عربی صوتی کلیدی تختہ؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں یہاں دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا عربی عبارت لکھنے کے لیے ویب پیڈ میں شامل کی میپنگ کافی ہے؟ اگر نہیں تو کیا الگ سے عربی لکھنے کے لیے اسی طرز کے کمپوننٹ کی کوئی ڈیمانڈ ہے؟ علاوہ ازیں مجھے عربی صوتی کی بورڈ میپنگ کی تفصیلات بھی درکار ہیں جسے میں اس ویب پیڈ ٹائپ کمپوننٹ میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔

والسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
نہیں عربی کے لیے موجودہ کیبورڈ کافی نہیں ہے۔

اعجاز صاحب اس سلسلے میں آپکی مدد کر سکیں گے۔ اصل میں انکا عربی صوتی کیبورڈ بھی نامکمل ہے اور تھوڑی تبدیلی چاہتا ہے۔ اگر طبیعت بحال رہی تو جلد تفصیلا عرض کروں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

میں یہاں دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا عربی عبارت لکھنے کے لیے ویب پیڈ میں شامل کی میپنگ کافی ہے؟ اگر نہیں تو کیا الگ سے عربی لکھنے کے لیے اسی طرز کے کمپوننٹ کی کوئی ڈیمانڈ ہے؟ علاوہ ازیں مجھے عربی صوتی کی بورڈ میپنگ کی تفصیلات بھی درکار ہیں جسے میں اس ویب پیڈ ٹائپ کمپوننٹ میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔

والسلام
مہوش ذرا تفصیل سے بتائیں کہ میرے عربی تختے میں کیا کیا کمیاں ہیں کہ ان کو سدھار سکوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
بیدم نے کہا:
نبیل آپ ونڈوز کے عربی تختہ کی میپنگ استمعال کرلیں۔

السلام علیکم،

کچھ تفصیل مل سکتی ہے کہ یہ عربی کی بورڈ یا اس کی میپنگ کی تفصیل کہاں سے دستیاب ہیں؟

السلام عليکم

اعجاز صاحب، ميري طبعيت آجکل کچھ ناساز چل رہي ہے اس ليے تفصيل سے بعد ميں عرض کروں گي، في الحال عرض يہ ہے کہ ذيل کے الفاظ بھي شامل کرنے کے متعلق سوچيں کيونکہ يہ عربي ميں بہت استعمال ہو رہے ہيں (خاص طور جب مجھے کسي عربي لفظ کي تلاش کرني ہوتي ہے تو موجودہ کيبورڈ سے کاميابي نہيں ہو پاتي کيونکہ يہ حروف مسنگ ہيں)

إ 0625

أ 0623

ہم اردو دان طبقہ کے ليے يہ دو الفاظ بالکل نئے ہيں، مگر عربي پر بہت سے تجربات کرنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ عربي عبارات ميں يہ دو حروف بہت استعمال ہوتے ہيں (خاص کر قران کے عربي متن ميں، اور اسي وجہ سے ميں بہت سے عربي الفاظ صحيح تلاش نہيں کر پاتي تھي)

ان دو حروف کے علاوہ يہ حروف بھي اہم ہيں اور قراني متن ميں موجود ہيں:

ﻻ fefb
ﻹfef9
ﻷfef7
ﻵfef5

ميرے خيال ميں اس کے بعد عربي کيبورڈ مکمل ہو جائے گا، مگر پھر بھي ٹيسٹنگ کر کے آپ کو مکمل او کے کروں گي

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
ابھی دیکھتا ہوں ان کو۔ ویسے میرے خیال میں الف اوپر اور نیچے ہمزہ پہلے ہی سے ہیں، لا کی شکلیں البتہ میں نے نہیں دی تھیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
بیدم نے کہا:
نبیل آپ ونڈوز کے عربی تختہ کی میپنگ استمعال کرلیں۔

السلام علیکم،

کچھ تفصیل مل سکتی ہے کہ یہ عربی کی بورڈ یا اس کی میپنگ کی تفصیل کہاں سے دستیاب ہیں؟
کنٹرول پینل میں سے Regional and Language options کو چلائیں۔
پہلے یہ بات بھی زیر غور رہے÷
235_3_1.jpg

یہاں سے
235_1_1.jpg

235_2_1.jpg

یہاں سے عربی زبان منتخب کرلیں
عربی لکھنے کے لیے سسٹم ٹرے میں موجود language bar سے عربی منتخب کرلیں۔
Accesibility میں سے on screen keyboard چلا لیں اور م س ورڈ میں تمام حروف لکھ کر ان کی متعلقہ قدر معلوم کرلیں۔
235_4_1.jpg



قدر معلوم کرنے کے لیے حرف لکھ کر alt+x دبائیں قدر ظاہر ہوجائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
آن سکرین کی بورڈ کھولنے کا آسان ترین طریقہ ہے کہ ونڈوز کی اور آر دبائیں۔ اس سے رن ڈائلاگ کھل ھائے گا۔
رن میں ٹائپ کریں
osk
انٹر کرتے ہی آن سکرین کی بورڈ میں پہنچ جائیں گے۔
 
Top