عرب میں افطاری کا ایک انداز

شمشاد

لائبریرین
عرب میں‌ افطاری کا ایک یہ بھی انداز ہے۔

i1.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں، اونٹ کا گوشت عربوں کی مرغوب غذا ہے۔
بر سبیل تذکرہ یہ بتا دوں کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
^^^^ یہ کیا بات ہوئی کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
اس کی کچھ وضاحت کریں گے
کیا آپ نے کبھی اونٹ کا دودھ پیا ہے
 
arifkarim

معطل
عرب میں اتنا کھانا ہے کہ کچرے میں‌پھینکنا پڑتا ہے اور انکے ہمسایہ مملاک سوڈان اور ایتھوپیا میں کچرے سے بھی کچھ کھانے کو نہیں ملتا!!!
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے اونٹنی کا دودھ کبھی نہیں‌پیا۔ البتہ جدہ میں فروخت ہوتے دیکھا ہے۔ بہت ساری اونٹنیاں کھڑی ہوتی ہیں۔ کوئی گاہک آئے تو اسی وقت دھو کر دیتے ہیں۔

یہ ایک شرعی مسئلہ ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اونٹوں کے باڑے میں نماز بھی ادا نہیں ہوتی۔

اونٹ ایک کینہ پرور جانور ہے۔ اسی وجہ سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عرب میں اتنا کھانا ہے کہ کچرے میں‌پھینکنا پڑتا ہے اور انکے ہمسایہ مملاک سوڈان اور ایتھوپیا میں کچرے سے بھی کچھ کھانے کو نہیں ملتا!!!

آپ صحیح کہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہاں کھانا بہت زیادہ ضائع ہوتا ہے۔ اب حج کا موسم آنے کو ہے۔ آپ یقین کریں کہ اس موقع پر کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے۔ اور قربانی کا گوشت پہلے اتنا ضائع ہوتا تھا کہ جلا دیتے تھے۔ اب باقاعدہ جدید قسم کے مذبع خانے ہیں۔ زیادہ تر لوگ بنک میں قربانی کے لیے پیسے جمع کروا دیتے ہیں۔ اور قربانی کا گوشت افغانستان، افریقہ کے پسماندہ ممالک اور دیگر کئی ایک ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
فاروقی بھائی اتنا بھی حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ اصل میں کچھ جانور، پرندے اور درندے ایک ہی جس سے پہچانے جاتے ہیں جیسے کوا، چڑیا، ہاتھی، کتا، اونٹ، چیتا، بھیڑیا، وغیرہ۔
 
تیلے شاہ

محفلین
میں نے اونٹنی کا دودھ کبھی نہیں‌پیا۔ البتہ جدہ میں فروخت ہوتے دیکھا ہے۔ بہت ساری اونٹنیاں کھڑی ہوتی ہیں۔ کوئی گاہک آئے تو اسی وقت دھو کر دیتے ہیں۔

یہ ایک شرعی مسئلہ ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اونٹوں کے باڑے میں نماز بھی ادا نہیں ہوتی۔

اونٹ ایک کینہ پرور جانور ہے۔ اسی وجہ سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

بالکل صحیح فرمایا آپ نے
 
Top