عرفان القرآن ڈاٹ کوم

منہاجین

محفلین

بحمد اللہ تعالی عام قاری کو تفاسیر سے بے نیاز کر دینے والا آسان فہم ترجمہ قرآن عرفان القرآن ڈاٹ کوم پر ملاحظہ کے لئے حاضر ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قرآنِ مجید کے اردو ترجمہ عرفان القرآن پر مشتمل عرفان القرآن ڈاٹ کوم کو دنیا کے پہلے آن لائن اردو ترجمہ کا اِعزاز حاصل ہے، جو یونیکوڈ میں ہونے کی بناء پر ملاحظین کو عربی، اردو اور رومن ہر قسم کی تلاش کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہاں مطالعہ کے لئے قرآنِ مجید کے عربی و رومن متن اور اُردو ترجمہ عرفان القرآن کو سورتوں، پاروں، سطروں اور کالموں سمیت 22 مختلف صورتوں میں مہیا کیا گیا ہے۔

ہم اُمید کرتے ہیں کہ عرفان القرآن ڈاٹ کوم دنیابھر میں بکھرے اُردو دان مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

عرفان القرآن ڈاٹ کوم کو مزید فعال بنانے کے لئے ہمیں آپ کی تجاویز و آراء اور ڈھیروں دعاؤں کا اِنتظار رہے گا۔

 

مہوش علی

لائبریرین
آپ اور آپکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ آپ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ امین۔
 

الف نظامی

لائبریرین
منہاجین میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کروں۔ اللہ تعالی آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
 

دوست

محفلین
منہاجین بھائی اس ترجمے کوآپ نے یہاں‌بھی مہیا کرنا ہے۔
اور پردیسی بھائی اگر دیکھتے ہیں‌تو متوجہ ہوں وہ بھی ترجمہ کرنے گئے تھے۔ ان کے بلاگ پر میں ترجمہ دیکھ چکا ہوں‌ وہ بھی ترجمہ و تفسیر مہیا کریں۔
 

فریب

محفلین
منہا ج القرآن کی ساری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو جن لوگوں نے عرفان القرآن کو اردو یونیکوڈ میں نیٹ پر اس بہتر انداز میں پیش کیا۔۔۔۔
 

منہاجین

محفلین
ڈھیروں دعاؤں کا ڈھیروں شکریہ

پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
بہت بہت شکریہ مہوش علی، راجہ فار حریت، شعیب صفدر، دوست، شمشاد اور فریب کا کہ آپ نے اِس عظیم سعادت کی تکمیل پر مبارکباد اور دعائیں دیں۔

تاہم ایک بات ہے ضرور، یہ نبیل اور دوسرے ایڈمن حضرات کہیں نظر نہیں آ رہے۔ میں تو گم تھا ایک مصروفیت میں، جس بارے سب کو بتا کر گیا تھا۔ واپس پلٹا ہوں تو نئے احباب خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور پرانے دوست لگتا ہے سب چھٹی پر جا چکے ہیں!!!

قدیر کا پتہ چلا کہ وہ اِمتحانات کی تیاری میں مشغول ہے اور جہانزیب جہاز پر چلا گیا ہے۔ ایسے میں نبیل کدھر گم ہے، کوئی خبر نہیں۔ شاید یہیں کہیں ہو۔ اگر کوئی اُسے ڈھونڈ کر لا سکے تو نوازش ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم منہاجین۔ میں اپنی عدم موجودگی کی وجہ یہاں بیان کر چکا ہوں۔ دوسرے مجھے ابھی تک آپ کے کام کی تعریف کے لیے الفاظ ہی نہیں ملے، اس لیے ابھی تک پوسٹ‌ نہیں کی۔ :p ماشاءاللہ اس کام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ہمارے جو دوست عبدالستار منہاجین سے ابھی تک واقف نہیں ہیں ان کی انفارمیشن کے لیے عرض ہے کہ محفل فورم کو ایک اچھا آغاز فراہم کرنے میں عبدالستار منہاجین نے ایک نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ شروع میں جب ممبران کی تعداد اور پیغامات بھیجنے کی رفتار بہت کم تھی تو اکیلے منہاجین ہی اس محفل میں رونق لگائے رکھتے تھے۔ یہ بھی شاید کم ہی لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ اس فورم کے ایڈمن بھی ہیں۔ اگر انہیں یہاں باقاعدگی سے آنے کا وقت ملتا ہے تو یہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہوگا۔
 

