دعا عدنان عمر بھائی کے لیے دعائے صحت

السلام علیکم
آج کافی دن بعد عدنان عمر بھائی سے واٹس اپ پر رابطہ ہوا ۔عدنان عمر بھائی عید الفطر کے بعد سے کافی بیمار رہے۔ڈاکٹر نے موجود حالات کے پیش نظر ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ۔جس کی رپورٹ مثبت آئی ۔مسلسل ڈاکٹر کے زیر نگرانی رہتے ہوئے ان کا اللہ کے فضل کرم سے بہترین علاج ہوا اور وہ شفایاب ہو کر اب گھر پر آرام کررہے ہیں ۔آپ سب سے درخواست ہے کی عدنان عمر بھائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام فرمائیں کہ آئندہ ہونے والا ٹیسٹ منفی آئے اور وہ جلد از جلد بخیر و عافیت صحت یاب ہوکر محفل پر ہمارے درمیاں موجود ہوں۔
اللہ کریم عدنان عمر بھائی اور دنیا میں موجود سب بیمار انسانوں کو صحت و تندوروستی عطا فرمائیں۔آمین
 

سین خے

محفلین
اوہ! عدنان عمر بھائی کی تکلیف کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین۔ دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو محفوظ رکھے آمین۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ سب سے درخواست ہے کی عدنان عمر بھائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام فرمائیں کہ آئندہ ہونے والا ٹیسٹ منفی آئے
میرا خیال ہے کہ صحتیاب ہوجانے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کا مثبت آنا اہم نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
بس آپ کے معمولات بحال ہو جائیں کافی ہے ۔ اللہ تعالی ہم سب کو محفوظ رکھے ۔
 

ربیع م

محفلین
اذهب الباس رب الناس واشف انت الشاف لا شفاء الا شفائك شفاء لا يغادر سقما
اسأل الله العظيم رب العرش العظيم ان يشفيه
اللہ رب العزت مکمل صحت و تندرستی سے نوازیں
 

م حمزہ

محفلین
اللّٰہ تعالیٰ عدنان عمر بھائی کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ اور لمبی و مسکراتی زندگی سے نوازے۔
 
Top