عرب میں افطاری کا ایک انداز

وجی

لائبریرین
میں نے اونٹنی کا دودھ کبھی نہیں‌پیا۔ البتہ جدہ میں فروخت ہوتے دیکھا ہے۔ بہت ساری اونٹنیاں کھڑی ہوتی ہیں۔ کوئی گاہک آئے تو اسی وقت دھو کر دیتے ہیں۔
اچھا ہے نا تازہ دودھ ملتا ہے گاہک ہو اور ہمیں جو ملتا ہے اسکا کیا کہنا

یہ ایک شرعی مسئلہ ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اونٹوں کے باڑے میں نماز بھی ادا نہیں ہوتی۔
چلیں باڑے کی کیا بات کرنی ویسے یہ مسئلہ کبھی سنا نہیں

اونٹ ایک کینہ پرور جانور ہے۔ اسی وجہ سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
کینہ پرور کچھ وضاحت ہوسکتی ہے مجھ کم علم کے لئے ذرہ آسان الفاظ میں
 
شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی اونٹ اپنے دل میں‌ کینہ رکھتا ہے۔ یعنی جس کے خلاف ہو جائے اس کو جب بھی موقع ملے اس سے بدلہ ضرور لیتا ہے۔ بھولتا نہیں ہے۔ چاہے سالوں گزر جائیں۔ اگر کسی بندے کے خلاف ہو جائے تو اس کا سر منہ لے لیکر چبا ڈالتا ہے۔ جب آدمی مر جاتا ہے تو پھر بھی اس کو نہیں چھوڑتا۔ اس کے اوپر بیٹھ کر اس کو مسلتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ شمشاد !!!!
میں نے اونٹ کے حوالے سے ایک قصہ سن رکھا ہے اپنے بزرگوں سے ، سناؤں گا انشاءاللہ ۔۔۔۔۔تاہم وضو ٹوٹنے والی بات حلق سے نہیں اتر رہی ، اور وہ تو ویسے بھی بہت سی باتیں میرے حلق سے نہیں اترتیں ۔۔۔
وسلام
 
ابو کاشان

معلومات کا شکریہ شمشاد بھائی!
یہاں کراچی میں بندرگاہ سے معتصل علاقوں میں اب بھی اونٹ گاڑیاں مال برداری کے لیئے استعمال ہوتی ہیں۔ اور ان میں سے کچھ اونٹوں کے منہ پر جال باندھا جاتا ہے۔ معلوم کرنے پر یہی وجہ بتائی جاتی ہے۔
طالوت اور وجی آپ نے بھی دیکھا ہوگا؟
 
وجی

لائبریرین
شکریہ ابو کاشان میں نے بھی دیکھا ہے لیکن مجھے یہ وجہ نہیں معلوم تھی
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ شمشاد !!!!
میں نے اونٹ کے حوالے سے ایک قصہ سن رکھا ہے اپنے بزرگوں سے ، سناؤں گا انشاءاللہ ۔۔۔۔۔تاہم وضو ٹوٹنے والی بات حلق سے نہیں اتر رہی ، اور وہ تو ویسے بھی بہت سی باتیں میرے حلق سے نہیں اترتیں ۔۔۔
وسلام

ہمارے مذہب میں بہت ساری ایسی باتیں ہوں گی جو حلق سے نہیں اترتیں لیکن انہیں ماننا ہی پڑتا ہے۔ اس کے لیے عقل کی نہیں آمنا و صدقنا کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں حوالہ تلاش کر کے لکھتا ہوں کہ کہاں پڑھا تھا۔
 
تعبیر

محفلین
رزق کے ساتھ ایسا سلوک اللہ معاف کرے جبکہ کتنے لوگ بھوک سے مر رہے ہوتے ہیں

اونٹ دیکھنے میں کتنا معصوم اور سادا لگتا ہے نا

جی مین نے پڑھا ہے کہ اگر اونٹ کو کسی پر غصہ آجائے تو وہ اس پر تھوک دیتا ہے
 
Ukashah

محفلین
شمشاد
آپ صحیح کہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہاں کھانا بہت زیادہ ضائع ہوتا ہے۔ اب حج کا موسم آنے کو ہے۔ آپ یقین کریں کہ اس موقع پر کتنی خوراک ضائع ہوتی ہے۔ اور قربانی کا گوشت پہلے اتنا ضائع ہوتا تھا کہ جلا دیتے تھے۔ اب باقاعدہ جدید قسم کے مذبع خانے ہیں۔ زیادہ تر لوگ بنک میں قربانی کے لیے پیسے جمع کروا دیتے ہیں۔ اور قربانی کا گوشت افغانستان، افریقہ کے پسماندہ ممالک اور دیگر کئی ایک ممالک میں بھیجا جاتا ہے۔
بلکل صحیح فرمایا بھائی شمشاد ۔۔ حج کے موقع پر بھی کھانا کافی ضائع ہوتا ہے لیکن اتنا نہیں جتنا کہ رمضان میں ۔ اور قربانی کے موقع پر جو گوشت جلا دیا جاتا ہے وہ اس لیے ہوتا ہے کہ جو لوگ حجاج سے خفیہ طور پر پیسے بٹور کر قربانی کرتے ہیں ۔ اتنے سارے گوشت کو ایسے سڑک پر ہی چھوڑ دیتے ہیں‌۔ لیکن بینک وغیرہ کا نظام کافی اچھا ہے جس سے گوشت ضایع ہونے سے بچ جاتا ہے ۔
 
مکی

معطل
Top