عربی فونی ٹیک کی بورڈ

سویدا

محفلین
میرے ساتھ مسئلہ یہ در پیش ہے کہ عربی فونٹ اردو فونی ٹیک کی بورڈ پر صحیح‌کام نہیں‌کرتے
کہیں‌کچھ رہ جاتا ہے تو کہیں‌کچھ
اس کی وجہ میرے خیال میں‌یہ ہے کہ اردو اور عربی کی یونی کوڈنگ میں‌بنیادی فرق ہے
اس وجہ سے عربی فونٹ اردو فونی ٹیک کی بورڈ پر صحیح‌اور مکمل طور پر نہیں‌چل پاتے
 

الف عین

لائبریرین
اس کی وجہ فانٹ بھی ہے، ایسے بہت کم فانٹ ہیں جن میں اردو کے ساتھ عربی کی بھی مکمل سپورٹ ہو، میں پھر وہی کہوں گا کہ میرا عربی اردو کی بورڈ اردو نسق یا نقش فاٹس کے ساتھ ٹرائی کریں۔ نقش فانٹ بھی محفل کے ڈاؤن لوڈ سکشن سے مل سکتے ہیں۔
 

سویدا

محفلین
اعجاز صاحب آپ نے جو کی بورڈ عنایت کیا ہے کی بورڈ
کی تصاویر سے ادیکھ کر پتہ چلا کہ وہ توعربی انداز میں‌ہے اور جبکہ مجھے عربی فونی ٹیک کی بورڈ کی ضرورت ہے
 

سویدا

محفلین
اعجاز صاحب آپ کے دیے گئے ربط پر عربی صوتی تین کی بورڈ میں‌ہے
ان میں‌بہترکونسا رہے گا
عربی فونیٹیک
 

الف عین

لائبریرین
واقعی جس کی بورڈ میں عربہ اور اردو مکمل سپورٹ شامل ہے، وہ فونیٹک نہیں۔
ان میں سے کسی سے آپ کا کام چل جائے تو بہتر ہے، ورنہپ وہاں سے ہی کی بورڈ کے آؤٹ کرئیٹر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ وہاں بھی اس لئے دے دیا ہے کہ مائکرو سافٹ کی سائٹ سے پائریٹیڈ ونڈوز سے ڈاؤن لوڈ کرنا مشکل ہے۔
 

سویدا

محفلین
میں‌اپنے لیے صوتی عربی تختہ کلید بنارہا ہوں‌

صوتی عربی اس لیے کہ مجھے اپنے کام میں‌بعض‌ایسے فونٹ استعمال کرنے ہوتے ہیں‌جو عربی ہیں‌ اردو صوتی تختہ جدول بعض‌حروف کو نہیں‌لے پاتا

اب ایک پریشانی در پیش ہے از راہ کرم اس مسئلے کو حل فرمائیں‌

عربی صوتی تختہ جدول بن تو گیا لیکن دو کنجیوں کے ساتھ اب بھی مسئلہ ہورہا ہے

ایک تو عربی فل اسٹاپ وہ نہیں‌آرہا جس کا یونی کوڈ ہے
06d4
اسی طرح‌اقتباس کے لیے جو واوین لگئے جاتے ہیں‌وہ جس کا یونی کوڈ ہے :
0022

یہ بھی بتادوں‌کہ بعض‌کنجیوں میں‌عربی قدریں استعمال کی ہیں‌ ، تختہ کلید تو اب مکمل ہے عربی فونٹ پر صحیح چل بھی رہا ہے لیکن بس

اقتباسیہ واوین اور فل اسٹاپ کا مسئلہ باقی ہے ، اس کے لیے کیا کروں‌از راہ کرم مشورہ عنایت فرمائیں

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
کلیدی تختے کی کوئی غلطی ہو تو اس کا لاگ ضرور دیتا ہے کی بورڈ لے آؤں کرئیٹر، اس میں دیکھ لیں کہ کیا ایک ہی کیریکٹر دو سے زائد جگہ دے دیا گیا ہے،
ویسے بنیادی طور پر فانٹ کی ہی غلطی معلوم ہوتی ہے۔ ایسا فانٹ استعمال کریں جس میں واوین اور وقفہ دونوں ہوں۔
 
Top