عربی الفاظ کی مکمل ترین فہرست درکار ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ کے سلسلہ میں پیش رفت جاری ہے اور اس سلسلہ میں ابتدائی مرحلہ پر کام بھی شروع ہوگیا ہے اور تقریبآ 5000 کے قریب الفاظ اور ان کے متبادل بھی تیار ہوچکے ہیں۔
اردو الفاظ کے ساتھ بندہ کے ناقص عقل میں یہ بات آئی کہ کیوں نا عربی کی کتب برقیانے کا کام بھی اسپیکنگ کے ذریعے ہی کیا جائے۔
اس سلسلہ میں عربی جاننے والے دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں ایسی فہرست ہے جس میں عربی کے تمام الفاظ درج ہوں تو ازراہ کرم یہاں شئیر کریں تاکہ ساتھ ساتھ عربی کے الفاظ کے ذخیرے کو بھی رومن میں ڈھالنے کے بعد ان کے بھی متبادل تجویز کیے جائیں اور یوں اردو کے ساتھ ساتھ عربی بھی محض بولنے سے ہی برقیائی جاسکے۔
 

سویدا

محفلین
ایک ساتھ دو کام شروع کرنے سے تاخیر تو نہیں ہوجائے گی کہیں
اگر پہلے اردو کا مکمل ہوجائے اس کے بعد عربی کو شروع کیا جائے
 
مجھے آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے، لیکن یہ درخواست پیش کرنے کی ضرورت یوں پڑی کہ اس وقت مجھے ایک عالم دین اور عربی زبان پر مکمل دسترس رکھنے والے ساتھی کا ساتھ میسر آگیا ہے جو حسن اتفاق سے کمپیوٹر میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ان سے جب اس پروجیکٹ کا تذکرہ کیا تو انہوں نے ہی یہ رائے دی کہ کیا ہی اچھا ہو کہ عربی کی لسٹ بھی تیار ہوجائے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے فہرست فراہم کیے جانے کی صورت میں اپنی مکمل خدمات بھی پیش کردیں۔ اس وقت ان کے پاس فراغت بھی ہے اور وہ پاکستان بھی تشریف لائے ہیں تو اس وجہ سے میں نے یہ موقع غنیمت جانا کہ اگر کسی ساتھی کے پاس عربی الفاظ کی مکمل فہرست موجود ہو یا اس کے بارے میں کسی سائٹ کا علم ہو تو اسے ضرور شئیر کریں تاکہ ساتھ ساتھ یہ کام بھی ہوتا رہے۔ (عربی الفاظ کے رومن اور ان کے متبادل بنانے کی ذمہ داری انہوں نے اپنے ذمہ لی ہے)
باقی جیسی آپ حضرات کی رائے ہو۔ ویسے لسٹ فراہم کرنے میں تو شاید کوئی قباحت نہیں ہوگی۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ممکن ہے کسی عربی ویب سائٹ پر ایسی فہرست موجود ہو اور اگر نہ بھی ہو تو یہ سعادت آپ کے حصہ میں بھی آسکتی ہے، ویسے بھی لغات کو برقیانے کا منصوبہ چل رہا ہے
آپ بھی ”المنجد“ یا کسی اور معتبر عربی لغت کو پکڑیں اور پھر ایک سادہ ٹیکسٹ فائل میں اس کے الفاظ اس طرح لکھتے جائیں کہ ہر لفظ کو ایک لائن میں لکھا جائے اس طرح لسٹ بھی تیار ہو جائے گی ، آپ کا کام بھی چل جائے گا اور اس فہرست کو لغات برقیانے کے منصوبہ کا حصہ بھی بنا لیا جائے گا
 

سویدا

محفلین
انٹرنیٹ پر تلاش کیا جائے کیا پتہ المورد،القاموس المحیط،المعجم الوسیط یا المنجد ان میں سے کوئی بھی ٹیکسٹ کی صورت میں دستیاب ہوجائے
 

سویدا

محفلین
اس لنک میں معاجم ومقاییس کے عنوان کے تحت یہ دو کتابیں ہیں
[نبذة] أساس البلاغة **

نبذة:

هذا الكتاب من أهم المعاجم اللغوية القديمة التي تهتم بالألفاظ العربية وبلاغتها؛ فقد ذكر فيه المصنف المجازات اللغوية والمزايا الأدبية وتعبيرات البلغاء، وقد رتب مواد الكتاب ترتيبًا ألفبائيًّا على حسب حروف المعجم. وتتمثل طريقة عرض المؤلف للكتاب في أنه يشرح الكلمة في العربية، مُطعمًا الشرحَ بالقرآن والأحاديث النبوية، وبالأشعار والأمثال العربية، ثم يذكر الاستعمالات المجازية للكلمة المشروحة.
التصنيف الفرعي للكتاب: معاجم وقواميس
المؤلف: الزمخشري
إصلاح المنطق
اساس البلاغۃ
اور دونوں ہی معجم یا قاموس نہیں ہیں
 
بنى بنائى فہرست كا علم نہیں مگر المكتبة الشاملة ميں أساس البلاغة سے لے كر تهذيب اللغةاور القاموس المحيط اور لسان العرب تك بہت سى عربى لغات اور معاجم موجود ہیں۔
http://shamela.ws/index.php/categories
ان كو ايم ايس ورڈ ميں ايكسٹریکٹ كرنا بھی ممكن ہے، اس مواد كى مدد سے فہرست بنائى جا سكتى ہے۔
اس كے علاوہ شايد اس فورم کے ماہرین سے آپ كو مزيد مدد مل سكے۔
http://www.alfaseeh.com/vb/forum.php
 

arifkarim

معطل
پہلے اردو تو پر تو کام برابر ہو جائے۔ عربی پر کسی اصلی عربی شخص کیلئے ہی رہنے دیں۔
 
عربی ۔انگریزی

عربی۔ اردو

اور

عربی ۔پشتو

کے لیے میں اپنی خدمات پیش کرتاہوں ۔ بتائیے کیا کرنا ہوگا ، کچھ راہنمائی کی ضرورت ہوگی البتہ۔
 
ہاں ایک اور بات یاد رہے کہ اکثر مجھ سے یہ دھاگے گم ہوجاتے ہیں ، پھر اچانک نظر پڑجاتی ہے لہذا ای میل کے ذریعے رابطہ کریں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ سرچ میں اتنا تجربہ نہیں ہے میرا۔
 
Top