فونٹ عربی کا ایک نیا فانٹ (عطاری کوفی منقش فانٹ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!:):)
امید ہے تمام اہلیان محفل بخیرو عافیت ہونگے۔ ایک عربی فانٹ کو بہت ہی خوبصورت فانٹ مجھے نظر آیا تو رہا نہیں گیا اور اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا۔ استعمال کرنے پر تو بہت خوبصورت لگا لیکن جب اس میں اردو سپورٹ ڈالنے کے لیے ہاتھ ڈالا تو ۔۔۔ یہ چنے لوہے کہ ثابت ہوئے۔۔۔۔:grin1:
بہرکیف کافی محنت سے اس میں اردو کے الفاظ ڈالے گئے اور آخر کار کامیاب رہا۔ اور اب کتنا کامیاب رہا اس کا جواب تو آپ ہی دیں گے؟
میں نےابھی تک اس فانٹ کا نام تجویز نہیں کیا۔ احباب ہی بتائے کہ اس خط کا کیا نام رکھا جائے:!::!::!::!::!::!::!:
سنیپس نیچے دے رہا ہوں امید ہے یہ فانٹ بھی آپ کو بہت پسند آئے گا۔ ;):grin:

 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عویدص۔ میرے خیال میں اس کے نام کے لیے شاکرالقادری یا الف نظامی سے پوچھنا چاہیے۔ کیا یہ خط کوفی نہیں ہے؟
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، جیتے رہو۔ ہیڈنگ کیلئے اچھا خط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکا نام ''عطاری کوفی'' فانٹ ہی کردو، ورنہ یہاں ناموں کا جھگڑا شروع ہو جائے گا :)
 
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب اور جناب الف نظامی صاحب۔ دراصل مجھے اس طریقہ خطاطی کا علم نہیں تھا اور ماشاء اللہ عزوجل آج آپ کے توجہ فرمانے سے مجھے کچھ نا کچھ علم حاصل ہو ہی گیا۔ بہت بہت شکریہ
میں اس فانٹ کا نام خطِ "عطاری کوفی منقش (Attari_Kofi_Manqash)" ہی رکھتا ہوں۔
اردو کے حروف مثلاً گ اور ے پر آپ حضرات کی خصوصی توجہ چاہیے۔
والسلام
(شکریہ عارف):):):)
 

الف نظامی

لائبریرین
چین میں منعقدہ عالمی مقابلہ خطاطی 2007 میں خط کوفی کے زمرہ میں اول انعام یافتہ فن پارہ از پاکستانی خطاط محمد اشرف ہیرا
ashraf-heera-7th-ircica_01.jpg
 
فانٹ میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے اسے دوبارہ ریلیز کیا جارہا ہے۔
کچھ اعراب درست کیے گیے ہیں۔
" ہ " کے تین اشکال یعنی ابتدائی ، درمیانی اور آخری کا اضافہ کیا گیا۔
والسلام
نوٹ: اپڈیٹڈ فانٹ کا لنک اوپر موجود تمام پوسٹس میں دے دیا گیا ہے
عطاری کوفی منقش خط
 

الف نظامی

لائبریرین
محمد عویدص ،
ک اور گ کی آخری اشکال کو ان کی مجرد اشکال isolated یا اکیلی اشکال سے تبدیل کر دیں۔ یہ زیادہ خوبصورت ہے۔
 
محمد عویدص ،
ک اور گ کی آخری اشکال کو ان کی مجرد اشکال isolated یا اکیلی اشکال سے تبدیل کر دیں۔ یہ زیادہ خوبصورت ہے۔
جی میں کر دیتا ہوں۔ اور یقین جانیے نظامی آپ نے میرے منہ کی بات چھین لی ۔ میں ذرا کچھ اور طریقے سے سوچ رہا تھا پر آپ نے کسی اور طریقے سے مشورہ دیا۔ الحمد اللہ عزوجل دونوں ہی میرے لیے مفید تھے جنانچہ آپ کا مشورہ مان کر میں نےاس فانٹ میں تبدیلی کر دی ہے۔ تمام لنکس اپڈیٹ ہو گئے ہیں۔
ک اور گ کی آخری اشکال کو بدل دیا گیا ہے۔
بہت بہت شکریہ راجہ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
علی حیدر! تو ایک رجزیہ انداز میں لکھا ہے۔ آج کل جنگ کا موڈ ہے نہ ھندوستان کا۔
الف نظامی تو حیدر کرار کے ادنی غلاموں کا بھی غلام۔
 

فاتح

لائبریرین
آج ثقّال کوفی فونٹس کا صفحہ دیکھ کر خواہش ہوئی کہ کاش اردو میں بھی اس قسم کا کوفی فونٹ ہوتا تو کیا ہی بات تھی۔ یہی سوچتے ہوئے گوگل کے صفحے پر جا کر "اردو کوفی فونٹ" کی تلاش کی تو عطاری صاحب کے بنائے ہوئے اس خوبصورت فونٹ کا محفل پر ربط سامنے آ گیا لیکن سکرین شاٹ غائب ہو چکا تھا۔
سکرین شاٹ بنا کر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ اور ساتھ ہی عطاری صاحب کا بے حد شکریہ۔
یقیناً کوفی خط کو اردوانے کے سلسلے میں ابھی مزید کام کی ضرورت بھی ہے۔
attachment.php
 

Attachments

  • Attari Kufi Munaqqash.JPG
    Attari Kufi Munaqqash.JPG
    39.9 KB · مناظر: 67
Top