ملک ارسلان
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عراق پر حملہ کرنے کے لیے مسلمان ممالک نے کفار کو سہولیات فراہم کیں
افسوس کی بات یہ ہے کہ افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد عراق پر حملہ کرنے کے لیے بھی کفار کو مسلم ممالک نے ہی سہولتیں فراہم کیں۔مسلمانوں کے باہمی اختلاف،انتشار اور عدم تعاون نے ہی کفار کو آگے بڑھنے کا موقع ملا۔اگر مسلمان ممالک کی خارجہ پالیسیاں عقیدہ الولاء و البراء پر استوار ہوتیں ،تمام مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کا جذبہ موجود ہوتا،تمام مسلم ممالک ایک دوسرے کے معاون و مدد گار بنتے اور کفار کے مقابلے میں بنیان مرصوص ہوتے تو کفار کو مسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہ ہوتی۔اب بھی عالمی سطح پر کفار کی دہشت گردی ،درندگی اور سفاکی کو روکنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ تمام مسلمان ممالک عقیدہ الولاء و البراء پر عمل کریں۔اگر مسلمان ممالک ایسا نہیں کریں گے تو ایک ایک کر کے اسی طرح پٹتے چلے جائیں گے جس طرح افغانستان اور عراق پٹ چکے ہیں۔
کتاب "دوستی اور دشمنی کتاب و سنت کی روشنی میں" از محمد اقبال کیلانی سے اقتباس