عراق میں امریکی طاقت عیاں

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے اصلی مقاصد میں سے صرف ایک مقصد، صدم حسین کی معزولی، میں ہی کامیابی ملی ہے۔ دوسرے مقاصد، ایک تو نا قابل حصول تھا کیونکہ عراق میں عام تباہی کے ہتھیار تھے ہی نہیں تو انہیں تباہ کیسے کیا جاتا، اور ایک مقصد کہ مشرق وسطی میں جمہوریت کے فروغ دیا جائےگا تو اسے اب غیر معینہ مدت کے ملتوی کردیا گیا ہے۔

درحقیقت اس میں نیا کچھ بھی نہیں ہے۔ جنگ کے مخالفین نےاس بات کو بار بار دہرایا ہے جبکہ جنگ کے حامی ان باتوں کے ذکر سے ہی گریز کرتے ہیں۔


سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس جنگ نے امریکہ کی طاقت کی انتہا کو واضح کر دیا ہے۔ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ ایک وقت میں صرف دو چھوٹی جنگوں کا ہی متحمل ہوسکتا ہے۔ عراق اور افغانستان نے امریکی فوج کے بازووں کو اس قدر کھینچ رکھا ہے کہ اب مزید پھیلنے سے وہ ٹوٹ سکتے ہیں۔ عراق پر حملے کے بعد امریکہ اب وہ عظیم طاقت نہیں رہا جو وہ پہلے تھا۔



مزید پڑھیں: عراق میں امریکی طاقت عیاں
 

محسن حجازی

محفلین
امریکی معیشت کا تو کباڑا کر دیا ہے اس جنگ نے۔ میں کہیں اور بھی لکھ چکا ہوں کہ امریکہ زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ صدیوں میں نہیں، اگلی چند دہائیوں میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہو گا۔ تحقیق چھوڑ کر کشتیوں میں سارا سرمایہ لگا دیا۔ اپنا بھی بیڑہ غرق کیا اور انسانیت کا بھی۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
بس اتنا ہی کہوں گا کہ " چلو بی بی سی نے اعتراف تو کر لیا سپر پاور ( مجازی ) کی طاقت کا"
:a2: :a3::a3:
 

arifkarim

معطل
امریکی معیشت کا تو کباڑا کر دیا ہے اس جنگ نے۔ میں کہیں اور بھی لکھ چکا ہوں کہ امریکہ زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ صدیوں میں نہیں، اگلی چند دہائیوں میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر ہو گا۔ تحقیق چھوڑ کر کشتیوں میں سارا سرمایہ لگا دیا۔ اپنا بھی بیڑہ غرق کیا اور انسانیت کا بھی۔

چین تو پہلے ہی یورپ اور امریکہ کی ٹکر پر آرہا تھا مگر اس جنگ کے بعد تو چینیوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ تاذہ رپورٹس کے مطابق چینی سرمایہ کارون نے امریکہ کے متعدد بینکس خرید لئے ہیں اور انشاءاللہ 2010 تک چین دنیا کا نئی سپر پاور بن جائے گا۔ اس وقت 2008 میں چین کی اکانمی امریکہ کے برابر ہے جو کہ 2010 تک پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہوگی۔
پاکستان نے اس وقت چین اور امریکہ دونوں سے دوستیاں لگائی ہوئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں پاکستان کس پاور کا لٹو بنتا ہے ;)
 
Top