عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ
کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ​

خو شا وہ دل کہ ہوجس دل میں ٓا رزو ئے رسول ﷺ
خو شاوہ ٓا نکھ جو ہو محو حسنِ روئے رسولﷺ​

تلاش نقشِ کفِ پائے مصطفٰےﷺ کی قسم
چنے ہیں آنکھوں سے ذراتِ خاک کوئے رسولﷺ​

پھر ان کے نشۂ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے
جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ​

بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی
کہ آج دامن دل کھنچ رہا ہے سوئے رسولﷺ​

شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے
کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ​

عجب تماشا ہو میدان حشر میں بیدمؔ
کہ سب ہوں پیش خدا اور میں رو بروئے رسولﷺ​
کلام : بیدم شاہ وارثی رحمت اللہ علیہ​
 
مہ جبین

محفلین
پھر ان کے نشۂ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے
جو پی چکے ہیں ازل میں مئے سبوئے رسولﷺ
بہت زبردست کلام ہے ماشاءاللہ
شیئر کرنے کے لئے جزاک اللہ چھوٹاغالبؔ
 
نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا خوب شراکت ہے
بلائیں لوں تری اے جذب شوق صل علی
کہ آج دامن دل کھنچ رہا ہے سوئے رسولﷺ
جزاک اللہ خیراء محترم بھائی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شکریہ مسلمانو !!!
اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے حضور نبی کریم ٖ ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے
بس آپ دو ہی ہیں جو میری ہر اچھی ، بری پوسٹ کع سراہتے ہیں ،میرا حوصلہ بڑھاتے ہیں
جزاک اللہ

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا کہ دعا کیا ہے
 
اک محترم بہنا
اک نکما بھائی
ہم کسی بزم پر رونق سے کم ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مہ جبین

محفلین
ہم کسی بزم پر رونق سے کم ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
@نایاب بھائی جمع کے بجائے واحد کا صیغہ استعمال کرنا تھا ناں
 
باباجی

محفلین
شگفتہ گلشن زہرا کا ہر گل تر ہے
کسی میں رنگ علی اور کسی میں بوئے رسولﷺ

حق حق حق
خوش رہو چھوٹے
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اک محترم بہنا
اک نکما بھائی
ہم کسی بزم پر رونق سے کم ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اچھا تو میں اب نکما ہو گیا
اچھا بچو !!!! اب عیدی شیدی بھول جاؤ
آدھی اردو محفل سڑ کے سُوا ہوئی جا رہی ہے اور یہ حضرت ہیں کہ نکما نکما نکما ہنھ ہنھ ہنھ
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہم کسی بزم پر رونق سے کم ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
@نایاب بھائی جمع کے بجائے واحد کا صیغہ استعمال کرنا تھا ناں
آپی میں تو الو ہوں ہی
مگر آپ خیر سے جاگ رہی ہیں؟
تہجد وغیرہ تو نہیں؟؟
دعا کی اپیل
اس الو کیلئے
 
نایاب

لائبریرین
ہم کسی بزم پر رونق سے کم ہیں کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟​
@نایاب بھائی جمع کے بجائے واحد کا صیغہ استعمال کرنا تھا ناں​
میری محترم بہنا بہنوں نے کان کھینچ کھینچ اس قابل کر دیا ۔
جو کچھ ہے میرے پاس وہ ان بہنوں کی تربیت ہی تو ہے ۔
سدا خوش و شادوآباد رہیں میری سب بہنیں بیٹیاں آمین
 
نایاب

لائبریرین
اچھا تو میں اب نکما ہو گیا
اچھا بچو !!!! اب عیدی شیدی بھول جاؤ
آدھی اردو محفل سڑ کے سُوا ہوئی جا رہی ہے اور یہ حضرت ہیں کہ نکما نکما نکما ہنھ ہنھ ہنھ
نکما کی سیٹ پر قبضہ کرنے کا خیال دل سے نکال دیں بھائی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
میری محترم بہنا بہنوں نے کان کھینچ کھینچ اس قابل کر دیا ۔
جو کچھ ہے میرے پاس وہ ان بہنوں کی تربیت ہی تو ہے ۔
سدا خوش و شادوآباد رہیں میری سب بہنیں بیٹیاں آمین
ماشاءاللہ
یعنی اب آپ ہاتھیوں سے شرط لگا سکتے ہیں؟
اتنے بڑے کانوں کا کیا مصرف ہے؟
ایک نیچے بچھا لیا اور ایک اوپر سے اوڑھ کر سو گئے؟
یا؟؟؟
 
نایاب

لائبریرین
کبھی تو آپ کو بھی ایمر جنسی لگے گی
بس ہم موقع کی تاڑ میں رہیں گے
مجھے یہ گدی چاہیے
پیار سے دے دیں ، اچھا ہے
میں اصلی حقدار ہوں اس سیٹ کا

خو شا وہ دل کہ ہوجس دل میں ٓا رزو ئے رسول ﷺ
خو شاوہ ٓا نکھ جو ہو محو حسنِ روئے رسولﷺ
یہ گھوڑا اور سامنے کھلا میدان ۔
ایڑ لگاؤ منزل پاؤ ۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خو شا وہ دل کہ ہوجس دل میں ٓا رزو ئے رسول ﷺ
خو شاوہ ٓا نکھ جو ہو محو حسنِ روئے رسولﷺ
یہ گھوڑا اور سامنے کھلا میدان ۔
ایڑ لگاؤ منزل پاؤ ۔
ہم میدان سے ہی بول رہے ہیں کوئی پائیدان سے نہیں بول رہے
لیکن جس کی طرف آپ کا اشارہ ہے وہ جہانگیری ہے
بقول اقبالٌ
جو کرنی ہے جہانگیری محمد ٖﷺ کی غلامی کر
عرب کا تاج سر پہ رکھ، خداوندِ عجم ہو جا
 
Top