عرب ممالک نے شام پر حملے کیلئے مالی تعاون کی پیشکش کر دی، جان کیری

حسینی

محفلین
عرب ممالک نے شام پر حملے کیلئے مالی تعاون کی پیشکش کر دی، جان کیری
100 میں سے 57 ممالک اس بات پراتفاق کر چکے ہیں کہ شام میں مظاہرین کے خلاف کیمیائی تھیاروں کا استعمال ہوا، جان کیری
اے ایف پی جمعرات 5 ستمبر 2013
171424-JohnKerry-1378403645-307-640x480.jpg

ترکی اور فرانس نے شام کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن میں رضاکارانہ طور پر امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، امریکی وزیر خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ شام پر ممکنہ حملے کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکا کے اتحادی ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بیشتر عرب ممالک نے شام پر حملے کے لئے مکمل مالی تعاون کی پیشکش بھی کر دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ امریکا شام پر ممکنہ حملے کے حوالے سے بین الاقوامی ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے، شام پر ممکنہ حملے کے حوالے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور فرانس سے بات کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور فرانس نے بھی شام کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن میں رضاکارانہ طور پر امریکا کا ساتھ دینے کی حامی بھری ہے تاہم امریکا کو صدر بشار الاسد کے خلاف مزید ممالک کا ساتھ درکار ہے۔

وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا نے شامی صدر بشار الا سد کی حامی افواج کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے 100 سے زائد ممالک سے بات کی جن میں سے 57 ممالک اس بات پراتفاق کر چکے ہیں کہ شام میں حکومت مخالف مظا ہرین پر کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 31ممالک یا ادارے امریکا کے شام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد پیش کرنے سے قبل ہی اس بات کا اعلان کرچکے تھے کہ شام میں مظاہرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جب کہ 34 ممالک یا اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کے واضح ثبوت مل گئے تو وہ شام پر حملے میں امریکا کا ساتھ دیں گے۔
http://www.express.pk/story/171424/
 

کاشفی

محفلین
عرب ممالک نے شام پر حملے کا خرچ اٹھانے کی پیشکش کردی، جان کیری
World-USA-Syria-ArabContriesTakExpenses_9-5-2013_116891_l.jpg

واشنگٹن … شام پر حملہ آپ کریں، سارا خرچہ ہم دیں گے، امریکا کو یہ پیش کش عرب ملکوں نے کی ہے جس کا انکشاف امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے روبرو کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی۔ جان کیری کے مطابق کئی عرب ممالک نے پیش کش کی ہے کہ اگر امریکا شامی صدر بشار الاسد کو ہٹانے کیلئے کارروائی کرے تو وہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ یہ پیشکش بہت اہم ہے جو باضابطہ طور پر کی گئی ہے، اس سے عرب ممالک کی سنجیدگی اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
منافقین اور تعصب پسندوں کا ٹولہ غائب نظر ہوگیا ہے ۔۔جو کہ پرویز مشرف کو امریکہ کا ساتھ دینے کے لیئے کوستے رہتے تھے۔۔آج ان کے بڑے اور ان کے منہ میں نوالہ ڈالنے والے خود امریکہ کی جنگ کا پورا خرچہ اُٹھانے کے لیئے تیار ہیں۔۔آج وہ منافقین کدھر ہیں۔۔ برقع پہن کر چھپ تو نہیں گئے کہیں۔۔
 

کاشفی

محفلین
حیرت کدہ ہوں، آنکھیں نیند کے لیئے بیتاب ہیں۔پر نیند آتی نہیں۔۔میں یہاں تم کہاں۔۔اب تک کوئی بھی پرویز مشرف کا دشمن اور مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے لیئے امریکہ کا پورا خرچہ اُٹھانے والے مسلمانوں کا مسلمان دوست آکر کچھ نہیں کہہ رہا ۔۔حیرت شدہ آنکھیں لے کر اب سونے لگا ہوں شاید صبح تک کوئی منافقین سے ہمدردی رکھنے والا آکر کچھ عربوں کے امریکہ کو مالی مدد پہنچانے کے لیئے جزاک اللہ کہہ کر ثواب دارین حاصل کرلے۔۔
 

