عدنان رشید نہیں القاعدہ کا تربیت کار گرفتار کیا، پاکستانی سیکورٹی حکام

عدنان رشید نہیں القاعدہ کا تربیت کار گرفتار کیا، پاکستانی سیکورٹی حکام

اسلام آباد (رائٹرز) پاکستانی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں افغان سرحد سے گرفتار ہونے والا جنگجو طالبان رہنما عدنان رشید نہیں بلکہ القاعدہ کا تربیت کار اور بم بنانے کا ماہر ہے ، ہائی ویلیو ٹارگٹ حراست میںلیا گیا تاہم غلط خبر کےباعث کنفیوژن پیدا ہوا۔ جمعرات کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سیکورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے افغان سرحد کے نزدیک سے ایک اہم جنگجو گرفتار کیا تاہم وہ پاکستانی طالبان رہنما عدنان رشید نہیں جس نے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کی کوشش کی تھی ۔ سیکورٹی حکام نے 15؍ جولائی کو کہا تھا کہ فوج نے عدنان رشید کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سے گرفتارکرلیا ہے تاہم حکومت اور فوج نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی ۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=220743
 
سیکورٹی حکام نے 15؍ جولائی کو کہا تھا کہ فوج نے عدنان رشید کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سے گرفتارکرلیا ہے تاہم حکومت اور فوج نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=220743
یہ سیکورٹی حکام حکومت اور فوج کے علاوہ کون ہیں ؟
 
Top