عربی سیکھنے کے لیے مفید لنک

سویدا

محفلین
آج ہی بذریعہ میل عربی زبان سیکھنے کے لیے درج ذیل لنک موصول ہوا
عربی انگریزی گرامر کے تقابلی جائزے کے ذریعے
اس لنک سے استفادے کے لیے عربی گرامر سے شدبد ہونا ضروری ہے
قارئین محفل کے لیے پیش خدمت ہے
http://wahdatullisan.blog.com/
 

رانا

محفلین
اس لنک سے استفادے کے لیے عربی گرامر سے شدبد ہونا ضروری ہے
http://wahdatullisan.blog.com/

شکریہ بہت مفید لنک شئیر کیا ہے آپ نے۔ لیکن اگر کبھی کوئی ایسا لنک ملے جس میں عربی گرامر سے شدبد ضروری نہ ہو تو وہ تو ضرور شئیر کیجئے گا یعنی جس میں گرامر سمیت بالکل ابتدا سے عربی سکھانے کا انتظام ہو تاکہ مجھ جیسے لوگ بھی کچھ سیکھ سکیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
عربی بہت ہی فصیح زبان ہے۔ لیکن اگر اس کو شروع کرنے کے لئے ایک چھوٹا سا فارمولہ میں استعمال کرتا ہوں۔ اور وہ یہ کہ فی الحال ماضی حال مستقبل اور حال جاری کے جملے پڑھ کر اس میں الفاظ چینج کر کے کوشش کی جاسکتی ہے۔
جیسا کہ
میں جاتا ہوں
انا اذھب ۔ انا سیر
میں گیا
انا ذھبت ۔ انا سیرت
میں جاونگا
انا ساذھب
میں جارہا ہوں
انا ذاھب

کوئی غلطی ہو تو اصلاح کر دیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بہت مفید لنک شئیر کیا ہے آپ نے۔ لیکن اگر کبھی کوئی ایسا لنک ملے جس میں عربی گرامر سے شدبد ضروری نہ ہو تو وہ تو ضرور شئیر کیجئے گا یعنی جس میں گرامر سمیت بالکل ابتدا سے عربی سکھانے کا انتظام ہو تاکہ مجھ جیسے لوگ بھی کچھ سیکھ سکیں۔

عربی کے اسباق فورم میں آپ ایسے کئی روابط مل جائیں گے۔
 

رانا

محفلین
یہاں تو واقعی بہت کچھ موجود ہے۔ بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔ میں ان تمام دھاگوں کو تفصیل سے دیکھنا شروع کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

سویدا

محفلین
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں گرامر کی محتاج نہیں ہوتی

بلکہ گرامر کی وجہ سے بسا اوقات انسان زبان سیکھنے سے ہی رک جاتا ہے اور اسی شش وپنج میں مبتلا رہتا ہے کہ آیا میں قواعد کے مطابق

بول رہا ہوں ؟ کہیں غلط تو نہیں ہوگیا ؟ کہیں غلطی نہ ہوجائے !

میرے ذاتی خیال میں کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لیے گرامر کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے ہاں جب زبان پر مکمل عبور ،دسترس اور مہارت حاصل کرنی ہو پھر گرامر اشد ضروری ہے

ابتدائی طور پر غلط سلط جیسا کیسا ہو بولتے رہنا چاہیے ایک بچے کی طرح !
 
Top