عجب مذاق رَوا ہے' یہاں نظام کے ساتھ -عمران عامی

عجب مذاق رَوا ہے' یہاں نظام کے ساتھ
وہی یزید کے ساتھی ' وہی امام کے ساتھ

میں رات اُلجھتا رہا ' دِین اور دُنیا سے
غزل کے شعر بھی کہتا رہا 'سلام کے ساتھ

سِتم تو یہ ہے کہ کوئی سمجھنے والا نہيں
مرے سکوت کا مطلب مرے کلام کے ساتھ

یہ جھوٹ موٹ کے درویش پھر کہاں کُھلتے
کہ میں شراب نہ رکھتا اگر طعام کے ساتھ

ضرور اس نے کوئی اِسم پڑھ کے پھونکا ہے
لپٹ رہی ہیں جو شہزادیاں غلام کے ساتھ

عمران عامی
 
مقبول

محفلین
عجب مذاق رَوا ہے' یہاں نظام کے ساتھ
وہی یزید کے ساتھی ' وہی امام کے ساتھ

میں رات اُلجھتا رہا ' دِین اور دُنیا سے
غزل کے شعر بھی کہتا رہا 'سلام کے ساتھ

سِتم تو یہ ہے کہ کوئی سمجھنے والا نہيں
مرے سکوت کا مطلب مرے کلام کے ساتھ

یہ جھوٹ موٹ کے درویش پھر کہاں کُھلتے
کہ میں شراب نہ رکھتا اگر طعام کے ساتھ

ضرور اس نے کوئی اِسم پڑھ کے پھونکا ہے
لپٹ رہی ہیں جو شہزادیاں غلام کے ساتھ

عمران عامی
سر، کسی نے اس غزل کے شاعر کا نام کنفرم کرنے کے لیے کہا ہے۔ کیا میں انہیں کنفرم کر دوں کہ یہ عمران عامی صاحب کی ہی غزل ہے؟
کیا یہ غزل ان کی کسی کتاب میں شامل ہے؟ اگر ہے تو اس کتاب کا نام عنایت ہو جائے تو مہربانی ہو گی
محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب
 
جی بھائی صاحب ۔
یہ غزل انٹرنیٹ پر عمران عامی کے نام سے ہی موجود ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی اعتراز نظر سے نہیں گزرا۔
ہم نے جہاں سے یہ غزل پڑھ کر شریک محفل کی ہے اس کا لنک حاضر خدمت ہے۔
لنک
 
مقبول

محفلین
جی بھائی صاحب ۔
یہ غزل انٹرنیٹ پر عمران عامی کے نام سے ہی موجود ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی اعتراز نظر سے نہیں گزرا۔
ہم نے جہاں سے یہ غزل پڑھ کر شریک محفل کی ہے اس کا لنک حاضر خدمت ہے۔
لنک
جی شُکریہ ۔ یہ انٹرنیٹ پر کچھ اور جگہوں پر بھی موجود ہے لیکن ریختہ پر عمران عامی صاحب کے دیئے گئے کلام میں شامل نہیں ہے۔
اس غزل کا مزاج تقریباً ان کے باقی کلام جیسا ہی ہے اس سے بھی اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ بھی ان کا ہی کلام ہو گا
 
Top