عربی ، عربی

خرم شہزاد خرم

لائبریرین

پتہ نہیں جی کیا ہے مجھے مقامی لوگو میں سے ایک آدمی نے بتایا ہے کہ اس کا مطلب ہے
دوست آ جاؤ

یا ادھر آ جاو
اور میں نے ایک عربی کو کہا بھی تھا اور وہ آ گیا تھا :grin:
شاہد ہو ہاتھ کے اشارے سے ہی آیا ہو گا میں نے ساتھ ہاتھ کا اشارہ بھی کیا تھا
 
کم ارباب

کیا اس کا مطلب ہے تمہارا مالک کہاں ہے
اگر یہی مطلب ہے تو اس کے جواب میں کیا کہوں وہ کہی گے ہوئے ہیں اس کی عربی کیا ہے

کم ارباب کااستعمال کسی چیز کی تعداد یا قیمت معلوم کرتے ہوئے کیا جاتا ہے

کم کا مطلب ہے کتنا
ارباب کا مطلب ہے مالک

اگر کوئی کہے کم ھذا تو اسکا مطلب ہوا یہ کتنا ۔ کم سعر کا مطلب ہوا کتنی قیمت ۔ کم حبہ کا مطلب کتنے عدد ۔ کم سنہ کا مطلب کتنے برس ۔ کم شہر کا مطلب کتنے مہینے ۔ کم امیال کا مطلب کتنے میل ہوتا ہے

امید ہے سمجھ آگئی ہوگی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یا حبیبی ، چابی چابی ۔۔ تالہ تالہ ،
یا حبیبی چابی چابی

(مجھے بھی عربی سیکھنی ہے :battingeyelashes:

کم ارباب کااستعمال کسی چیز کی تعداد یا قیمت معلوم کرتے ہوئے کیا جاتا ہے

کم کا مطلب ہے کتنا
ارباب کا مطلب ہے مالک

اگر کوئی کہے کم ھذا تو اسکا مطلب ہوا یہ کتنا ۔ کم سعر کا مطلب ہوا کتنی قیمت ۔ کم حبہ کا مطلب کتنے عدد ۔ کم سنہ کا مطلب کتنے برس ۔ کم شہر کا مطلب کتنے مہینے ۔ کم امیال کا مطلب کتنے میل ہوتا ہے

امید ہے سمجھ آگئی ہوگی
تو پھر استاد یا مالک کو کیا کہتے ہیں
 
تو پھر استاد یا مالک کو کیا کہتے ہیں

ارباب کا مطلب عموما مالک ہی لیا جاتا ہے
اس کے علاوہ ارباب کفیل کو بھی کہتے ہیں ۔ لیکن موقع محل کے مطابق اس کا مطلب تبدیل ہوتا رہتا ہے اگر کوئی دکان پر پوچھے تو اسکا مطلب ہے کہ دکان کا مالک اور اگر کوئی راہ چلتے یا کسی سرکاری دفتر میں پوچھے تو اس سے مراد کفیل ہوتی ہے۔
صاحب العمل (کام کا مالک)
صاحب المحل (دکان کا مالک)
مدیر (مینیجر)
معلم (استاد ۔ کاریگر)
استاذ (استاد)
فنی (ٹیکنیشن)

کے الفاظ آپ کے کام میں عموما استعمال ہونگے
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یا حبیبی ۔۔ تالہ یو ، چابی میں ۔۔

یا حبیبی حئی حئی ۔۔ :party:

ہا ہا ہا تالہ بھی ہے اور چابی بھی تو پھر دوکان کو تالہ لگا کر جانا پڑے گا :grin:

استاد کو تو استاذ کہتے ہیں۔ اور مالک کو جیسے " دکان کا مالک " تو صاحب دکان کہتے ہیں۔

جی شکریہ

ارباب کا مطلب عموما مالک ہی لیا جاتا ہے
اس کے علاوہ ارباب کفیل کو بھی کہتے ہیں ۔ لیکن موقع محل کے مطابق اس کا مطلب تبدیل ہوتا رہتا ہے اگر کوئی دکان پر پوچھے تو اسکا مطلب ہے کہ دکان کا مالک اور اگر کوئی راہ چلتے یا کسی سرکاری دفتر میں پوچھے تو اس سے مراد کفیل ہوتی ہے۔
صاحب العمل (کام کا مالک)
صاحب المحل (دکان کا مالک)
مدیر (مینیجر)
معلم (استاد ۔ کاریگر)
استاذ (استاد)
فنی (ٹیکنیشن)

کے الفاظ آپ کے کام میں عموما استعمال ہونگے

بہت خوب یہ کام کی چیزیں ہیں
 
تیشہ

محفلین
آپ کو سکھانے کی ہمت کس میں ہے ۔۔؟

کیوں مجھے سیکھانے کے لئے ہمت کی ضرورت ہے کیا :( ؟ میں تو ایسے ہی بچاری پڑھتے پڑھتے خود ہی سیکھ لوں گی ۔ :battingeyelashes: آپ خرم کو سیکھائیے ۔۔
میں تو ایسے ایسے ہی کہہ رہی ہوں ۔۔جب تالہ چابی حبیبی حئی حئی سیکھ گئی تو آگے کی بھی سیکھ ہی لوں گی ۔ :party:
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn-1.gif
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور رستہ پوچھنا ہو تو کہہ دیا کریں کہ اھدنا الصراط المسقیم۔

