عدنان سمیع خان

اے خدا اے خدا جس نے کی جستجو
جیسے شاہکار حمد گانے والے عدنان سمیع خان کے بارے میں جگجیت سنگھ نے کہا ہے کہ عدنان کو گانا نہیں‌اتا
جنگ
--------------
ممبئی(جنگ نیوز)بھارت کے معروف غزل گائیک جگجیت سنگھ نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ" عدنان سمیع گا نہیں سکتا،اسے پاکستان واپس چلے جانا چاہئے"

میں تو پہلے ہی سمجھ گیاتھا کہ عدنان کو گانا نہیں اتا ۔ جو شخص زیبا بختیار کو گانے گا کر کنڑول نہ کرسکا اور اس جیسی خوبصورت عورت کو طلاق دے دی لازم ہے کہ اس کو کم از کم گانا تو نہیں‌اتا ہوتا۔

۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں جگجیت سنگھ نے بتایا کہ عدنان سمیع غلطی سے گلوکار بن گیا ہے،وہ یہاں اداکار بننے آیاتھا،اسے گانا آتا ہی نہیں،اس جیسے لوگوں کو واپس پاکستان چلے جانا چاہئے کیوں کہ یہ یہاں پیسے کمانے آتے ہیں

ایسے تو کئی ہیں جوگلوکار بننے ائے تھے مگر اداکار بن گئے مثلا اداکار ندیم۔ مگر عدنان سے یہ توقع کرنا کہ وہ اداکار بننے بھارت گیا تھا دل مانتا نہیں۔ اس جثہ کے لوگ کیا اداکاری کریں‌گے؟ جگجیت کی اس بات سے متفق ہونا مشکل ہے مگر یہ ضرور ہے کہ پیسہ کمانے بھارت گیا تھا۔ یہ تو بڑی غلط بات ہے۔ بھارت جانا تھا تو عزت کمانے جاتا۔ پیسے کمانے تو خود بھارتی دنیا بھر میں‌ٹھوکریں‌کھارہے ہیں۔ یہ عدنان کی غلطی تھی۔

۔جگجیت سنگھ کے اس ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ وہ (جگجیت ) میرے متعلق ایسا کہہ سکتے ہیں۔عدنان سمیع نے کہا وہ ہمیشہ میرے ساتھ شفقت سے پیش آئے اور میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔

واہ رے عدنان کیا بات ہے۔ تو بھی بش کی طرح بے مزہ نہیں‌ہوتا
 
تعبیر

محفلین
جبکہ میرا خیال ہے کہ عدنان غدار ہے اس نے پاکستان میں کوئی فراڈ کیا تھا اور پھر پناہ اور رہائش انڈیا کی لی تھی
اچھا ہی ہوا اس کے ساتھ جو ملک کا وفادار نہیں ہوتا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے

اندیا کے گلوکار پاکستانی سنگرز کی ہمیشہ بڑی عزت افزائی (مطلب بے عزتی) کرتے ہیں پھر بھی انہیں سمجھ نہیں آتی
حال ہی میں میں سنا ہے کہ انڈین آئیڈل مین جب ایک پارٹیسپنٹ نے عاطف اسلم کا ایک گانا گانے لگا تو جج جو کہ خود بھی ایک سنگر ہے پر اسکا نام مجھے بھول گیا ہے اس نے فوراً کہا یہاں بے سرے گلوگاروں کا گانا گانا یہاں منع ہے جبکہ انکا اپنا سنگر ہمیش کتنا برا گاتاہے
 
زین

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ۔

مجھے تو یہ خبر اور تعبیر بہن کے کمنٹس پرھ کر ہنسی آرہی ہے ۔

ویسے عدنان سمیع کی آواز بری نہیں ہے ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جگجیت سنگھ نے بالکل ٹھیک کہا کہ عدنان کو گانا بالکل نہیں آتا - عدنان بنیادی طور پر ایک بہت اچھا کمپوزر ہے مگر افسوس کہ وہ اپنی کمپوزیشنز پر بہت کم دھیان دیتا ہے اسے گلوکاری چھوڑ کر پوری طرح کمپوزیشنز کرنی چاہیے - جیسے اس نے پاکستانی فلم سرگم کے گانے کمپوز بھی کئے تھے اور اپنے گائے ہوئے گانے بھی خود ہی کمپوز کرتا ہے - اپنے کمپوز کئے ہوئے گانوں میں اسکی گائیکی پھر بھی جچ جاتی ہے لیکن کسی کی کمپوزیشن میں جب گاتا ہے تو بہت بھونڈا گاتا ہے - جبکہ اسکی کمپوزیشنز بہت ہی خوبصورت ہوتی ہیں جیسے یہی اے خدا اے خدا کی کمپوزیشن بہت اچھی ہے لیکن اس نے گایا اچھا نہیں -
 
فرخ منظور

لائبریرین
جبکہ میرا خیال ہے کہ عدنان غدار ہے اس نے پاکستان میں کوئی فراڈ کیا تھا اور پھر پناہ اور رہائش انڈیا کی لی تھی
اچھا ہی ہوا اس کے ساتھ جو ملک کا وفادار نہیں ہوتا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے

