قیصرانی
لائبریرین
قیصرانی صاحب۔ اگر چیف جسٹس صاحب کا گورنمنٹ کے اعلی افسران سےجواب طلبی کرنا گناہ ٹھریا جائے تو کیا آپ اس کو جناب محترم عظیم صدر صاحب کا انصاف کہیں گے؟ آپ کو تو شاید وہاں کبھی مستقل رہنا بھی نہیں لیکن کیا ہم لوگ جو اپنا مستقبل پاکستان سے جوڑے بیٹھے ہیں ایسے ملک میں انصاف کی امید کر سکیں گے جہاں پولیس کی اجاہ داری کو حکومت بھی تسلیم کرے۔ ایک شخص اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے کیا کچھ کر سکتا ہے پچھلے 28- 27 دن اس کی بہترین مثال ہیں۔ افتخار چوہدری صاحب کی چیف جسٹس کی حیثیت سے لیے گئے کون سے سو موٹو ایکشن انصاف سے متقاضی نہیں تھے؟ جس ملک میں عام عوام کسی بھی نا انصافی پہ احتجاج کرنے کی سکت نہ رکھتے ہوں وہاں اگر عدالتیں انصاف کے لیے خود مظلوم تک جائیں تو وہ بھی ایسے حکمرانوں کو ناگوار گزرے گا جن کا معلوم ہے کہ اگر اس قوم کا انصاف کی لت لگ گئ تو ان کے لیے اس ملک میں ہر کام ڈنڈے کے زور پہ کروانا ممکن نہیں رہے گا۔ کیا باہر آنے والوں کے لیے واپس نا جانے کی ایک بڑی وجہ پاکستان میں انصاف کا نا ہونا نہیں ہے ؟ باتیں بہت مگر میرا خیال ہے اتنا ہی بہت ہے۔ ویسے آپ کی نظر میں میری تحریر بھی بھیڑ چال کا حصہ ہو گی ۔
بات تو پھر وہیںہے نا کہ مشرف نے غلط کام کیا اس لئے کسی اور کو بھی غلط کام کی اجازت مل گئی ہے؟
سابقہ چیف جسٹس سے مجھے کوئی مخاصمت نہیں، لیکن جس طرح اس نے اور اس کی ٹیم نے ریفرنس کو سیاسی رنگ دے دیا تھا، وہ بہت عمدہ مثال ہے کہ عدلیہ سیاست میں انوالو ہونا چاہ رہی تھی۔ ویسے بائی دا وے کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ سابقہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس جو بھیجا گیا تھا، اس کا فیصلہ کرتے ہوئے ججوں نے کیا فیصلہ دیا تھا کہ آیا ریفرنس میں درج الزامات غلط تھے یا ریفرنس دائر غلط طریقے سے کیا گیا تھا اور ریفرنس کے مندرجات کے بارے خاموشی اختیار کی گئی تھی؟ اسی سے بات ظاہر ہو جائے گی کہ کون کتنا درست ہے
جہاں تک ایک شخص کے اقتدار کو طول دینے کی بات ہے تو اس سے پوری پاکستانی تاریخبھری پڑی ہے۔ کس کس نے کیا کیا نہیں کیا یہ ہماری قسمت ہی ہے شاید
بھیڑ چال سے مراد یہ ہے کہ ایک بندہ اٹھ کر ایک بات کرتا ہے اس فورم پر، اس کے پیچھے لائن لگ جاتی ہے جو محضاس لئے گفتگو میں شریک ہو جاتے ہیں کہ فلاںکی حمایت کرنے کے لئے انہیںکہا گیا ہوتا ہے۔ اللہ اللہ خیر سلا