تعارف عدنان صابری یعنی گرو جی۔۔۔ تعارف

محمد وارث

لائبریرین
السلام و علیکم حضراتِ گرامی
بہت سے ممبران حضرات یہ چاھ رہے تھے کہ میں اپنا تعارف کروا دوں۔ جب کہ میں تغافل سے کام لے رہا تھا۔ خیر اب تعارف تو شرط ہے اس محفل کی تو بسم اللہ

نام عدنان صابری
پیشہ منیجر برائے سیلز اینڈ نیٹ ورک
تعلیم ماسٹرز ان نیٹ ورک انیڈ ٹیلی کام
پسندیدہ مشاغل بہت سارے کیا کیا بتائوں

تو جناب اگر آپ کو کچھ مزید جانکاری چایئے تو مجھے اپنے دوستوں میں شامل کر لیجیے

میرا پتہ برائے برقی خط یہ ہے
(حذف کردہ از ایڈمن)

شکریہ


خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر جناب، ایک "صابری"، "گرو" نہیں ہوگا تو ان کا "ہمنوا" ہوگا کیا :)

یہ اردو محفل کی روایت ہے محترم یہاں کوئی گم نام یا "گرو" نام رہ ہی نہیں سکتا. :)

ایک بار پھر اردو محفل پر خوش آمدید۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو۔۔ پہلے ایک گرو جی کا سواگت کیا گیا تھا۔ اب یہاں عدنان صابری کوق خوش آمدید کہتے ہیں۔ درست ہے کہ یہاں کوئی رکن نقاب اوڑھے نہیں رہ سکتا۔۔ یہ محفل ایک فورم نہیں خاندان ہے عدنان۔۔اور کانداد کے سب افراد ایک دوسرے کو کافی اچھی طرح جانتے ہیں۔ بلکہ بہت امید ہے کہ کچھ دن بعد نبیل سے یہ درخواست لریں گے کہ آپ کا آئی ڈی بھی عدنان صابری کر دیا جائے گروق جی سےبدل کر۔۔
کچھ یہ تو بتائیں کہ اس عرفیت کی وجہ؟
 

شمشاد

لائبریرین
عدنان بھائی آپ کا نام ماشاء اللہ بہت اچھا ہے، پھر اپنی پہچان " گرو جی " رکھنے کی وجہ؟
 

گرو جی

محفلین
قبلہ محفل میں زیادہ دیر وہی ٹک سکتے ہیں‌ جو اصل ہوں - محفل کی یہ بھی خاصیت ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بہت جلد کر دیتی ہے - یہاں نقل اور مصنوعی لوگ زیادہ دیر چل ہی نہیں سکتے بہت جلد رخصت لے لیتے ہیں‌- :)

جناب وہ تو میں‌نے اپنی شناخت ظاہر کر دی ورنہ عموماًکرتا نہیں‌ہوں
 

گرو جی

محفلین
خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر جناب، ایک "صابری"، "گرو" نہیں ہوگا تو ان کا "ہمنوا" ہوگا کیا :)

یہ اردو محفل کی روایت ہے محترم یہاں کوئی گم نام یا "گرو" نام رہ ہی نہیں سکتا. :)

ایک بار پھر اردو محفل پر خوش آمدید۔

گرو بننے کے لئے پہلے ہمنوا بننا پڑتا ہے حضرت
 

گرو جی

محفلین
چلو۔۔ پہلے ایک گرو جی کا سواگت کیا گیا تھا۔ اب یہاں عدنان صابری کوق خوش آمدید کہتے ہیں۔ درست ہے کہ یہاں کوئی رکن نقاب اوڑھے نہیں رہ سکتا۔۔ یہ محفل ایک فورم نہیں خاندان ہے عدنان۔۔اور کانداد کے سب افراد ایک دوسرے کو کافی اچھی طرح جانتے ہیں۔ بلکہ بہت امید ہے کہ کچھ دن بعد نبیل سے یہ درخواست لریں گے کہ آپ کا آئی ڈی بھی عدنان صابری کر دیا جائے گروق جی سےبدل کر۔۔
کچھ یہ تو بتائیں کہ اس عرفیت کی وجہ؟

چلیں‌ حضرت ہم دیکھیں‌گے کہ کپ تبدیل ہوتی ہے شناخت
 

مغزل

محفلین
صابری بھیا ۔۔۔ اگر آپ کراچی سے ہو تو ۔۔۔
چلیں کسی دن صابری کی نہاری کھانے ناظم آباد
یا کسی دن پروگرام بناتے ہیں صابری کے مزار پر دھمال ڈالنے کا ۔ ان کا مزار میرے گھر کے بالکل قریب ہے۔۔
 

گرو جی

محفلین
صابری بھیا ۔۔۔ اگر آپ کراچی سے ہو تو ۔۔۔
چلیں کسی دن صابری کی نہاری کھانے ناظم آباد
یا کسی دن پروگرام بناتے ہیں صابری کے مزار پر دھمال ڈالنے کا ۔ ان کا مزار میرے گھر کے بالکل قریب ہے۔۔

سو بسم اللہ حضورِ والا
نیکی اور پوچھ
کسی دن آپ کو بتا کے حاضر ہوں گا آپ کے دولت کدے پر
 
Top