اندیا کے گلوکار پاکستانی سنگرز کی ہمیشہ بڑی عزت افزائی (مطلب بے عزتی) کرتے ہیں پھر بھی انہیں سمجھ نہیں آتی
حال ہی میں میں سنا ہے کہ انڈین آئیڈل مین جب ایک پارٹیسپنٹ نے عاطف اسلم کا ایک گانا گانے لگا تو جج جو کہ خود بھی ایک سنگر ہے پر اسکا نام مجھے بھول گیا ہے اس نے فوراً کہا یہاں بے سرے گلوگاروں کا گانا گانا یہاں منع ہے جبکہ انکا اپنا سنگر ہمیش کتنا برا گاتاہے

یقیناً عاطف اسلم بہت برا گاتا ہے اور بے سرا بھی ہے اس کے اور ہمیش ریشمیا کے گانے سننے پر تو میں نے اپنے دفتر میں پابندی لگا رکھی تھی - مگر ہمیش عدنان کی طرح بہت اچھا کمپوزر ہے اگر وہ اپنے کمپوز کئے ہوئے گانے کسی اور سے گوائے تو بہت اچھے لگتے ہیں مثلاً ایک گانا "بنٹی اور ببلی" فلم کا "چھپ چھپ کے، چھپ چھپ کے چوری سے چوری" اس گانے کی شاعری بھی بہت اچھی ہے اور ہمیش ریشمیا نے بہت ہی خوبصورت کمپوز کیا ہے -
 
میرے پسندیدہ گلوکار کی برائیاں :mad: ایسی کی تیسی جگجیت کی تو۔۔۔ :beating:

فرخ نے ٹھیک کہا، عدنان سمیع بنیادی طور پر کمپوزر ہے اور بلاشبہ بہترین کمپوزر۔ اپنی کمپوز کی ہوئی دھنوں پر نہ صرف اس کی گائیکی بہترین ہوتی ہے بلکہ آشا بھوسلے نے جوگانے عدنان کے کمپوز کیے ہوئے گائے ہیں، وہ بھی کمال کے ہیں۔
عدنان کی گائیکی پر تو میرے ابو کہتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے منہ میں ڈبل روٹی لے کر گاتا ہے۔ :grin:
 
شہزاد وحید

محفلین
یار کیا آپ سب عجیب باتیں کر رہے ہو۔ اتنا اچھا گاتا ہے عدنان۔ تم لوگ تو ایسے بات کر رہے ہو جیسے بہت بڑے بڑے سنگرز کمپوزرز اور میوزک ڈائیریکٹر ہیو اور عدنان ابھی طفل مکتب ہے اور ابھی نیا نیا مارکیٹ میں اِن ہوا ہے اور تم لوگ اس پر کمنٹس پاس کر رہے ہو۔ یار ایک دنیا اس کی فیین ہے اور بہتوں سے بہتر ہے وہ۔
جگجیت سنگھ کو کوئی صرف بڈھے سنتے ہیں اور وہ بھی جلد مر جائے گے اور اسے سننے والا کوئی نہیں رہے گا تو وہ اسی لئیے گم سے پاگل ہوا جا رہا ہے اور باگل بندے کی باتوں کا کوئی نا اعتبار نہیں۔
 
تعبیر

محفلین
توبہ توبہ پہلے برائی اور پھر تعریف
:blush:

برائی ہم نے کب کی وہ تو جگجیت نے کی تھی :laugh:

صرف کچھ؟ مجھے تو سارے اچھے لگتے ہیں۔ میں اسے اپنے پسندیدہ گلوکاروں اور موسیقاروں میں شمار کرتا ہوں۔

مجھے پہلے آپ کی پسندگی والا پیغام نظر نہیں آیا اس لیے شرما شرمی میں کچھ لکھ دیا تھا :laugh:

یار کیا آپ سب عجیب باتیں کر رہے ہو۔ اتنا اچھا گاتا ہے عدنان۔ تم لوگ تو ایسے بات کر رہے ہو جیسے بہت بڑے بڑے سنگرز کمپوزرز اور میوزک ڈائیریکٹر ہیو اور عدنان ابھی طفل مکتب ہے اور ابھی نیا نیا مارکیٹ میں اِن ہوا ہے اور تم لوگ اس پر کمنٹس پاس کر رہے ہو۔ یار ایک دنیا اس کی فیین ہے اور بہتوں سے بہتر ہے وہ۔
جگجیت سنگھ کو کوئی صرف بڈھے سنتے ہیں اور وہ بھی جلد مر جائے گے اور اسے سننے والا کوئی نہیں رہے گا تو وہ اسی لئیے گم سے پاگل ہوا جا رہا ہے اور باگل بندے کی باتوں کا کوئی نا اعتبار نہیں۔

ہم کہاں کمنٹس دے رہے ہیں یہ تو جگجیت نے کہا تھا
:laugh: :laugh: :laugh: بڈھے یہاں بھی ایک ایسا جوان بلکہ نوجوان بڈھا ہے جو دن رات جگجیت کو سنتا ہے اسے ہم چھوٹو بھی کہتے ہیں جس کا نام محسن ہے :laugh:
 
Top