اتنی اچھی غزل شئیر کرنے پر زونی بھائی کا بہت بہت شکریہ اور وارث بھائی اور شمشاد بھائی کا اسے مکمل کرنے پر شکریہ۔
فرخ بھائی کیا آپ عطا اللہ عیسٰی خیلوی سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں؟
بہت مشہور غزل ہے، اسے مہدی حسن، فریدہ خانم اور بیگم اختر کی آوازوں میں تو سن چکا ہوں، شاید کسی اور نے بھی گائی ہو۔
زونی میں ریکارڈ کرکے اپنا ریکارڈ نہیں لگوانا چاہتا - اگر کسی نے سننی ہے تو روبرو سن سکتا ہے - وارث صاحب جب ملیں گے تو ان کی سمع خراشی کا سامان تیار رکھوںگا -
اسکا مطلب ھے ہمارا چانس تو گیا
وارث بھائی سمع خراشی کے وقت ٹیپ ریکارڈر ساتھ رکھئے گا
واہ حضور یہ مکمل غزل کہاں سے ڈھونڈ کر لائے؟ بہت شکریہ!