عجیب سائٹ

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، آج ایک عجیب سائٹ کا لنک ملا ہے۔ اس پر کافی سارے کارٹون موجود ہیں جو اللہ پاک، نبی پاک ص، قرآن اور اسلام کے خلاف بنائے گئے ہیں۔ کیا کسی دوست نے اس سلسلے میں کوئی آواز بلند کی ہے؟

سائٹ یہ ہے

(زیک کے کہنے پر لنک ہٹا دیا ہے)

یہ لنک میں نے اس لئے یہاں لگایا ہے کہ تاکہ میں آپ لوگوں تک بات کو پہنچا سکوں۔ اس سے میری اللہ پاک، نبی پاک، قرآن پاک یا اسلام کی تحقیر مراد نہیں، کیونکہ یہ ان تمام غلاظتوں سے پاک ہیں۔ البتہ کیچڑ اچھالنے والوں کی اوقات کا پتہ چل گیا ہے
 
پاکستانی

محفلین
سوری قیصرانی بھائی، مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ ایسی سائٹ کو اوپن کر سکوں، میں تو صرف دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اللہ غارت کرے ایسے لوگوں کو یا ہدایت دے ان کو اور ان کے ذہنوں پر پرے پردے ہٹا دے، تاکہ وہ دنیا کی سب سے بڑی حقیقت کو پا سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
چونکہ آپ نے لکھ ہی دیا ہے کہ یہ اس قسم کی سائیٹ ہے اس لیے میں بھی اس سائیٹ کو کھولنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

منصور بھائی یہاں بھی یہ سائٹ نہیں کھل رہا ہے
اب ایک گزارش ہے کہ اپ یہاں پر اس سائٹ سے رابطہ کے لیے ان کا ای میل اڈریس دے پھریہاں پر ہمارے جتنے بھی مسلمان بھائی اور بہن ہیں ان سے درخواست ہو گی کہ وہ اپنے تدبُر نصحیت اموز اور جذبات سے بھرے الفاظ استعمال کرکے ان کو خبردار کیا جائے کہ اس طرح کے حرکتوں سے باز اجاؤں ۔۔۔۔
جو لوگ میدان جنگ میں دین کی عظمت کے لیے لڑ سکتے ہیں تو کیا ہم ؟

السلام علیکم

واجدحسین
 
اظہرالحق

محفلین
واجدحسین نے کہا:

اگر یہ آزادی رائے ہے جیسا کہ اس سائٹ پر ہے تو پھر ، واقعٰی ہی اللہ ہم پر جو عذاب لا رہا ہے صحیح ہیں ۔ ۔ ۔ بلکہ ہم اس سے بڑی تباہی کے مستحق ہیں ۔ ۔ ۔ کیونکہ ہماری چُپ ہی ۔ ۔ ۔ ہماری تباہی ہے ۔ ۔ ۔
 
زیک

مسافر
قیصرانی: آپ نہ صرف اس سائٹ کی مشہوری کر رہے ہیں بلکہ زیرو پیج رینک کے اس سائٹ کا ربط یہاں ڈال کر اسے گوگل جوس بھی فراہم کر رہے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
قیصرانی: آپ نہ صرف اس سائٹ کی مشہوری کر رہے ہیں بلکہ زیرو پیج رینک کے اس سائٹ کا ربط یہاں ڈال کر اسے گوگل جوس بھی فراہم کر رہے ہیں۔
پہلی بات تو یہ کہ یہ سائٹ مجھے گوگل کرنے سے ہی ملی تھی۔ دوسرا مشہوری کرنا کچھ عجیب سا لفظ نہیں لگ رہا؟
 
باذوق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
پہلی بات تو یہ کہ یہ سائٹ مجھے گوگل کرنے سے ہی ملی تھی۔ دوسرا مشہوری کرنا کچھ عجیب سا لفظ نہیں لگ رہا؟
قیصرانی بھائی
آپ برا نہ مانیں۔ زکریا نے بالکل صحیح کہا ہے۔ اسے تشہیر کرنا ہی کہا جائے گا۔
سیکس کے حوالے سے آپ کوئی بھی لفظ ٹائپ کر کے دیکھ لیں ، کوئی نہ کوئی پورنو سائٹ کھل ہی جائے گی۔
دنیا میں گناہ بہت زیادہ ہے۔ یہ ہمارا کام نہیں کہ جو گناہ نظر میں آئے ، اس کے متعلق دوسروں کو بھی بتائیں۔
اسلام کے اصول ’نھی عن المنکر‘ کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گناہ کے ماخذ ، اس کی تفصیل ، اس کی غرض و غایت کا اعلان کریں پھر اس کو مٹانے کی ترغیب دلائیں۔

امید کہ آپ بات کو سمجھ رہے ہوں گے۔
 
Top