منہاجین

محفلین
برڈ فلو اور پاک نستعلیق

وعلیکم السلام

چلو شکر ہوا خیریت کی خبر ملی :) ویسے آپس کی بات ہے، کیا "برڈ فلو" جرمنی میں بھی پہنچ چکا ہے؟ :shock:

پہلے جیسی فرصت تو شاید اب کبھی نہ مل سکے مگر پھر بھی اب میں یہاں گاہے گاہے چکر لگاتا رہوں گا۔ اب تو ویسے بھی ماشاء اللہ چوپال بہترین انداز سے چل رہی ہے اور اُردو کے خدمت گاران میں آئے روز اِضافہ ہو رہا ہے۔

بڑی شدت سے اِنتظار ہے "پاک نستعلیق" کا، کیونکہ میں عرفان القرآن ڈاٹ کوم کو نستعلیق میں منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ اب دیکھیں وہ وقت کب آتا ہے۔ کیا کوئی تاریخ طے کی گئی ہے یا اِنتظار میں مہینے گزارنے پڑیں گے؟
 

دوست

محفلین
بھائی جی اپنے محسن حجازی صاحب یہیں‌کسی پوسٹ میں‌فرما گئے‌ہیں‌کہ شاید فروری کے آخر تک اس کا ایک بیٹا ورژن جاری کردیں۔ انھوں نے اسے اپنے ہیڈ ڈاکٹر۔۔۔ کی مرضی سے مشروط کیا تھا۔
ویسے میرا ذاتی خیال ہے زیادہ سے زیادہ ایک یا دو ماہ میں فونٹ آجائے گا ۔ اس کی تقریب رونمائی بھی شاید ہوچکی ہے متعلقہ وزارت کےسکرٹری کے سامنے۔ حجازی صاحب کچھ ایسا ہی کہہ رہے تھے اس دن۔۔
مزید تفصیل کے لیے۔۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=1282&postorder=asc
 

منہاجین

محفلین
ایک ڈیڑھ ہفتہ مزید اِنتظار

چلو اب اگر ایسا ہے تو جہاں اتنے سالوں اِنتظار کیا وہاں ایک ڈیڑھ ہفتہ اور دیکھ لیتے ہیں۔

بہت بہت شکریہ دوست بھائی۔
 

سیفی

محفلین
ماشاء اللہ منہاجین بھیا

کیا کہنے آپ اور آپ کے احباب کی محنت کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کے اس کارِ خیر کو آپ کے لئے آخرت میں بلندئ درجات کا سبب بنائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں، آپکو اور سب مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
اور پرانے احباب میں اگر مجھے بھی تلاش کر رہے ہو تو یاد دلا دوں کہ میں نے ہی دوبارہ تم کو یہاں مدعو کیا تھا۔
 

منہاجین

محفلین
یقیناً ۔ ۔ ۔ کیوں نہیں

شکریہ
اِسی پر تو میں حیران تھا کہ جب آپ کو یاہو گروپ پر میری طرف سے ای میل دیکھ کر پتہ چلا کہ میں زندہ ہوں تو آپ نے محفل میں پیغام لکھا اور اُس کی اِطلاع مجھے نبیل نے بذریعہ ای میل دی، جبکہ عرفان القر+ن کی تکمیل کے بعد محفل میں اپنی دوبارہ آمد پر آپ دونوں کو یہاں عدم موجود پایا۔
 
Top