برخوردار ابھی صرف ساتویں جماعت میں ہیں۔ امتحانات کے زمانے میں نصابی کتابوں سے جان چھڑانے کے لئے ڈاکٹر یونس بٹ کی کتابیں پڑھتے ہیں۔ گذشتہ دنوں جب اسکول میں تعطیلات تھیں تو موصوف نے ایسے ہی دو تین پرُ مزاح پیراگراف لکھے۔ جب میری نظر ان پر پڑی تو مین نے اکسایا کہ انہیں بثوں کے کسی رسالے یا اخبارات کے بچوں کے ایڈیشن میں بھیج دو۔ پہلی ہی تحریر نونہال میں بھیجی اور وہ چھپ بھی گئی۔ اس سے بڑی بات یہ ہوئی کہ ادارہ نے نونہال کا یہ شمارہ بھی اعزازی بھیجا، ساتھ میں حکیم محمد سعید کی ایک کتاب اور سعدیہ راشد کا حوصلہ افزائی کا مکتوب بھی ملا۔ برخوردار سے زیادہ مجھے خوشی ہوئی اور یہ خوشی ہم نے محفلین سے شیئر کر لی۔ آپ سب کے دعائیہ کلمات کا شکریہ