عربی ، عربی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
جب سے یو اے ای میں آیا ہوں ہر طرف عربی عربی نظر آ رہے ہیں اور عربی کا ہی مسئلہ ہے میں چاہتا ہوں یہاں عربی کے مطلق کوئی کھیل کھیلا جائے جس سے کھیل ہی کھیل میں میں عربی سیکھ جاؤں کیا ایسا ممکن ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کرو، مقامی لوگوں سے واسطہ رہے گا تو خود ہی تین چار ماہ میں عربی سیکھ جاؤ گے۔
خلی شوئے۔
 

arifkarim

معطل
بھائی بیرون ملک جا کر زبان سیکھنے کا بہترین طریقہ میرے مشاہدہ کے مطابق یہی ہے کہ مقامی افراد سے گہری دوستی کر لی جائے۔ میں نے اسی طرح چند مہینوں میں اسپوکن نارویجن سیکھی تھی۔ جبکہ تحریری زبان سیکھنے میں ایک سال کا عرصہ لگا تھا۔
 

ابو کاشان

محفلین
میں نے ایک عربی کو آم کے بارے میں یہ استفسار کرتے سنا تھا۔
کم ھذا کلو؟
اس کا مفہوم شاید یہ ہے کہ اس کا نرخ کیا ہے؟

روزمرہ کے کچھ جملے اور مل جائیں تو خرم عربی بولنا شروع کر سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کم کا مطلب کتنے
ھذا کا مطلب یہ
کلو کا مطلب کلو ہی ہے

مطلب یہ ہو گا کہ یہ کتنے کا کلو ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اصلی عربی بول چال اور مقامی لوگوں کی بول چال میں بہت فرق ہے۔ مثلاً کسی چیز کے متعلق نہ معلوم تو عموماً کہتے ہیں :

اے شا ذہ

جبکہ اصلی فقرہ کچھ یوں ہے :

ای شٰے ھذا

بعض دفعہ لوگ ایک دوسرے کو " کیفک " کہتے ہیں۔ یعنی کہ اس کا حال پوچھ رہے ہیں۔ پورا فقرہ " کیف حالک " یا پھر " کیف الحال " ہے۔
 
رات کو ایک یا دو بج ہی جاتے ہیں عربی اخبار بھی مل سکتا ہے

رات کو ابوظہبی ٹی وی پر ایک انگریزی فلم لگتی ہے جس کے ساتھ عربی ترجمہ آتا ہے اسے سنئیے اور پڑھئیے ۔
اخبار میں روزانہ مطالعہ کریں اور کچھ الفاظ جو سمجھ میں نہ آئیں ایک ایک کرکے انکا مطلب پوچھ لیا کریں
 

شمشاد

لائبریرین
کیف حالک خرم ؟(بھائی کو کیا کہتے ہیں عربی میں؟)

بھائی کو اخی کہتے ہیں۔

کیف حالک یا اخی یا کیف الحال یا خرم۔

خرم صاحب کیوں گھبرا رہے ہو عربیوں کو اردو سیکھا دو کیا مسلہ ہے

متحدہ عرب امارات میں اکثر مقامی لوگ اردو سمجھتے اور بولتے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
کیف حالک خرم ؟(بھائی کو کیا کہتے ہیں عربی میں؟) :grin:
چھٹی سے آٹھویں تک عربی پڑھی تھی۔ سندھی کی طرح وہ بھی بولنا نہیں آئی۔

اخی بمعنی میرا بھائی۔
کیف حالک یا اخی؟ کیا/کیسے حال ہیں بھائی؟

انا بخیر و انت؟ میں خیریت سے ہوں اور آپ؟
 

ف۔قدوسی

محفلین
واؤ اچھا دھاگہ شروع کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے بھی تھوڑی بہت آتی ہے اور باقی یہی سے سیکھ لونگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
صبح کے سلام کو صبح الخیر
اور شام کے سلام کو مساء الخیر کہتے ہیں۔

جواب میں بالترتیب صبح النور اور مساء النور کہتے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کم ارباب

کیا اس کا مطلب ہے تمہارا مالک کہاں ہے
اگر یہی مطلب ہے تو اس کے جواب میں کیا کہوں وہ کہی گے ہوئے ہیں اس کی عربی کیا ہے
 
Top