x boy
محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید
خوش آمدید
اسلام و علیکم! (لگتا ہے غلطی سے لکھا گیا ہے)
صحیح السلام علیکم
شکریہ!
اسلام و علیکم! (لگتا ہے غلطی سے لکھا گیا ہے)
صحیح السلام علیکم
شکریہ!
لگتا غلطی سے لکھا گیا ہے صحیح کرلیں صحیح ہوتا ہےعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
السلام علیکماسلام و علیکم!
میرا نام عثمان علی قریشی ہے اور میں گوجرانوالا کا رہنے والا ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے میں ایک چھوٹا سا ویب سائیٹ ڈیزائینر اور ڈویلپر ہوں اور پچھلے 4 سے 5 سالوں سے فری لانسنگ کر رہا ہوں۔ حال ہی میں میں نے اپنا بلاگ شروع کیا ہے اردو سنٹرل کے نام سے اور آج میں اردو کے حوالے سے فورمز اور ویب سائیٹس پر ریسرچ کرتے کرتے یہاں اردو محفل پر آپہنچا اور بہت خوشی ہوئی دیکھ کر کہ اروو کے فروغ کے لئے کافی ویب سائیٹس اور فورم موجود ہیں۔ ہم نے بھی جب اپنا بلاگ شروع کرنے کا سوچا تو یہی خیال تھا ک اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے اور کیوں نا ایک مکمل اردو بلاگ بنایا جائے اور پھر ہم نے کچھ مہینوں کی مہنت کے بعد اپنا بلاگ متعارف کروادیا۔
میرے بلاگ کا لنک ہے: http://www.urducentral.pk
فری لانس ویب سائیٹ ڈویلپر ہونے کے ناتے میں آپ سب دوستوں سے یہ کہنا چاہوں گا کہ فری لانسنگ کے حوالے سے اگر آپ لوگوں کو کوئی بھی سوال پوچھنا ہو تو میں حاضر ہوں۔
شکریہ!
میں نے آپ کے بلاگ کو تفصیلی طور پر براؤز کیاہے۔ آئی ٹی کے موضوع پر اردو میں پہلے بھی کافی بلاگز اور سائٹس موجود ہیں تاہم آپ کا بلاگ کافی منفرد خصوصیات لئے ہوئے ہے۔ براہ کرم اس کو مزید بہتر بنائیں اور اس میں وہ فیچربھی شامل کریں جس کے ذریعے بلاگ میں کئے گئے کسی اضافے یا تبدیلی کی اطلاع خود کار طریقے سے قاری کو بذریعہ ای میل مِل جاتی ہے۔