور کیا اپ گانے وغیرہ کے بھی شوکین ہیں کہ بس کبھی کبھی
 

عثمان رضا

محفلین
اپ کمپیوٹر کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور کیا اپ گانے وغیرہ کے بھی شوکین ہیں کہ بس کبھی کبھی
کمپیوٹر کا باقاعدہ کوئی کورس نہیں کیا ، جتنا مطلب ہوتا ہے وہ پورا کرلیتا ہوں۔ گانوں کا زندگی میں نہ کبھی شوق رہے اور نہ کبھی خود سے سنے ۔وہی سنے جو چلتے پھرتے یا بس مزدہ وغیرہ میں ۔۔۔
عثمان رضا صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

بہت بہت شکریہ شاہ صاحب
 

عثمان رضا

محفلین
سوال :۔ اپ کیسےہیں نظر انے میں

یہ تو جو مجھے دیکھتے ہیں ان سے پوچھنے لائق ہے سوال ۔۔۔

آپ کا مطلب ہے کہ وہ اپنی تصویر لگا دیں۔

ماشاء اللہ شمشاد صاحب کی تشریحات ۔۔۔۔۔

کہیں تو تصویر بھی لگادیں جلد ۔۔۔۔
 
Top