عرب دنیا اسرائیل سے تعلقات ختم کر دیں: قومی اسلامی کانفرنس

یونس عارف

محفلین
بیروت۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین


DataFiles%5CCache%5CTempImgs%5C2010%5C1%5Cimage_news_2010_Mar_25_4_300_0.jpg


بیروت میں قومی اسلامی کانفرنس نے آئندہ ہفتے لیبیا میں ہونے والے عرب وزراء خارجہ اجلاس کے شرکاء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اجلاس میں اسرائیل سے ہرقسم کے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کریں۔

کانفرنس کی جانب سے بدھ کے روز بیروت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ طرابلس میں عرب ممالک کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اس لیے موجودہ حالات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ عرب ممالک اسرائیل سے امن بات چیت کے اپنے منصوبے کوختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ قائم ہر طرح کے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کریں۔

قومی اسلامی کانفرنس نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، عرب ممالک اس خطرے کا ادراک کرتے ہوئے مشترکہ دفاع کی حکمت عملی اپنائیں تاکہ اس خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔

بیان میں کانفرنس نے کہا ہے عرب ممالک مغرب کے دہشت گردی کے تصور سے نکلیں اور تحریک آزادی، حق مزاحمت اور دہشت گردی میں فرق کریں۔

کانفرنس نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے غزہ سے ملحقہ تمام زمین راستے فوری طور پر کھول دے۔
 

arifkarim

معطل
اسرائیل کی جان، وہاں نہیں ہے، بلکہ امریکہ میں ہے۔ آپ امریکہ سے ہر قسم کے تعلقات توڑ دیں۔ اسرائیل اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔
 
اور یہ کام عرب ممالک کر نہیں سکتے۔
السلام علیکم
ایسا کرکے کیا دہشت گردوں کی فہرست میں درج ہونے شوق ہے انکو؟؟؟
جہاں ایسا کیا انکل کو خطّے میں دہشت گرد ہی دہشت گرد نظر آنے لگے گیں پھر ان سے دنیا کو بچانے کی ذمہّ داری بھی انکل ہی کے کاندھوں پر آجائے گی۔ ویسے پاکستان ہندوستان چین وغیرہ سب کے لئے اپنے اپنے وقت پر دہشت گرد ہونے کا پیکیج انکل نے تیار کررکھا ہے۔ بس نمبر سے کھلے گا۔ آج جس کے کاندھے سے کاندھا ملاکر ساتھ چلنے کا دعویٰ ہے ۔ یہ اصل میں ان کی گردن کو ناپا جارہا کہ کس نمبر کا پھندہ اسمیں فٹ ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
اس کے علاوہ ان کی عیاشیوں کے سب سامان بھی تو وہیں سے آتے ہیں، وہ بھی تو رک جائیں گے ناں۔
 

یونس عارف

محفلین
بالکل درست فرمایا ہے جناب نے۔۔ یہ کام وہی کر سکتے ہیں جن میں دم خم ہو ۔۔ اور عرب عیاشی میں‌مست ہیں۔۔ عرب کیا دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت ہی عیاشی میں مست مست ہیں۔




اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے




علامہ اقبال
 

arifkarim

معطل
بالکل درست فرمایا ہے جناب نے۔۔ یہ کام وہی کر سکتے ہیں جن میں دم خم ہو ۔۔ اور عرب عیاشی میں‌مست ہیں۔۔ عرب کیا دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت ہی عیاشی میں مست مست ہیں۔

مست بیل کی طرح! :grin: جسے سرخ رنگ دکھا کر ورغلایا جاتا ہے۔ :rollingonthefloor:
 
Top