سید زبیر
محفلین
تفکرات عرشی‘‘ماہنامہ فیض الاسلام جنوری 1975ء
’’جب رنگ شقاوت کر دیا پیدا گناہوں نے
نہ دیکھا اپنے آئینے میں کچھ ہم روسیاہوں نے
سدا گردن کشوں کو آسماں نیچا دکھاتا ہے
لباس نقش پا پہنا ہے اکثر کج کلاہوں نے
میرے اندر ہی تھا موجود ساماں میرے جلنے کا
جلا کر راکھ کر ڈالا مجھے ان گرم آہوں نے