عراق میں خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ، 65 زخمی

عراق میں خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ، 65 زخمی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شمالی شہر بلد میں واقع سید محمد بن علی الھادی کے مزار پر خودکش حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور پہلے سید محمد بن علی الھادی کے مزار میں داخل ہوا اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ عید کی وجہ سے دربار پر کثیر تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے متعدد افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/international/08-Jul-2016/409776
 
خودکش حملے،دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے اور قران و حدیث میں خودکشی کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے ۔سلام ایک امن پسند مذہب ہے جو کسی بربریت و بدامنی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ دہشتگرد جان لیں کہ وہ اللہ کی مخلوق کا بے دردی سے قتل عام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ اور اس کے پیارے رسول صلم کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں. حدیث رسول اللہ میں ہے کہ انسانی جان کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے زیادہ بیان ہے۔۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہےاور اسلام کسی بھی انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔داعش خوارج قاتلوں ،جنونی ،انسانیت کے قاتل اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ داعش کے مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم ہیچ ہیں۔داعش کے پیروکار ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں مثال نہیں ملتی، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ داعش اسلام کی نمائندہ نہیں ہے ،مذہب کوہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے جنونی ہرمذہب میں ہوتے ہیں،داعش بھی ویسی ہی جنونی اسلامی جماعت ہے جو مذہب اسلام کو ہائی جیک کرنے کی کوشش میں ہے۔​
 
Top