شکریہ نبیل بھائی ویسے اھدناالصراط المسقیم کہنے سے سارے راستے مل جائے گے:grin:
کیوں مجھے سیکھانے کے لئے ہمت کی ضرورت ہے کیا :( ؟ میں تو ایسے ہی بچاری پڑھتے پڑھتے خود ہی سیکھ لوں گی ۔ :battingeyelashes: آپ خرم کو سیکھائیے ۔۔
میں تو ایسے ایسے ہی کہہ رہی ہوں ۔۔جب تالہ چابی حبیبی حئی حئی سیکھ گئی تو آگے کی بھی سیکھ ہی لوں گی ۔ :party:
ہا ہاہا ہا ہاں جی جہاں اتنا کچھ سیکھ لیا ہے تو اور بھی بہت کچھ سیکھ جائے گی آپ بس یہاں آتی رہے اور ہاں تالہ اور جابی ساتھ ہونا چاہے ورنہ آپ سیکھ نہیں سکے گی:grin:

جنسیہ = شہریت
مہنۃ = پیشہ
فاتور = ناشتہ
فلوس = پیسے / کرنسی

فلوس یہ سب سے کام کی بات ہے اور ہاں مجھے تو گنتی بھی نہیں آتی وہ بھی ساتھ ساتھ لکھتے جائے

ہم ایک بجے سے لے کر 4 بجے تک دوکان بند رکھتے ہیں آپ 4 بجے کے بعد آنا
اس کی عربی کیا ہوگی
 
شمشاد

لائبریرین
گنتی

ایک = واحد
دو = اثنین (بولتے اتنین ہیں) - یہاں ث کو ت کے وزن پر بولتے ہیں۔
تین = ثلاثۃ
چار = اربعۃ
پانچ = خمسۃ
چھ = ستہ
سات = سبعہ
آٹھ = ثمانیہ (یہاں بھی تمانیہ ہی بولیں گے)
نو = تسعہ
دس = عشرہ
گیارہ = ادا عشرہ (بولنے میں ادا شر بولتے ہیں)
بارہ = اثنین عشرہ (بولنے میں تنا شر بولتے ہیں)

اس کے بعد وہی ثلاثہ، اربعہ ۔۔۔۔۔ کے آگے عشرہ لگاتے جائیں۔
بیس = عشرین

اس کے بعد وہی واحد، اتنین ۔۔۔۔ کے آگے عشرین لگاتے جائیں۔
تیس = ثلاثین (تلاتین)

اس کے بعد وہی واحد، اتنین ۔۔۔۔ کے آگے تلاتین لگاتے جائیں۔

چالیس = اربعین
پچاس = خمسین
ساٹھ = ستین
ستر = سبعین
اسی = ثمانین (تمانین)
نوے = تسعین

کلیہ وہی رہے گا کہ واحد، اتنین کے آگے دہائی کا ہندسہ لگاتے جائیں۔

ایک سو = مایہ
دو سو = مائتین
تین سو = ثلاثہ مایہ

آگے وہی اربعہ، خمسۃ ۔۔۔۔ کے آگے مایہ لگا دیں۔

ایک ہزار = الف
دو ہزار = الفین

آگے وہی ثلاثہ، اربعہ ۔۔۔۔۔ کے آگے الف لگاتے جائیں۔

اب اگر آپ کو 19356 کہنا ہے تو آپ کہیں گے تسعۃ عشر الف و ثلاثہ مایہ و ستہ و خمسین۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہم ایک بجے سے لے کر 4 بجے تک دوکان بند رکھتے ہیں آپ 4 بجے کے بعد آنا
اس کی عربی کیا ہوگی

پہلے تو آپ یہ لکھیں کہ دکان کتنے بجے سے کتنے بجے تک کھلی رہتی ہے۔ مثلاً :

اوقات کار

صبح 8 بجے سے دوپہر 1 تک

سہ پہر 4 بجے سے شام 9 بجے تک

عربی میں :

مواعید العمل

من ساعۃ 8 صبح الی ساعۃ 1 مساء
من ساعۃ 4 مساء الی ساعۃ 9 مساء

ہم دکان چار بجے کے بعد کھولتے ہیں، آپ چار بجے کے بعد آنا۔ یعنی

دکان افتح ساعہ 4، تعال بعد ساعۃ 4۔

عربی میں شکراً جزیلا، اخی، عمو، حبیبی، وغیرہ کے الفاظ کثرت سے بولے جاتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
شمشاد بھائی اکثر لوگ دس کے بعد کچھ اسطرح بھی کہتے ہیں
گیارہ -- واحد عشرہ
بارہ ---- اتنین عشرہ ۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی صحیح عربی یہی ہے جو آپ نے لکھی ہے لیکن بول چال میں ادا شر اور تناشر ہی بولتے ہیں۔ جیسے میں نے بتایا کہ ای شئے ھذا کو اے شازہ بولتے ہیں۔
 
Top