عربی زبان کی خصوصیات اورہمارے لئے اس کو سیکھنے کی ضرورت و اہمیت

اوشو

لائبریرین
گویا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ جوہری نہیں ہیں کیونکہ آپ کھوٹے کھرے کی پہچان سے عاری ہیں :laughing:
محترم گستاخی معاف! آپ کے اوتار پر لگی عینک جو کھسک کر ناک کے سرے تک پہنچنے والی لے اس کو ذرا آنکھوں کے قریب کر کے میرے پیغامات پڑھیے اور بتائیے کہ جوہری ہونے یا نا ہونے کا دعویٰ کہاں نظر آیا :)
جوہر شناسی کا اعزاز بھی خود ہی دیا اور چھین بھی خود ہی لیا :)
تم قتل کرو ہو کے کرامات کرو ہو
ویسے کھوتے کی پہچان مجھ سمیت بہت سے لوگ کر سکتے ہیں آپ انہیں جوہر شناس کہیں یا جوہر ناشناس :)
ہمیں ہر دو اعزازات قبول ہیں کیوں کہ بات دونوں طرح سےٹھیک ہے آپ کی :)

نہیں۔۔۔ مفتوحین کی نہیں بلکہ نقلی نام نہاد اچاری گرو قسم کے لوگوں کی :rollingonthefloor:

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے :)
 
فاتح

لائبریرین
محترم گستاخی معاف! آپ کے اوتار پر لگی عینک جو کھسک کر ناک کے سرے تک پہنچنے والی لے اس کو ذرا آنکھوں کے قریب کر کے میرے پیغامات پڑھیے اور بتائیے کہ جوہری ہونے یا نا ہونے کا دعویٰ کہاں نظر آیا :)
جوہر شناسی کا اعزاز بھی خود ہی دیا اور چھین بھی خود ہی لیا :)
تم قتل کرو ہو کے کرامات کرو ہو
ویسے کھوتے کی پہچان مجھ سمیت بہت سے لوگ کر سکتے ہیں آپ انہیں جوہر شناس کہیں یا جوہر ناشناس :)
ہمیں ہر دو اعزازات قبول ہیں کیوں کہ بات دونوں طرح سےٹھیک ہے آپ کی :)

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے :)
اور آپ اگر اپنے اوتار میں موجود اس رانگ نمبر کی ٹوپی اتاریں تو سر کو تازہ ہوا ملے گی اور یوں دماغ کھلے گا تب آپ کی عقل شریف میں آ جائے گی میری بات :)
 
اوشو

لائبریرین
اور آپ اگر اپنے اوتار میں موجود اس رانگ نمبر کی ٹوپی اتاریں تو سر کو تازہ ہوا ملے گی اور یوں دماغ کھلے گا تب آپ کی عقل شریف میں آ جائے گی میری بات :)

مجھے معلوم تھا کہ ایک جوہری ہی ہیرے کو پہچان سکتا ہے:laughing:

:) :) :)
 
نعمان خالد

محفلین
میرے نزدیک عربی زبان کی اہمیت کے لیے یہی کافی ہے کہ یہ قرآن کی زبان ہے اور قرآن میں خالق کائنات نے اسے عربی مبین کہہ کر پکارا ہے، اس کے بعد کسی قبل از تاریخ یا بعد از تاریخ کی بحث کی ضرورت نہیں رہتی۔ چونکہ ہمارا سارے کا سارا دینی سرمایہ اسی عربی مبین میں ہے لہذا اس کو سمجھنا ہمارے فہم دین کے لیے بھی ضروری ہے۔ جس طرح اردو زبان کو جانے بغیر آپ بڑے بڑے شعراء کے کلام میں موجود شعری لطافتوں سے محظوظ نہیں ہو سکتے ویسے ہی آپ عربی زبان جانے بغیر، قرآن پاک کی حلاوت و شیرینی اور اسکے لطیف نکات سے آگاہ نہیں ہو سکتے۔
اور دوسری بات یہ کہ عربی زبان سیکھنے سے ہمارے ہاں رائج بہت سے مذہبی اور مسلکی اختلافات ویسے ہی دم توڑ جائیں گے۔ ایک مثال دیتا ہوں کہ پاکستان میں اکثر لوگوں سے سنا کہ نماز میں "ولا الضالین" کو "دالین" پڑھنا ایک مخصوص فرقہ کی علامت ہے۔ یہ فرق صرف اور صرف درست تلفظ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہے، اردو میں ز، ذ، ظ اور ض کا تقریبا ایک سا تلفظ ہے، جبکہ عربی میں ہر ایک لفظ کا تلفظ الگ ہے اور بولنے والا جب بولے گا تو آپ فرق محسوس کریں گے کہ اس نے کونسا لفظ بولا ہے۔ سعودی عرب کے دار الحکومت کا نام ریاض ہے جس کے ہجے انگریزی میں یوں کیے جاتے ہیں "Riyadh"۔ لہذا اس جیسے کئی اور چھوٹے موٹے اختلافات تو عربی زبان کے فہم سے ختم ہو جاتے ہیں۔
 
