عجیب و غریب بیماری میں مبتلا اُلٹی خاتون

بھلکڑ

لائبریرین
عجیب و غریب بیماری میں مبتلا اُلٹی خاتون
کچھ لوگ ہر کام اُلٹا کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔اب اس خاتون کو ہی لے لیجئے جو اُلٹا پڑھتی ، لکھتی اور دیکھتی ہیں۔​
جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سبیا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون کو کچھ بھی سیدھے طریقے سے نہیں سمجھایا جا سکتا کیونک BOJANA نامی اس خاتون کو اُلٹی بات ہی سمجھ آتی ہے اسی لئے تو یہ نا صرف اُلٹی کتاب اور اُلٹا اخبار پڑھتی ہے بلکہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ٹائپنگ بھی اُلٹی کرتی ہے۔​
30645_02.gif
بوجانا کی والدہ مطابق بچپن میں اس خاتون نے پہلی بار قدم اُٹھائے تو وہ بھی پچھلی جانب اُٹھائے جس بیحد مشکل سے سخت تربیت کے بعد عام بچوں کی طرح آگے کی طرف چلنا سکھایا گیا۔​
اب یہ خاتون سیدھا چلنا تو سیکھ گئی ہیں تاہم موبائل SMS ہوں یا ٹی وی اپنا پسندیدہ پروگرام دونوں ہی اُلٹے دیکھیں گی تو ہی سمجھ آتا ہے ورنا عقل سے بالا تر۔​
30645_04.gif
سائنس اور ڈاکٹرز اب تک اس خاتون کی عجب غضب بیماری کی وجوہات تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔​
کیوں ہیں نا انتہا کی اُلٹی خاتون!
شمشاد ، عسکری ، محسن وقارعلی ، نایاب ، امجد علی راجا ،
 

شمشاد

لائبریرین
ذرا ان تصاویر کو غور سے دیکھیں کہ انسانی آنکھ کیسے کام کرتی ہے :

تصویر نمبر 1
how_the_eye_works.jpg


تصویر نمبر 2
tumblr_ltn70dUvdh1qbkugl.jpg


تصویر نمبر 3
how-the-ey-works.gif


تصویر نمبر 4
xvhyelsxlr2ssu4vq0db.gif


ان تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں جو سامنے نظر آتا ہے وہ آنکھ کے اندر اُلٹا ہوتا لیکن تصویر نمبر تین سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا دماغ اسے کیسے سمجھتا ہے۔

تو ممکن ہے اس خاتون کے eye ballsپیدائش کے وقت اُلٹے بن گئے ہوں۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے۔
 
اگر یہ بات سہی ہے تو مذاق اڑانے یا ہنسنے والی نہیں ہے ۔
شکر ادا کیجئے اس خدا کا جس نے ہمیں ایسا نہیں بنایا ذرا تصور کیجئے اگر اس لڑکی کہ جگہ آپ ہوتے یا آپ کے قریبی رشتہ دار تو ۔۔۔۔؟؟
مقام عبرت پکڑئے اور توبہ کیجئے۔
یہ ٹھٹھے بازی کی کی جگہ نہیں۔
رب اغفر و ارحمنی انک انت الغفور الرحیم۔
 
Top