عدلیہ کی بحالی مبارک

فرضی

محفلین
بحالی نہیں ری اپوائنٹمنٹ ہو رہی ہے۔ تمام جج صاحبان نئے سرے سے حلف اٹھائیں گے۔
 
مغزل

محفلین
کیوں بھئی ۔۔۔۔۔۔ میرا خوش ہونا فرض ہے کیا ؟؟
’’صائب تبریزی کا شعر پڑھا ہے ‘‘ ۔۔ پڑھ لیجئے گا۔
 
حلف تو پاکستان ہی کا اٹھارہے ہیں۔
ایک طرح‌کی بحالی ہی ہوئی نا۔
نوکری کی تو نخرہ کیا؟

جب انصاف کو نوکر رکھ لیا جائے ۔ اور ایک طرح کی بحالی میں اور بحالی میں کچھ فرق نہ سمجھا جائے اور جب چن چن کر "بحالی" کی جائے تو وہ بحالی نہیں بلکہ خریداری ہوتی ہے ۔

اور آپ بھی مانتے ہیں کہ یہ آزادانہ بحالی نہیں ہے بلکہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہونے والی ری اپوائینٹمنٹ ہے ۔

مغل صاحب مبارک ہو ہمت علی کو بھی حق بات نظر آگئی۔۔۔!
 
دوست

محفلین
یہ بحالی نہیں‌ سلیکشن ہے اور ڈھٹائی سے سلیکشن جسے بحالی کا نام دیا جارہا ہے۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ افتخار چوہدری کو بحال نہیں‌ ہونے دینا۔ ورنہ زرداری جی کی صدارت ممکن نہیں۔
 
کیوں بھئی ۔۔۔۔۔۔ میرا خوش ہونا فرض ہے کیا ؟؟
’’صائب تبریزی کا شعر پڑھا ہے ‘‘ ۔۔ پڑھ لیجئے گا۔

اپ صائب کا شعر پڑھیں یا شمس تبریزی کا
یا جل تو جلال تو پڑھیں۔ کیا فرق پڑتا ہے۔
میں تو اس لیے کہہ رہا تھا کہ اپ کی دلی مراد بر ائی ہے۔ عدلیہ کی بحالی کا پہلا مرحلہ طے ہوگیا۔
 
یہ بحالی نہیں‌ سلیکشن ہے اور ڈھٹائی سے سلیکشن جسے بحالی کا نام دیا جارہا ہے۔ مسئلہ صرف اتنا ہے کہ افتخار چوہدری کو بحال نہیں‌ ہونے دینا۔ ورنہ زرداری جی کی صدارت ممکن نہیں۔

تو ججز کیا الیکشن 2008 سے الیکٹ ہوکر اتے۔ ججز سیلکشن سے ہی نوکر ہوتے ہیں۔
چوہدری کی نوکری البتہ خطرے میں لگتی ہے۔ بقول فاروق نائیک پہلے نوکری میں‌واپس ائیں‌پھر دیکھیں گے کہ چیف بن سکتے ہیں‌ یا ماتحت۔
 
جب انصاف کو نوکر رکھ لیا جائے ۔ اور ایک طرح کی بحالی میں اور بحالی میں کچھ فرق نہ سمجھا جائے اور جب چن چن کر "بحالی" کی جائے تو وہ بحالی نہیں بلکہ خریداری ہوتی ہے ۔

اور آپ بھی مانتے ہیں کہ یہ آزادانہ بحالی نہیں ہے بلکہ کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہونے والی ری اپوائینٹمنٹ ہے ۔

مغل صاحب مبارک ہو ہمت علی کو بھی حق بات نظر آگئی۔۔۔!

حق بات نہ صرف نظر اتی ہے بلکہ دوسروں‌کو بھی دکھاتے ہیں ۔ :grin:
اپوائنمنٹ ہی بحالی ہے۔ کہ معزول نوکر اپنی نوکری پر واپس ۔ اور بس۔
ان شاللہ اچھا ہی ہوگا۔
 
خرم

محفلین
ہیں جی۔ یہ بحالی ہے؟ پھر تو لڑائی صرف پرویز مشرف کی ذات سے تھی کہ حلف تو وہی اٹھایا جو شرفو کہتا تھا۔
افسوس صد افسوس
 
دوست

محفلین
کھانا پورا نہیں‌ ہورہا اور ملک کی اعلٰٰی عدالتوں میں 40 اور پچاس پچاس جج تعینات کیے جارہے ہیں۔ وہ بھی جو پی سی او والے تھے اور وہ بھی جنھیں نکال دیا گیا تھا۔ عجیب طُرفہ تماشا ہے۔
 
یہ تو ہے۔ امریت کے تحفے۔
امریت جب بھی ملک پر مسلط ہوئی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ اللہ ملک کو امریت اور فوج کی حکمرانی سے محفوظ رکھے۔
 
ان شاللہ چوہدری بھی جلد یہی کررہے ہونگے
یعنی ائین پاکستان کے تحت حلف
1100477675-1.jpg

1100477675-2.gif

ایکسپریس
 
Top