نعمان خالد

محفلین
اسی طرح مکہ کے قدیم ترین بستی یا سب بستیوں کی ماں ہونے کا بھی کوئی تاریخی ثبوت موجود نہیں
عربی زبان کے قدیم ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر مکہ مکرمہ کے اولیں بستی ہونے کا ثبوت ایک تو قرآن کی اس آیت سے ہوتا ہے، "ان اول بیت وضع للناس للذی ببکۃ مبرکا و ھدی للعلمین" بے شک لوگوں کے لیےجو پہلا گھربنایا گیا وہ ہے جو بکہ میں ہے جو برکت والا اور ہدایت ہے جہانوں کے لیے ، اس کی کھلی کھلی نشانیوں میں مقام ابراہیم بھی ہے۔ اور ظاہر ہے عبادت کے لیے پہلا گھر پہلے نبی نے اپنی بستی میں ہی بنایا ہو گا، اللہ کے حکم سے۔ واللہ اعلم بالصواب
اور دوسرا یہ کہ مکہ کے لیے ام القری کا لفظ قرآن حکیم میں استعمال ہوا ہے۔ یہ مسلمانوں کی من گھڑت "اختراع" نہیں ہے۔
کچھ ثبوت احادیث سے بھی ملتے ہیں، لیکن وہ میں یہاں نہیں پیش کر رہا۔ کیونکہ یہاں بعض لوگوں کو دین میں حجیت حدیث پر اعتراض ہے، اب پتہ نہیں وہ لوگ تاریخ میں حدیث کے حوالے کو مستند سمجھتے ہیں یا نہیں، یا پھر ان کو وکی پیڈیا ہی پسند ہے!
 
arifkarim

معطل
کربلا عراق زمانے جاہلیت میں کس کی عبادت کرتے تھے؟
زمانہ قبل اسلام جسے آپ جہادی لوگ زمانہ "جاہلیت" کہتے ہیں میں زرتشیت کا مذہب عام تھا جسکا ادیان ابراہیمی سے کوئی تعلق نہیں:
Indo-Sassanid.jpg

اس مذہب کے پجاری یہاں برصغیر میں پارسی کہلاتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی دوسری شادی بھی ایک پارسی خاتون سے ہوئی تھی جنکا اصل نام رتن بائی پٹیٹ تھا۔

عارف کریم صاحب میرے مطالعہ کے مطابق شیعان علی کی اصطلاح شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کے بعد وجود میں آئی تھی۔
بے شک شیعان علی واقعہ کربلا سے پہلے بھی موجود تھے البتہ منظم حالت میں سنی اسلام کیخلاف واقعہ کربلا کے بعد وجود میں آئے تھے۔
 
x boy

محفلین
زمانہ قبل اسلام جسے آپ جہادی لوگ زمانہ "جاہلیت" کہتے ہیں میں زرتشیت کا مذہب عام تھا جسکا ادیان ابراہیمی سے کوئی تعلق نہیں:
Indo-Sassanid.jpg

اس مذہب کے پجاری یہاں برصغیر میں پارسی کہلاتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی دوسری شادی بھی ایک پارسی خاتون سے ہوئی تھی جنکا اصل نام رتن بائی پٹیٹ تھا۔

بے شک شیعان علی واقعہ کربلا سے پہلے بھی موجود تھے البتہ منظم حالت میں سنی اسلام کیخلاف واقعہ کربلا کے بعد وجود میں آئے تھے۔
ویسے تو بغض کھل کر بول رہا ہے
لیکن میرے سوال کا جواب گالم گوج سے ، واہ رہ لبرل دوست؟
پارسی تھا تو عربی کہاں سے ہوا؟
 
Top