اوشو

لائبریرین
بنے ہیں اہلِ ہوس مدعی بھی ، منصف بھی
کسے وکیل کریں ، کس سے منصفی چاہیں
 

صرف علی

محفلین
ھھم سوچ نے کی بات ہے اگر یہ خبر ایران کے حوالہ سے ہوتی تو کیا ہوتا ۔ویسے ایک سنی حکومت کو ختم کرنے کے لئے تمام وہابی حکومت پیسے دے رہی ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اپنے اپنے مفادات کی جنگ ہے۔ اس میں مذہب، سیاست یا کوئی اور تذکرہ لانا فضول ہے۔ عرب ممالک میں کون سا اسلامی حکومتیں ہیں (سعودی عرب وغیرہ کو میں اس لئے مسلمان حکومت نہیں مانتا کہ بادشاہت کی اسلام میں اجازت نہیں اور نہ ہی ان کی حرکتیں اس قابل ہیں کہ انہیں مسلمان کہا جا سکے) کہ اس بارے کچھ کہہ سکیں
 

صرف علی

محفلین
اپنے اپنے مفادات کی جنگ ہے۔ اس میں مذہب، سیاست یا کوئی اور تذکرہ لانا فضول ہے۔ عرب ممالک میں کون سا اسلامی حکومتیں ہیں (سعودی عرب وغیرہ کو میں اس لئے مسلمان حکومت نہیں مانتا کہ بادشاہت کی اسلام میں اجازت نہیں اور نہ ہی ان کی حرکتیں اس قابل ہیں کہ انہیں مسلمان کہا جا سکے) کہ اس بارے کچھ کہہ سکیں
آپ کی بات ٹھیک ہے کہ یہ سب مفادات کی جنگ ہے مگر یہاں کچھ لوگ ہیں جو ہر بات میں مذہب کو لاتے ہیں یہ بات ان لوگوں کے لئے ہے
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ کيميائ گيس کے استعمال کا واقعہ اس تنازعے کا نقطہ آغاز يا محرک نہيں تھا۔ شام ميں خانہ جنگی شروع ہوئے قريب دو برس گزر چکے ہيں اور شامی حکومت کے غير انسانی مظالم کے حوالے سے ہمارے مسلسل اور مضبوط موقف کے باوجود ہم نے ايک ايسے تنازعے ميں مداخلت کا کبھی عنديہ نہيں ديا جس ميں ہم براہراست فريق نہيں ہيں۔ اس وقت بھی صدر اوبامہ نے يہ واضح کر ديا ہے کہ شام ميں امريکی فوجی بھيجنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔

ليکن اس کے باوجود کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت کو اس بات کے ليے قصووار قرار ديا جا سکتا ہے کہ ہم نے ايک ايسی حکومت کے خلاف عالمی شعور بیدار کرنے اور احتساب کی ضرورت پر زور ديا ہے جس نے سينکڑوں کی تعداد ميں اپنے ہی شہريوں کے خلاف معلق کيميائ گيس کا استعمال کر کے تمام عالمی قواعد و ضوابط کی دھجياں اڑا دی ہيں؟

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ عالمی برادری کو چاہيے کہ اس معاملے کو بھی "معمول کے مطابق" قرار دے کر ايک جاری تصادم کے ضمن ميں قابل قبول لائحہ عمل قرار دے دينا چاہيے؟

يہ حملہ انسانی قدروں پر وار ہے۔ يہ کيميائ ہتھياروں کی روک تھام کے عالمی اصول کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ اس سے شام کے آس پاس کے ممالک کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہيں جن ميں اسرائيل، جورڈن، ترکی، لبنان اور عراق شامل ہيں۔ یہ امکان موجود ہے کہ کيميائ ہتھياروں کے استعمال کی روش جڑ پکڑ جائے يا پھر دہشت گرہوں تک ان کی رسائ ممکن ہو جائے جو يقینی طور پر انسانوں کے ليے مزيد نقصان کا سبب بنے گا۔

شام کی صورت حال کو لے کر عالمی اور امريکی سازشوں کے ضمن ميں لاحاصل گفتگو کو ايک طرف رکھ کے اس صورت حال کو ذہن ميں رکھيں جہاں کسی بھی عالمی ردعمل اور دباؤ کے بغير ايک جابر آمر کو اس بات کی چھوٹ حاصل ہو جائے گی کہ وہ اپنی مرضی سے جب اور جہاں چاہے کيميائ ہتھياروں کا استعمال کر سکے۔

کيا يہ سوچ درست ہے کہ ايک ايسے واقعے کے ردعمل ميں جس ميں بڑے پيمانے پر کيميائ ہتھيار کا استعمال کر کے دانستہ سينکڑوں بچوں کو ہلاک کر ديا گيا ہو عالمی خاموشی اور قطع تعلقی دنيا بھر ميں انسانيت کے مشترکہ مفادات کے کے تحفظ کے ضمن ميں مثبت پيش رفت کا سبب بن سکتی ہے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg
 
Top